صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (260) از سورہ ابراہیم

آیات 34 سے 42 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ ابراہیم کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ وَءاتىٰكُم مِن كُلِّ ما سَأَلتُموهُ ۚ وَإِن تَعُدّوا نِعمَتَ اللَّهِ لا تُحصوها ۗ إِنَّ الإِنسٰنَ لَظَلومٌ كَفّارٌ ﴾

اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے(1) ۔ اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے(2)۔ یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے.(3)

سورہ ابراہیم کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ وَإِذ قالَ إِبرٰهيمُ رَبِّ اجعَل هٰذَا البَلَدَ ءامِنًا وَاجنُبنى وَبَنِىَّ أَن نَعبُدَ الأَصنامَ ﴾

(ابراہیم کی یہ دعا بھی یاد کرو) جب انہوں نے کہا کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن واﻻ بنادے(1) ، اور مجھے اور میری اوﻻد کو بت پرستی سے پناه دے.

سورہ ابراہیم کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضلَلنَ كَثيرًا مِنَ النّاسِ ۖ فَمَن تَبِعَنى فَإِنَّهُ مِنّى ۖ وَمَن عَصانى فَإِنَّكَ غَفورٌ رَحيمٌ ﴾

اے میرے پالنے والے معبود! انہوں نے بہت سے لوگوں کو راه سے بھٹکا دیا ہے(1) ۔ پس میری تابعداری کرنے واﻻ میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے تو تو بہت ہی معاف اور کرم کرنے واﻻ ہے.

سورہ ابراہیم کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ رَبَّنا إِنّى أَسكَنتُ مِن ذُرِّيَّتى بِوادٍ غَيرِ ذى زَرعٍ عِندَ بَيتِكَ المُحَرَّمِ رَبَّنا لِيُقيمُوا الصَّلوٰةَ فَاجعَل أَفـِٔدَةً مِنَ النّاسِ تَهوى إِلَيهِم وَارزُقهُم مِنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُم يَشكُرونَ ﴾

اے ہمارے پروردگار! میں نے اپنی کچھ اوﻻد(1) اس بے کھیتی کی وادی میں تیرے حرمت والے گھر کے پاس بسائی ہے۔ اے ہمارے پروردگار! یہ اس لیے کہ وه نماز قائم رکھیں(2)، پس تو کچھ لوگوں(3) کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردے۔ اور انہیں پھلوں کی روزیاں عنایت فرما(4) تاکہ یہ شکر گزاری کریں.

سورہ ابراہیم کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ رَبَّنا إِنَّكَ تَعلَمُ ما نُخفى وَما نُعلِنُ ۗ وَما يَخفىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيءٍ فِى الأَرضِ وَلا فِى السَّماءِ ﴾

اے ہمارے پروردگار! تو خوب جانتا ہے جو ہم چھپائیں اور جو ﻇاہر کریں۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ پر پوشیده نہیں.(1)

سورہ ابراہیم کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى وَهَبَ لى عَلَى الكِبَرِ إِسمٰعيلَ وَإِسحٰقَ ۚ إِنَّ رَبّى لَسَميعُ الدُّعاءِ ﴾

اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل واسحاق (علیہما السلام) عطا فرمائے۔ کچھ شک نہیں کہ میرا پالنہار اللہ دعاؤں کا سننے واﻻ ہے.

سورہ ابراہیم کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ رَبِّ اجعَلنى مُقيمَ الصَّلوٰةِ وَمِن ذُرِّيَّتى ۚ رَبَّنا وَتَقَبَّل دُعاءِ ﴾

اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی(1) ، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما.

سورہ ابراہیم کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ رَبَّنَا اغفِر لى وَلِوٰلِدَىَّ وَلِلمُؤمِنينَ يَومَ يَقومُ الحِسابُ ﴾

اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش(1) اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے.

سورہ ابراہیم کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ وَلا تَحسَبَنَّ اللَّهَ غٰفِلًا عَمّا يَعمَلُ الظّٰلِمونَ ۚ إِنَّما يُؤَخِّرُهُم لِيَومٍ تَشخَصُ فيهِ الأَبصٰرُ ﴾

ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وه تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 255 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 256 آیات : 6 سے 10 صفحہ : 257 آیات : 11 سے 18 صفحہ : 258 آیات : 19 سے 24 صفحہ : 259 آیات : 25 سے 33 صفحہ : 260 آیات : 34 سے 42 صفحہ : 261 آیات : 43 سے 52