صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (364) از سورہ الفرقان

آیات 44 سے 55 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الفرقان کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ أَم تَحسَبُ أَنَّ أَكثَرَهُم يَسمَعونَ أَو يَعقِلونَ ۚ إِن هُم إِلّا كَالأَنعٰمِ ۖ بَل هُم أَضَلُّ سَبيلًا ﴾

کیا آپ اسی خیال میں ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں۔ وه تو نرے چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیاده بھٹکے ہوئے.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ أَلَم تَرَ إِلىٰ رَبِّكَ كَيفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَو شاءَ لَجَعَلَهُ ساكِنًا ثُمَّ جَعَلنَا الشَّمسَ عَلَيهِ دَليلًا ﴾

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے سائے کو کس طرح پھیلا دیا ہے(1) ؟ اگر چاہتا تو اسے ٹھہرا ہوا ہی کر دیتا(2)۔ پھر ہم نے آفتاب کو اس پر دلیل بنایا.(3)

سورہ الفرقان کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ قَبَضنٰهُ إِلَينا قَبضًا يَسيرًا ﴾

پھر ہم نے اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچ لیا.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى جَعَلَ لَكُمُ الَّيلَ لِباسًا وَالنَّومَ سُباتًا وَجَعَلَ النَّهارَ نُشورًا ﴾

اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پرده بنایا(1) ۔ اور نیند کو راحت بنائی(2)۔ اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت.(3)

سورہ الفرقان کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى أَرسَلَ الرِّيٰحَ بُشرًا بَينَ يَدَى رَحمَتِهِ ۚ وَأَنزَلنا مِنَ السَّماءِ ماءً طَهورًا ﴾

اور وہی ہے جو باران رحمت سے پہلے خوش خبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاک پانی برساتے ہیں.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ لِنُحۦِىَ بِهِ بَلدَةً مَيتًا وَنُسقِيَهُ مِمّا خَلَقنا أَنعٰمًا وَأَناسِىَّ كَثيرًا ﴾

تاکہ اس کے ذریعے سے مرده شہر کو زنده کردیں اوراسے ہم اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلاتے ہیں.

سورہ الفرقان کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد صَرَّفنٰهُ بَينَهُم لِيَذَّكَّروا فَأَبىٰ أَكثَرُ النّاسِ إِلّا كُفورًا ﴾

اور بے شک ہم نے اسےان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ(1) وه نصیحت حاصل کریں، مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے مانا نہیں.(2)

سورہ الفرقان کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ وَلَو شِئنا لَبَعَثنا فى كُلِّ قَريَةٍ نَذيرًا ﴾

اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈرانے واﻻ بھیج(1) دیتے.

سورہ الفرقان کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ فَلا تُطِعِ الكٰفِرينَ وَجٰهِدهُم بِهِ جِهادًا كَبيرًا ﴾

پس آپ کافروں کا کہنا نہ مانیں اور قرآن کے ذریعے ان سے پوری طاقت سے بڑا جہاد کریں.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ ۞ وَهُوَ الَّذى مَرَجَ البَحرَينِ هٰذا عَذبٌ فُراتٌ وَهٰذا مِلحٌ أُجاجٌ وَجَعَلَ بَينَهُما بَرزَخًا وَحِجرًا مَحجورًا ﴾

اور وہی ہے جس نے دو سمندر آپس میں ملا رکھے ہیں، یہ ہے میٹھا اور مزیدار اور یہ ہے کھاری کڑوا(1) ، اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کردی.(1)

سورہ الفرقان کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى خَلَقَ مِنَ الماءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهرًا ۗ وَكانَ رَبُّكَ قَديرًا ﴾

وه ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اسے نسب واﻻ اور سسرالی رشتوں واﻻ کردیا(1) ۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار (ہر چیز پر) قادر ہے.

سورہ الفرقان کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ وَيَعبُدونَ مِن دونِ اللَّهِ ما لا يَنفَعُهُم وَلا يَضُرُّهُم ۗ وَكانَ الكافِرُ عَلىٰ رَبِّهِ ظَهيرًا ﴾

یہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو نہ تو انہیں کوئی نفع دے سکیں نہ کوئی نقصان پہنچاسکیں، اور کافر تو ہے ہی اپنے رب کے خلاف (شیطان کی) مدد کرنے واﻻ.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 360 آیات : 3 سے 11 صفحہ : 361 آیات : 12 سے 20 صفحہ : 362 آیات : 21 سے 32 صفحہ : 363 آیات : 33 سے 43 صفحہ : 364 آیات : 44 سے 55 صفحہ : 365 آیات : 56 سے 67 صفحہ : 366 آیات : 68 سے 77