صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (379) از سورہ النمل

آیات 23 سے 35 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النمل کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ إِنّى وَجَدتُ امرَأَةً تَملِكُهُم وَأوتِيَت مِن كُلِّ شَيءٍ وَلَها عَرشٌ عَظيمٌ ﴾

میں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے(1) جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت واﻻ ہے.(2)

سورہ النمل کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ وَجَدتُها وَقَومَها يَسجُدونَ لِلشَّمسِ مِن دونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيطٰنُ أَعمٰلَهُم فَصَدَّهُم عَنِ السَّبيلِ فَهُم لا يَهتَدونَ ﴾

میں نے اسے اور اس کی قوم کو، اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجده کرتے ہوئے پایا، شیطان نے ان کے کام انہیں بھلے کرکے دکھلا کر صحیح راه سے روک دیا ہے(1) ۔ پس وه ہدایت پر نہیں آتے.

سورہ النمل کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ أَلّا يَسجُدوا لِلَّهِ الَّذى يُخرِجُ الخَبءَ فِى السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ وَيَعلَمُ ما تُخفونَ وَما تُعلِنونَ ﴾

کہ اسی اللہ کے لیے سجدے کریں جو(1) آسمانوں اور زمینوں کے پوشیده چیزوں کو باہر نکالتا ہے(2)، اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ﻇاہر کرتے ہو وه سب کچھ جانتا ہے.

سورہ النمل کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ رَبُّ العَرشِ العَظيمِ ۩ ﴾

اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی عظمت والے عرش کا مالک ہے.

سورہ النمل کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ ۞ قالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقتَ أَم كُنتَ مِنَ الكٰذِبينَ ﴾

سلیمان(1) نے کہا، اب ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے.

سورہ النمل کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ اذهَب بِكِتٰبى هٰذا فَأَلقِه إِلَيهِم ثُمَّ تَوَلَّ عَنهُم فَانظُر ماذا يَرجِعونَ ﴾

میرے اس خط کو لے جاکر انہیں دے دے پھر ان کے پاس سے ہٹ آ اور دیکھ کہ وه کیا جواب دیتے ہیں.(1)

سورہ النمل کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ قالَت يٰأَيُّهَا المَلَؤُا۟ إِنّى أُلقِىَ إِلَىَّ كِتٰبٌ كَريمٌ ﴾

وه کہنے لگی اے سردارو! میری طرف ایک باوقعت خط ڈاﻻ گیا ہے.

سورہ النمل کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُ مِن سُلَيمٰنَ وَإِنَّهُ بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ ﴾

جو سلیمان کی طرف سے ہے اور جو بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے شروع ہے.

سورہ النمل کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ أَلّا تَعلوا عَلَىَّ وَأتونى مُسلِمينَ ﴾

یہ کہ تم میرے سامنے سرکشی نہ کرو اور مسلمان بن کر میرے پاس آجاؤ.(1)

سورہ النمل کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ قالَت يٰأَيُّهَا المَلَؤُا۟ أَفتونى فى أَمرى ما كُنتُ قاطِعَةً أَمرًا حَتّىٰ تَشهَدونِ ﴾

اس نے کہا اے میرے سردارو! تم میرے اس معاملہ میں مجھے مشوره دو۔ میں کسی امر کا قطعی فیصلہ جب تک تمہاری موجودگی اور رائے نہ ہو نہیں کیا کرتی.

سورہ النمل کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ قالوا نَحنُ أُولوا قُوَّةٍ وَأُولوا بَأسٍ شَديدٍ وَالأَمرُ إِلَيكِ فَانظُرى ماذا تَأمُرينَ ﴾

ان سب نے جواب دیا کہ ہم طاقت اور قوت والے سخت لڑنے بھڑنے والے ہیں(1) ۔ آگے آپ کو اختیار ہے آپ خود ہی سوچ لیجئے کہ ہمیں آپ کیا کچھ حکم فرماتی ہیں.(2)

سورہ النمل کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ قالَت إِنَّ المُلوكَ إِذا دَخَلوا قَريَةً أَفسَدوها وَجَعَلوا أَعِزَّةَ أَهلِها أَذِلَّةً ۖ وَكَذٰلِكَ يَفعَلونَ ﴾

اس نے کہا کہ بادشاه جب کسی بستی میں گھستے ہیں(1) تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں(2) اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے.(3)

سورہ النمل کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ وَإِنّى مُرسِلَةٌ إِلَيهِم بِهَدِيَّةٍ فَناظِرَةٌ بِمَ يَرجِعُ المُرسَلونَ ﴾

میں انہیں ایک ہدیہ بھیجنے والی ہوں، پھر دیکھ لوں گی کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 377 آیات : 1 سے 13 صفحہ : 378 آیات : 14 سے 22 صفحہ : 379 آیات : 23 سے 35 صفحہ : 380 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 381 آیات : 45 سے 55 صفحہ : 382 آیات : 56 سے 63 صفحہ : 383 آیات : 64 سے 76 صفحہ : 384 آیات : 77 سے 88 صفحہ : 385 آیات : 89 سے 93