صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الروم کی آیت (51) کی تفسیر
﴿ وَلَئِن أَرسَلنا ريحًا فَرَأَوهُ مُصفَرًّا لَظَلّوا مِن بَعدِهِ يَكفُرونَ ﴾
اور اگر ہم باد تند چلا دیں اور یہ لوگ انہی کھیتوں کو (مرجھائی ہوئی) زرد پڑی ہوئی دیکھ لیں تو پھر اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں.(1)
سورہ الروم کی آیت (52) کی تفسیر
﴿ فَإِنَّكَ لا تُسمِعُ المَوتىٰ وَلا تُسمِعُ الصُّمَّ الدُّعاءَ إِذا وَلَّوا مُدبِرينَ ﴾
بیشک آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے(1) اور نہ بہروں کو (اپنی) آواز سنا سکتے ہیں(2) جب کہ وه پیٹھ پھیر کر مڑ گئے ہوں.(3)
سورہ الروم کی آیت (53) کی تفسیر
﴿ وَما أَنتَ بِهٰدِ العُمىِ عَن ضَلٰلَتِهِم ۖ إِن تُسمِعُ إِلّا مَن يُؤمِنُ بِـٔايٰتِنا فَهُم مُسلِمونَ ﴾
اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے(1) ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے(2) ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں.(3)
سورہ الروم کی آیت (54) کی تفسیر
﴿ ۞ اللَّهُ الَّذى خَلَقَكُم مِن ضَعفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعدِ ضَعفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعدِ قُوَّةٍ ضَعفًا وَشَيبَةً ۚ يَخلُقُ ما يَشاءُ ۖ وَهُوَ العَليمُ القَديرُ ﴾
اللہ تعالیٰ وه ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت(1) میں پیدا کیا پھر اس کمزوری کے بعد توانائی(2) دی، پھر اس توانائی کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا(3) جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے(4)، وه سب سے پورا واقف اور سب پر پورا قادر ہے.
سورہ الروم کی آیت (55) کی تفسیر
﴿ وَيَومَ تَقومُ السّاعَةُ يُقسِمُ المُجرِمونَ ما لَبِثوا غَيرَ ساعَةٍ ۚ كَذٰلِكَ كانوا يُؤفَكونَ ﴾
اور جس دن قیامت(1) برپا ہو جائے گی گناه گار لوگ قسمیں کھائیں گے کہ (دنیا میں) ایک گھڑی(2) کے سوا نہیں ٹھہرے، اسی طرح یہ بہکے ہوئے ہی رہے.(3)
سورہ الروم کی آیت (56) کی تفسیر
﴿ وَقالَ الَّذينَ أوتُوا العِلمَ وَالإيمٰنَ لَقَد لَبِثتُم فى كِتٰبِ اللَّهِ إِلىٰ يَومِ البَعثِ ۖ فَهٰذا يَومُ البَعثِ وَلٰكِنَّكُم كُنتُم لا تَعلَمونَ ﴾
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وه جواب دیں گے(1) کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں(2) ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے(3)۔ آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے.(4)
سورہ الروم کی آیت (57) کی تفسیر
﴿ فَيَومَئِذٍ لا يَنفَعُ الَّذينَ ظَلَموا مَعذِرَتُهُم وَلا هُم يُستَعتَبونَ ﴾
پس اس دن ﻇالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا.(1)
سورہ الروم کی آیت (58) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد ضَرَبنا لِلنّاسِ فى هٰذَا القُرءانِ مِن كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِن جِئتَهُم بِـٔايَةٍ لَيَقولَنَّ الَّذينَ كَفَروا إِن أَنتُم إِلّا مُبطِلونَ ﴾
بیشک ہم نےاس قرآن میں لوگوں کے سامنے کل مثالیں بیان کر دی ہیں(1) ۔ آپ ان کے پاس کوئی بھی نشانی ﻻئیں(2)، یہ کافر تو یہی کہیں گے کہ تم (بے ہوده گو) بالکل جھوٹے ہو.(3)
سورہ الروم کی آیت (59) کی تفسیر
﴿ كَذٰلِكَ يَطبَعُ اللَّهُ عَلىٰ قُلوبِ الَّذينَ لا يَعلَمونَ ﴾
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے یوں ہی مہر کر دیتا ہے.
سورہ الروم کی آیت (60) کی تفسیر
﴿ فَاصبِر إِنَّ وَعدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلا يَستَخِفَّنَّكَ الَّذينَ لا يوقِنونَ ﴾
پس آپ صبر کریں(1) یقیناً اللہ کا وعده سچا ہے۔ آپ کو وه لوگ ہلکا (بے صبرا) نہ کریں جویقین نہیں رکھتے.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔