صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (411) از سورہ لقمٰن

آیات 1 سے 11 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ لقمٰن کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ الم ﴾

الم.(1)

سورہ لقمٰن کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ تِلكَ ءايٰتُ الكِتٰبِ الحَكيمِ ﴾

یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں.

سورہ لقمٰن کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ هُدًى وَرَحمَةً لِلمُحسِنينَ ﴾

جو نیکو کاروں کے(1) لئے رہبر اور (سراسر) رحمت ہے.

سورہ لقمٰن کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ الَّذينَ يُقيمونَ الصَّلوٰةَ وَيُؤتونَ الزَّكوٰةَ وَهُم بِالءاخِرَةِ هُم يوقِنونَ ﴾

جو لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة ادا کرتے ہیں اور آخرت پر (کامل) یقین رکھتے ہیں.(1)

سورہ لقمٰن کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ أُولٰئِكَ عَلىٰ هُدًى مِن رَبِّهِم ۖ وَأُولٰئِكَ هُمُ المُفلِحونَ ﴾

یہی لوگ ہیں جو اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ نجات پانے والے ہیں.(1)

سورہ لقمٰن کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَرى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ ﴾

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں(1) کہ بےعلمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راه سے بہکائیں اور اسے ہنسی بنائیں(2)، یہی وه لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے.(3)

سورہ لقمٰن کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَإِذا تُتلىٰ عَلَيهِ ءايٰتُنا وَلّىٰ مُستَكبِرًا كَأَن لَم يَسمَعها كَأَنَّ فى أُذُنَيهِ وَقرًا ۖ فَبَشِّرهُ بِعَذابٍ أَليمٍ ﴾

جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتا ہوا اس طرح منھ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں گویا کہ اس کے دونوں کانوں میں ڈاٹ لگے ہوئے ہیں(1) ، آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے.

سورہ لقمٰن کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُم جَنّٰتُ النَّعيمِ ﴾

بیشک جن لوگوں نےایمان قبول کیا اور کام بھی نیک (مطابق سنت) کیے ان کے لئے نعمتوں والی جنتیں ہیں.

سورہ لقمٰن کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ خٰلِدينَ فيها ۖ وَعدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَهُوَ العَزيزُ الحَكيمُ ﴾

جہاں وه ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ کا سچا وعده(1) ہے، وه بہت بڑی عزت وغلبہ واﻻ اور کامل حکمت واﻻ ہے.

سورہ لقمٰن کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَيرِ عَمَدٍ تَرَونَها ۖ وَأَلقىٰ فِى الأَرضِ رَوٰسِىَ أَن تَميدَ بِكُم وَبَثَّ فيها مِن كُلِّ دابَّةٍ ۚ وَأَنزَلنا مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَنبَتنا فيها مِن كُلِّ زَوجٍ كَريمٍ ﴾

اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے تم انہیں دیکھ رہے(1) ہو اور اس نے زمین میں پہاڑوں کو ڈال دیا تاکہ وه تمہیں جنبش نہ دے(2) سکے اور ہر طرح کے جاندار زمین میں پھیلا دیئے(3)۔ اور ہم نے آسمان سے پانی برسا کر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگا دیئے.(4)

سورہ لقمٰن کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ هٰذا خَلقُ اللَّهِ فَأَرونى ماذا خَلَقَ الَّذينَ مِن دونِهِ ۚ بَلِ الظّٰلِمونَ فى ضَلٰلٍ مُبينٍ ﴾

یہ ہے اللہ کی مخلوق(1) اب تم مجھے اس کے سوا دوسرے کسی کی کوئی مخلوق تو دکھاؤ(2) (کچھ نہیں)، بلکہ یہ ﻇالم کھلی گمراہی میں ہیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 411 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 412 آیات : 12 سے 19 صفحہ : 413 آیات : 20 سے 28 صفحہ : 414 آیات : 29 سے 34