صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (421) از سورہ الاحزاب

آیات 23 سے 30 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الاحزاب کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عٰهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبديلًا ﴾

مومنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے جو عہد اللہ تعالیٰ سے کیا تھا انہیں سچا کر دکھایا(1) ، بعض نے تو اپنا عہد پورا کر(2) دیا اور بعض (موقعہ کے) منتظر ہیں اور انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی.(3)

سورہ الاحزاب کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ لِيَجزِىَ اللَّهُ الصّٰدِقينَ بِصِدقِهِم وَيُعَذِّبَ المُنٰفِقينَ إِن شاءَ أَو يَتوبَ عَلَيهِم ۚ إِنَّ اللَّهَ كانَ غَفورًا رَحيمًا ﴾

تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور اگر چاہے تو منافقوں کو سزا دے یا ان کی توبہ قبول فرمائے(1) ، اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے واﻻ بہت ہی مہربان ہے.

سورہ الاحزاب کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ وَرَدَّ اللَّهُ الَّذينَ كَفَروا بِغَيظِهِم لَم يَنالوا خَيرًا ۚ وَكَفَى اللَّهُ المُؤمِنينَ القِتالَ ۚ وَكانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزيزًا ﴾

اور اللہ تعالیٰ نےکافروں کو غصے بھرے ہوئے ہی (نامراد) لوٹا دیا انہوں نے کوئی فائده نہیں پایا(1) ، اور اس جنگ میں اللہ تعالیٰ خود ہی مومنوں کو کافی ہوگیا(2) اللہ تعالیٰ بڑی قوتوں واﻻ اور غالب ہے.

سورہ الاحزاب کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ وَأَنزَلَ الَّذينَ ظٰهَروهُم مِن أَهلِ الكِتٰبِ مِن صَياصيهِم وَقَذَفَ فى قُلوبِهِمُ الرُّعبَ فَريقًا تَقتُلونَ وَتَأسِرونَ فَريقًا ﴾

اور جن اہل کتاب نے ان سے سازباز کر لی تھی انہیں (بھی) اللہ تعالیٰ نے ان کے قلعوں سے نکال دیا اور ان کے دلوں میں (بھی) رعب بھر دیا کہ تم ان کے ایک گروه کو قتل کر رہے ہو اور ایک گروه کو قیدی بنا رہے ہو.

سورہ الاحزاب کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ وَأَورَثَكُم أَرضَهُم وَدِيٰرَهُم وَأَموٰلَهُم وَأَرضًا لَم تَطَـٔوها ۚ وَكانَ اللَّهُ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ قَديرًا ﴾

اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھر بار کا اور ان کے مال کا وارث کر دیا(1) اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں(2)، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

سورہ الاحزاب کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا النَّبِىُّ قُل لِأَزوٰجِكَ إِن كُنتُنَّ تُرِدنَ الحَيوٰةَ الدُّنيا وَزينَتَها فَتَعالَينَ أُمَتِّعكُنَّ وَأُسَرِّحكُنَّ سَراحًا جَميلًا ﴾

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم زندگانی دنیا اور زینت دنیا چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دﻻ دوں اور تمہیں اچھائی کے ساتھ رخصت کر دوں.

سورہ الاحزاب کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ وَإِن كُنتُنَّ تُرِدنَ اللَّهَ وَرَسولَهُ وَالدّارَ الءاخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلمُحسِنٰتِ مِنكُنَّ أَجرًا عَظيمًا ﴾

اور اگر تمہاری مراد اللہ اور اس کا رسول اور آخرت کا گھر ہے تو (یقین مانو کہ) تم میں سے نیک کام کرنے والیوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے بہت زبردست اجر رکھ چھوڑے ہیں.(1)

سورہ الاحزاب کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ يٰنِساءَ النَّبِىِّ مَن يَأتِ مِنكُنَّ بِفٰحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ يُضٰعَف لَهَا العَذابُ ضِعفَينِ ۚ وَكانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسيرًا ﴾

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو بھی کھلی بے حیائی (کا ارتکاب) کرے گی اسے دوہرا دوہرا عذاب دیا جائے گا(1) ، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بہت ہی سہل (سی بات) ہے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 418 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 419 آیات : 7 سے 15 صفحہ : 420 آیات : 16 سے 22 صفحہ : 421 آیات : 23 سے 30 صفحہ : 422 آیات : 31 سے 35 صفحہ : 423 آیات : 36 سے 43 صفحہ : 424 آیات : 44 سے 50 صفحہ : 425 آیات : 51 سے 54 صفحہ : 426 آیات : 55 سے 62 صفحہ : 427 آیات : 63 سے 73