صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (434) از سورہ سبا

آیات 49 سے 54 تک

51 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ سبا کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ قُل جاءَ الحَقُّ وَما يُبدِئُ البٰطِلُ وَما يُعيدُ ﴾

کہہ دیجیئے کہ حق آچکا باطل نہ تو پہلے کچھ کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا.(1)

سورہ سبا کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ قُل إِن ضَلَلتُ فَإِنَّما أَضِلُّ عَلىٰ نَفسى ۖ وَإِنِ اهتَدَيتُ فَبِما يوحى إِلَىَّ رَبّى ۚ إِنَّهُ سَميعٌ قَريبٌ ﴾

کہہ دیجیئے کہ اگر میں بہک جاؤں تو میرے بہکنے (کا وبال) مجھ پر ہی ہے اور اگر میں راه ہدایت پر ہوں تو بہ سبب اس وحی کے جو میرا پروردگار مجھے کرتا(1) ہے وه بڑا ہی سننے واﻻ اور بہت ہی قریب ہے.(2)

سورہ سبا کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ وَلَو تَرىٰ إِذ فَزِعوا فَلا فَوتَ وَأُخِذوا مِن مَكانٍ قَريبٍ ﴾

اور اگر آپ (وه وقت) ملاحظہ کریں جب کہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی(1) اور قریب کی جگہ سے گرفتار کر لئے جائیں گے.

سورہ سبا کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ وَقالوا ءامَنّا بِهِ وَأَنّىٰ لَهُمُ التَّناوُشُ مِن مَكانٍ بَعيدٍ ﴾

اس وقت کہیں گے کہ ہم اس قرآن پر ایمان ﻻئے لیکن اس قدر دور جگہ سے (مطلوب چیز) کیسے ہاتھ (1) آسکتی ہے.

سورہ سبا کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ وَقَد كَفَروا بِهِ مِن قَبلُ ۖ وَيَقذِفونَ بِالغَيبِ مِن مَكانٍ بَعيدٍ ﴾

اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا، اور دور دراز سے بن دیکھے ہی پھینکتے رہے.(1)

سورہ سبا کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ وَحيلَ بَينَهُم وَبَينَ ما يَشتَهونَ كَما فُعِلَ بِأَشياعِهِم مِن قَبلُ ۚ إِنَّهُم كانوا فى شَكٍّ مُريبٍ ﴾

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا(1) جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا(2)، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 428 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 429 آیات : 8 سے 14 صفحہ : 430 آیات : 15 سے 22 صفحہ : 431 آیات : 23 سے 31 صفحہ : 432 آیات : 32 سے 39 صفحہ : 433 آیات : 40 سے 48 صفحہ : 434 آیات : 49 سے 54