صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ غافر کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ حم ﴾
حٰم.
سورہ غافر کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ تَنزيلُ الكِتٰبِ مِنَ اللَّهِ العَزيزِ العَليمِ ﴾
اس کتاب کا نازل فرمانا(1) اس اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور دانا ہے.(2)
سورہ غافر کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ غافِرِ الذَّنبِ وَقابِلِ التَّوبِ شَديدِ العِقابِ ذِى الطَّولِ ۖ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۖ إِلَيهِ المَصيرُ ﴾
گناه کا بخشنے واﻻ اور توبہ کا قبول فرمانے واﻻ(1) سخت عذاب واﻻ(2) انعام و قدرت واﻻ(3)، جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی طرف واپس لوٹنا ہے.
سورہ غافر کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ ما يُجٰدِلُ فى ءايٰتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذينَ كَفَروا فَلا يَغرُركَ تَقَلُّبُهُم فِى البِلٰدِ ﴾
اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں(1) جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے.(2)
سورہ غافر کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ كَذَّبَت قَبلَهُم قَومُ نوحٍ وَالأَحزابُ مِن بَعدِهِم ۖ وَهَمَّت كُلُّ أُمَّةٍ بِرَسولِهِم لِيَأخُذوهُ ۖ وَجٰدَلوا بِالبٰطِلِ لِيُدحِضوا بِهِ الحَقَّ فَأَخَذتُهُم ۖ فَكَيفَ كانَ عِقابِ ﴾
قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا اراده کیا(1) اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں(2) پس میں نے ان کو پکڑ لیا، سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی.(3)
سورہ غافر کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ وَكَذٰلِكَ حَقَّت كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذينَ كَفَروا أَنَّهُم أَصحٰبُ النّارِ ﴾
اور اسی طرح آپ کے رب کا حکم کافروں پر ﺛابت ہو گیا کہ وه دوزخی ہیں.(1)
سورہ غافر کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ يَحمِلونَ العَرشَ وَمَن حَولَهُ يُسَبِّحونَ بِحَمدِ رَبِّهِم وَيُؤمِنونَ بِهِ وَيَستَغفِرونَ لِلَّذينَ ءامَنوا رَبَّنا وَسِعتَ كُلَّ شَيءٍ رَحمَةً وَعِلمًا فَاغفِر لِلَّذينَ تابوا وَاتَّبَعوا سَبيلَكَ وَقِهِم عَذابَ الجَحيمِ ﴾
عرش کے اٹھانے والے اور اسکے آس پاس کے (فرشتے) اپنے رب کی تسبیح حمد کے ساتھ ساتھ کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لیے استفغار کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو نے ہر چیز کو اپنی بخشش اور علم سے گھیر رکھا ہے، پس تو انہیں بخش دے جو توبہ کریں اور تیری راه کی پیروی کریں اور تو انہیں دوزخ کے عذاب سے بھی بچا لے.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔