صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (525) از سورہ الطور

آیات 32 سے 49 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الطور کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَٰمُهُم بِهَٰذَآ ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌۭ طَاغُونَ ﴾

کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں(1) ؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں.(2)

سورہ الطور کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ ﴾

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے.(1)

سورہ الطور کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍۢ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَٰدِقِينَ ﴾

اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.(1)

سورہ الطور کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ أَمْ خُلِقُوا۟ مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ أَمْ هُمُ ٱلْخَٰلِقُونَ ﴾

کیا یہ بغیر کسی (پیدا کرنے والے) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں(1) ؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں؟(2)

سورہ الطور کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ أَمْ خَلَقُوا۟ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ ﴾

کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں.(1)

سورہ الطور کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ ﴾

یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں(1) ؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں.(2)

سورہ الطور کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌۭ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَٰنٍۢ مُّبِينٍ ﴾

یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں(1) ؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے واﻻ کوئی روشن دلیل پیش کرے.

سورہ الطور کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ أَمْ لَهُ ٱلْبَنَٰتُ وَلَكُمُ ٱلْبَنُونَ ﴾

کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟

سورہ الطور کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًۭا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍۢ مُّثْقَلُونَ ﴾

کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں.(1)

سورہ الطور کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ﴾

کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟(1)

سورہ الطور کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًۭا ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هُمُ ٱلْمَكِيدُونَ ﴾

کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں(1) ؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خورده کافر ہی ہیں.(2)

سورہ الطور کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ ۚ سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴾

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے.

سورہ الطور کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ وَإِن يَرَوْا۟ كِسْفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطًۭا يَقُولُوا۟ سَحَابٌۭ مَّرْكُومٌۭ ﴾

اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ لیں تب بھی کہہ دیں کہ یہ تہ بہ تہ بادل ہے.(1)

سورہ الطور کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ ﴾

تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے.

سورہ الطور کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴾

جس دن انہیں ان کا مکر کچھ کام نہ دے گا اور نہ وه مدد کیے جائیں گے.

سورہ الطور کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ عَذَابًۭا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴾

بیشک ﻇالموں کے لیے اس کے علاوه اور عذاب بھی ہیں(1) ۔ لیکن ان لوگوں میں سے اکثر بےعلم ہیں.(2)

سورہ الطور کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ وَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ ﴾

تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے(1) اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر.

سورہ الطور کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَٰرَ ٱلنُّجُومِ ﴾

اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ(1) اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 523 آیات : 1 سے 14 صفحہ : 524 آیات : 15 سے 31 صفحہ : 525 آیات : 32 سے 49