صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (526) از سورہ النجم

آیات 1 سے 26 تک

49 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النجم کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ ﴾

قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.(1)

سورہ النجم کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ ﴾

کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.(1)

سورہ النجم کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ ﴾

اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.

سورہ النجم کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌۭ يُوحَىٰ ﴾

وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.(1)

سورہ النجم کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ ﴾

اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.

سورہ النجم کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ ذُو مِرَّةٍۢ فَٱسْتَوَىٰ ﴾

جو زور آور ہے(1) پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.(2)

سورہ النجم کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ ﴾

اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.(1)

سورہ النجم کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ ﴾

پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.(1)

سورہ النجم کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ ﴾

پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.(1)

سورہ النجم کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ ﴾

پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی(1) جو بھی پہنچائی.

سورہ النجم کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ ﴾

دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.(1)

سورہ النجم کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ ﴾

کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.

سورہ النجم کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ ﴾

اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.

سورہ النجم کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ ﴾

سدرةالمنتہیٰ کے پاس.(1)

سورہ النجم کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ ﴾

اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.(1)

سورہ النجم کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ ﴾

جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.(1)

سورہ النجم کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ ﴾

نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.(1)

سورہ النجم کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ ﴾

یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.(1)

سورہ النجم کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ ﴾

کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.

سورہ النجم کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ ﴾

اور منات تیسرے پچھلے کو.(1)

سورہ النجم کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ ﴾

کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟(1)

سورہ النجم کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ تِلْكَ إِذًۭا قِسْمَةٌۭ ضِيزَىٰٓ ﴾

یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.(1)

سورہ النجم کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌۭ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَٰنٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ ﴾

دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.

سورہ النجم کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ أَمْ لِلْإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ ﴾

کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟(1)

سورہ النجم کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ فَلِلَّهِ ٱلْءَاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ ﴾

اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.(1)

سورہ النجم کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ ۞ وَكَم مِّن مَّلَكٍۢ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ ﴾

اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 526 آیات : 1 سے 26