صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (181) از سورہ الانفال

آیات 34 سے 40 تک

89 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانفال کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ وَما لَهُم أَلّا يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُم يَصُدّونَ عَنِ المَسجِدِ الحَرامِ وَما كانوا أَولِياءَهُ ۚ إِن أَولِياؤُهُ إِلَّا المُتَّقونَ وَلٰكِنَّ أَكثَرَهُم لا يَعلَمونَ ﴾

اور ان میں کیا بات ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ سزا نہ دے حاﻻنکہ وه لوگ مسجد حرام سے روکتے ہیں، جب کہ وه لوگ اس مسجد کے متولی نہیں۔ اس کے متولی تو سوا متقیوں کے اور اشخاص نہیں، لیکن ان میں اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔(1)

سورہ الانفال کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ وَما كانَ صَلاتُهُم عِندَ البَيتِ إِلّا مُكاءً وَتَصدِيَةً ۚ فَذوقُوا العَذابَ بِما كُنتُم تَكفُرونَ ﴾

اور ان کی نماز کعبہ کے پاس صرف یہ تھی سیٹیاں بجانا اور تالیاں بجانا(1) ۔ سو اپنے کفر کے سبب اس عذاب کا مزه چکھو۔

سورہ الانفال کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ كَفَروا يُنفِقونَ أَموٰلَهُم لِيَصُدّوا عَن سَبيلِ اللَّهِ ۚ فَسَيُنفِقونَها ثُمَّ تَكونُ عَلَيهِم حَسرَةً ثُمَّ يُغلَبونَ ۗ وَالَّذينَ كَفَروا إِلىٰ جَهَنَّمَ يُحشَرونَ ﴾

بلاشک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راه سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے، پھر وه مال ان کے حق میں باعث حسرت ہو جائیں گے۔ پھر مغلوب ہو جائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا۔(1)

سورہ الانفال کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ لِيَميزَ اللَّهُ الخَبيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجعَلَ الخَبيثَ بَعضَهُ عَلىٰ بَعضٍ فَيَركُمَهُ جَميعًا فَيَجعَلَهُ فى جَهَنَّمَ ۚ أُولٰئِكَ هُمُ الخٰسِرونَ ﴾

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے(1) اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملا دے، پس ان سب کو اکھٹا ڈھیر کر دے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے۔ ایسے لوگ پورے خسارے میں ہیں۔

سورہ الانفال کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ قُل لِلَّذينَ كَفَروا إِن يَنتَهوا يُغفَر لَهُم ما قَد سَلَفَ وَإِن يَعودوا فَقَد مَضَت سُنَّتُ الأَوَّلينَ ﴾

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے! کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہو چکے ہیں سب معاف کر دیئے جائیں گے(1) اور اگر اپنی وہی عادت رکھیں گے تو (کفار) سابقین کے حق میں قانون نافذ ہو چکا ہے۔(2)

سورہ الانفال کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ وَقٰتِلوهُم حَتّىٰ لا تَكونَ فِتنَةٌ وَيَكونَ الدّينُ كُلُّهُ لِلَّهِ ۚ فَإِنِ انتَهَوا فَإِنَّ اللَّهَ بِما يَعمَلونَ بَصيرٌ ﴾

اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ ان میں فساد عقیده نہ رہے(1) ۔ اور دین اللہ ہی کا ہو جائے(2) پھر اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالیٰ ان اعمال کو خوب دیکھتا ہے۔(3)

سورہ الانفال کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ وَإِن تَوَلَّوا فَاعلَموا أَنَّ اللَّهَ مَولىٰكُم ۚ نِعمَ المَولىٰ وَنِعمَ النَّصيرُ ﴾

اور اگر روگردانی کریں(1) تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارا کار ساز ہے(2) وه بہت اچھا کار ساز ہے اور بہت اچھا مدد گار ہے۔(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 177 آیات : 1 سے 8 صفحہ : 178 آیات : 9 سے 16 صفحہ : 179 آیات : 17 سے 25 صفحہ : 180 آیات : 26 سے 33 صفحہ : 181 آیات : 34 سے 40 صفحہ : 182 آیات : 41 سے 45 صفحہ : 183 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 184 آیات : 53 سے 61 صفحہ : 185 آیات : 62 سے 69 صفحہ : 186 آیات : 70 سے 75