صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (218) از سورہ یونس

آیات 79 سے 88 تک

89 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یونس کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ وَقالَ فِرعَونُ ائتونى بِكُلِّ سٰحِرٍ عَليمٍ ﴾

اور فرعون نے کہا کہ میرے پاس تمام ماہر جادوگروں کو حاضر کرو.

سورہ یونس کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا جاءَ السَّحَرَةُ قالَ لَهُم موسىٰ أَلقوا ما أَنتُم مُلقونَ ﴾

پھر جب جادوگر آئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے فرمایا کہ ڈالو جو کچھ تم ڈالنے والے ہو.

سورہ یونس کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا أَلقَوا قالَ موسىٰ ما جِئتُم بِهِ السِّحرُ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لا يُصلِحُ عَمَلَ المُفسِدينَ ﴾

سو جب انہوں نے ڈاﻻ تو موسی﴿علیہ السلام﴾ نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم ﻻئے ہو جادو ہے۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کیے دیتا ہے(1) ، اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا.(2)

سورہ یونس کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ وَيُحِقُّ اللَّهُ الحَقَّ بِكَلِمٰتِهِ وَلَو كَرِهَ المُجرِمونَ ﴾

اور اللہ تعالیٰ حق کو اپنے فرمان سے(1) ﺛابت کردیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں.

سورہ یونس کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ فَما ءامَنَ لِموسىٰ إِلّا ذُرِّيَّةٌ مِن قَومِهِ عَلىٰ خَوفٍ مِن فِرعَونَ وَمَلَإِي۟هِم أَن يَفتِنَهُم ۚ وَإِنَّ فِرعَونَ لَعالٍ فِى الأَرضِ وَإِنَّهُ لَمِنَ المُسرِفينَ ﴾

پس موسیٰ (علیہ السلام) پر ان کی قوم میں سے صرف قدرے قلیل آدمی ایمان ﻻئے (1) وه بھی فرعون سے اور اپنے حکام سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں ان کو تکلیف پہنچائے (2)اور واقع میں فرعون اس ملک میں زور رکھتا تھا، اور یہ بھی بات تھی کہ وه حد سے باہر ہو جاتا تھا.(3)

سورہ یونس کی آیت (84) کی تفسیر

﴿ وَقالَ موسىٰ يٰقَومِ إِن كُنتُم ءامَنتُم بِاللَّهِ فَعَلَيهِ تَوَكَّلوا إِن كُنتُم مُسلِمينَ ﴾

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اسی پر توکل کرو اگر تم مسلمان ہو.

سورہ یونس کی آیت (85) کی تفسیر

﴿ فَقالوا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلنا رَبَّنا لا تَجعَلنا فِتنَةً لِلقَومِ الظّٰلِمينَ ﴾

انہوں نے عرض کیا کہ ہم نے اللہ ہی پر توکل کیا۔ اے ہمارے پروردگار! ہم کو ان ﻇالموں کے لئے فتنہ نہ بنا.

سورہ یونس کی آیت (86) کی تفسیر

﴿ وَنَجِّنا بِرَحمَتِكَ مِنَ القَومِ الكٰفِرينَ ﴾

اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے.(1)

سورہ یونس کی آیت (87) کی تفسیر

﴿ وَأَوحَينا إِلىٰ موسىٰ وَأَخيهِ أَن تَبَوَّءا لِقَومِكُما بِمِصرَ بُيوتًا وَاجعَلوا بُيوتَكُم قِبلَةً وَأَقيمُوا الصَّلوٰةَ ۗ وَبَشِّرِ المُؤمِنينَ ﴾

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنے ان لوگوں کے لیے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم سب اپنے انہی گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو(1) اور نماز کے پابند رہو اور آپ مسلمانوں کو بشارت دے دیں.

سورہ یونس کی آیت (88) کی تفسیر

﴿ وَقالَ موسىٰ رَبَّنا إِنَّكَ ءاتَيتَ فِرعَونَ وَمَلَأَهُ زينَةً وَأَموٰلًا فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا رَبَّنا لِيُضِلّوا عَن سَبيلِكَ ۖ رَبَّنَا اطمِس عَلىٰ أَموٰلِهِم وَاشدُد عَلىٰ قُلوبِهِم فَلا يُؤمِنوا حَتّىٰ يَرَوُا العَذابَ الأَليمَ ﴾

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا اے ہمارے رب! تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو سامان زینت اور طرح طرح کے مال دنیاوی زندگی میں دیئے۔ اے ہمارے رب! (اسی واسطے دیئے ہیں کہ) وه تیری راه سے گمراه کریں۔ اے ہمارے رب! ان کے مالوں کو نیست ونابود کر دے اور ان کے دلوں کو سخت کردے (1) سو یہ ایمان نہ ﻻنے پائیں یہاں تک کہ دردناک عذاب کو دیکھ لیں.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 208 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 209 آیات : 7 سے 14 صفحہ : 210 آیات : 15 سے 20 صفحہ : 211 آیات : 21 سے 25 صفحہ : 212 آیات : 26 سے 33 صفحہ : 213 آیات : 34 سے 42 صفحہ : 214 آیات : 43 سے 53 صفحہ : 215 آیات : 54 سے 61 صفحہ : 216 آیات : 62 سے 70 صفحہ : 217 آیات : 71 سے 78 صفحہ : 218 آیات : 79 سے 88 صفحہ : 219 آیات : 89 سے 97 صفحہ : 220 آیات : 98 سے 106 صفحہ : 221 آیات : 107 سے 109