صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (293) از سورہ الإسراء

آیات 105 سے 111 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الإسراء کی آیت (105) کی تفسیر

﴿ وَبِالحَقِّ أَنزَلنٰهُ وَبِالحَقِّ نَزَلَ ۗ وَما أَرسَلنٰكَ إِلّا مُبَشِّرًا وَنَذيرًا ﴾

اور ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ اتارا اور یہ بھی حق کے ساتھ اترا(1) ۔ ہم نے آپ کو صرف خوشخبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ(2) بنا کر بھیجا ہے.

سورہ الإسراء کی آیت (106) کی تفسیر

﴿ وَقُرءانًا فَرَقنٰهُ لِتَقرَأَهُ عَلَى النّاسِ عَلىٰ مُكثٍ وَنَزَّلنٰهُ تَنزيلًا ﴾

قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے اس لئے اتارا(1) ہے کہ آپ اسے بہ مہلت لوگوں کو سنائیں اور ہم نے خود بھی اسے بتدریج نازل فرمایا.

سورہ الإسراء کی آیت (107) کی تفسیر

﴿ قُل ءامِنوا بِهِ أَو لا تُؤمِنوا ۚ إِنَّ الَّذينَ أوتُوا العِلمَ مِن قَبلِهِ إِذا يُتلىٰ عَلَيهِم يَخِرّونَ لِلأَذقانِ سُجَّدًا ﴾

کہہ دیجئیے! تم اس پر ایمان ﻻؤ یا نہ ﻻؤ جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا ہے ان کے پاس تو جب بھی اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو وه ٹھوڑیوں کے بل سجده میں گر پڑتے ہیں.(1)

سورہ الإسراء کی آیت (108) کی تفسیر

﴿ وَيَقولونَ سُبحٰنَ رَبِّنا إِن كانَ وَعدُ رَبِّنا لَمَفعولًا ﴾

اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے، ہمارے رب کا وعده بلاشک وشبہ پورا ہو کر رہنے(1) واﻻ ہی ہے.

سورہ الإسراء کی آیت (109) کی تفسیر

﴿ وَيَخِرّونَ لِلأَذقانِ يَبكونَ وَيَزيدُهُم خُشوعًا ۩ ﴾

وه اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجده میں گر پڑ تے ہیں اور یہ قرآن ان کی عاجزی اور خشوع اور خضوع بڑھا دیتا ہے.(1)

سورہ الإسراء کی آیت (110) کی تفسیر

﴿ قُلِ ادعُوا اللَّهَ أَوِ ادعُوا الرَّحمٰنَ ۖ أَيًّا ما تَدعوا فَلَهُ الأَسماءُ الحُسنىٰ ۚ وَلا تَجهَر بِصَلاتِكَ وَلا تُخافِت بِها وَابتَغِ بَينَ ذٰلِكَ سَبيلًا ﴾

کہہ دیجئیے کہ اللہ کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں(1) ۔ نہ تو تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ بالکل پوشیده بلکہ اس کے درمیان کا راستہ تلاش کرلے.(2)

سورہ الإسراء کی آیت (111) کی تفسیر

﴿ وَقُلِ الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى لَم يَتَّخِذ وَلَدًا وَلَم يَكُن لَهُ شَريكٌ فِى المُلكِ وَلَم يَكُن لَهُ وَلِىٌّ مِنَ الذُّلِّ ۖ وَكَبِّرهُ تَكبيرًا ﴾

اور یہ کہہ دیجیئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اوﻻد رکھتا ہے نہ اپنی بادشاہت میں کسی کو شریک وساجھی رکھتا ہے اور نہ وه کمزور ہے کہ اسے کسی حمایتی کی ضرورت ہو اور تو اس کی پوری پوری بڑائی بیان کرتا ره.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 282 آیات : 1 سے 7 صفحہ : 283 آیات : 8 سے 17 صفحہ : 284 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 285 آیات : 28 سے 38 صفحہ : 286 آیات : 39 سے 49 صفحہ : 287 آیات : 50 سے 58 صفحہ : 288 آیات : 59 سے 66 صفحہ : 289 آیات : 67 سے 75 صفحہ : 290 آیات : 76 سے 86 صفحہ : 291 آیات : 87 سے 96 صفحہ : 292 آیات : 97 سے 104 صفحہ : 293 آیات : 105 سے 111