صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (404) از سورہ العنکبوت

آیات 64 سے 69 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ العنکبوت کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ وَما هٰذِهِ الحَيوٰةُ الدُّنيا إِلّا لَهوٌ وَلَعِبٌ ۚ وَإِنَّ الدّارَ الءاخِرَةَ لَهِىَ الحَيَوانُ ۚ لَو كانوا يَعلَمونَ ﴾

اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے(1) البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے(2)، کاش! یہ جانتے ہوتے.(3)

سورہ العنکبوت کی آیت (65) کی تفسیر

﴿ فَإِذا رَكِبوا فِى الفُلكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخلِصينَ لَهُ الدّينَ فَلَمّا نَجّىٰهُم إِلَى البَرِّ إِذا هُم يُشرِكونَ ﴾

پس یہ لوگ جب کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے ہیں اس کے لئے عبادت کو خالص کر کے پھر جب وه انہیں خشکی کی طرف بچا ﻻتا ہے تو اسی وقت شرک کرنے لگتے ہیں.(1)

سورہ العنکبوت کی آیت (66) کی تفسیر

﴿ لِيَكفُروا بِما ءاتَينٰهُم وَلِيَتَمَتَّعوا ۖ فَسَوفَ يَعلَمونَ ﴾

تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں(1) ۔ ابھی ابھی پتہ چل جائے گا.

سورہ العنکبوت کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَرَوا أَنّا جَعَلنا حَرَمًا ءامِنًا وَيُتَخَطَّفُ النّاسُ مِن حَولِهِم ۚ أَفَبِالبٰطِلِ يُؤمِنونَ وَبِنِعمَةِ اللَّهِ يَكفُرونَ ﴾

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو با امن بنا دیا ہے حاﻻنکہ ان کے اردگرد سے لوگ اچک لیے جاتے ہیں(1) ، کیا یہ باطل پر تو یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر ناشکری کرتے ہیں.(2)

سورہ العنکبوت کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ وَمَن أَظلَمُ مِمَّنِ افتَرىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَو كَذَّبَ بِالحَقِّ لَمّا جاءَهُ ۚ أَلَيسَ فى جَهَنَّمَ مَثوًى لِلكٰفِرينَ ﴾

اور اس سے بڑا ﻇالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے(1) یا جب حق اس کے پاس آجائے وه اسے(2) جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟

سورہ العنکبوت کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ جٰهَدوا فينا لَنَهدِيَنَّهُم سُبُلَنا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ المُحسِنينَ ﴾

اور جو لوگ ہماری راه میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں(1) ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے(2)۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا ساتھی ہے.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 396 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 397 آیات : 7 سے 14 صفحہ : 398 آیات : 15 سے 23 صفحہ : 399 آیات : 24 سے 30 صفحہ : 400 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 401 آیات : 39 سے 45 صفحہ : 402 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 403 آیات : 53 سے 63 صفحہ : 404 آیات : 64 سے 69