صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ السجدہ کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ الم ﴾
الم.
سورہ السجدہ کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ تَنزيلُ الكِتٰبِ لا رَيبَ فيهِ مِن رَبِّ العٰلَمينَ ﴾
بلاشبہ اس کتاب کا اتارنا تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے.(1)
سورہ السجدہ کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ أَم يَقولونَ افتَرىٰهُ ۚ بَل هُوَ الحَقُّ مِن رَبِّكَ لِتُنذِرَ قَومًا ما أَتىٰهُم مِن نَذيرٍ مِن قَبلِكَ لَعَلَّهُم يَهتَدونَ ﴾
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے گھڑ لیا ہے(1) ۔ (نہیں نہیں) بلکہ یہ تیرے رب تعالیٰ کی طرف سے حق ہے تاکہ آپ انہیں ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے واﻻ نہیں آیا(2)۔ تاکہ وه راه راست پر آجائیں.(3)
سورہ السجدہ کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ اللَّهُ الَّذى خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ وَما بَينَهُما فى سِتَّةِ أَيّامٍ ثُمَّ استَوىٰ عَلَى العَرشِ ۖ ما لَكُم مِن دونِهِ مِن وَلِىٍّ وَلا شَفيعٍ ۚ أَفَلا تَتَذَكَّرونَ ﴾
اللہ تعالیٰ وه ہے جس نے آسمان وزمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو چھ دن میں پیدا کر دیا پھر عرش پر قائم ہوا(1) ، تمہارے لئے اس کے سوا کوئی مددگار اور سفارشی نہیں(2)۔ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے.(3)
سورہ السجدہ کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ يُدَبِّرُ الأَمرَ مِنَ السَّماءِ إِلَى الأَرضِ ثُمَّ يَعرُجُ إِلَيهِ فى يَومٍ كانَ مِقدارُهُ أَلفَ سَنَةٍ مِمّا تَعُدّونَ ﴾
وه آسمان سے لے کر زمین تک (ہر) کام کی تدبیر کرتا ہے(1) ۔ پھر (وه کام) ایک ایسے دن میں اس کی طرف چڑھ جاتا ہے جس کا اندازه تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے.(2)
سورہ السجدہ کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ ذٰلِكَ عٰلِمُ الغَيبِ وَالشَّهٰدَةِ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾
یہی ہے چھپے کھلے کا جاننے واﻻ، زبردست غالب بہت ہی مہربان.
سورہ السجدہ کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ الَّذى أَحسَنَ كُلَّ شَيءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلقَ الإِنسٰنِ مِن طينٍ ﴾
جس نے نہایت خوب بنائی جو چیز بھی بنائی(1) اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی.(2)
سورہ السجدہ کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ جَعَلَ نَسلَهُ مِن سُلٰلَةٍ مِن ماءٍ مَهينٍ ﴾
پھر اس کی نسل ایک بے وقعت پانی کے نچوڑ سے چلائی.(1)
سورہ السجدہ کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ سَوّىٰهُ وَنَفَخَ فيهِ مِن روحِهِ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمعَ وَالأَبصٰرَ وَالأَفـِٔدَةَ ۚ قَليلًا ما تَشكُرونَ ﴾
جسے ٹھیک ٹھاک کر کے اس میں اپنی روح پھونکی(1) ، اسی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے(2) (اس پر بھی) تم بہت ہی تھوڑا احسان مانتے ہو.(3)
سورہ السجدہ کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ وَقالوا أَءِذا ضَلَلنا فِى الأَرضِ أَءِنّا لَفى خَلقٍ جَديدٍ ۚ بَل هُم بِلِقاءِ رَبِّهِم كٰفِرونَ ﴾
انہوں نے کہا کیا جب ہم زمین میں مل جائیں(1) گے کیا پھر نئی پیدائش میں آجائیں گے؟ بلکہ (بات یہ ہے) کہ وه لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں.
سورہ السجدہ کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ ۞ قُل يَتَوَفّىٰكُم مَلَكُ المَوتِ الَّذى وُكِّلَ بِكُم ثُمَّ إِلىٰ رَبِّكُم تُرجَعونَ ﴾
کہہ دیجئے! کہ تمہیں موت کا فرشتہ فوت کرے گا جو تم پر مقرر کیا گیا ہے(1) . پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔