صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ السجدہ کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ وَلَو تَرىٰ إِذِ المُجرِمونَ ناكِسوا رُءوسِهِم عِندَ رَبِّهِم رَبَّنا أَبصَرنا وَسَمِعنا فَارجِعنا نَعمَل صٰلِحًا إِنّا موقِنونَ ﴾
کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناه گار لوگ اپنے رب تعالیٰ کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں(1) گے، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب(2) تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں.(3)
سورہ السجدہ کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ وَلَو شِئنا لَءاتَينا كُلَّ نَفسٍ هُدىٰها وَلٰكِن حَقَّ القَولُ مِنّى لَأَملَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الجِنَّةِ وَالنّاسِ أَجمَعينَ ﴾
اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت نصیب(1) فرما دیتے، لیکن میری یہ بات بالکل حق ہو چکی ہے کہ میں ضرور ضرور جہنم کو انسانوں اور جنوں سے پر کردوں گا.(2)
سورہ السجدہ کی آیت (14) کی تفسیر
﴿ فَذوقوا بِما نَسيتُم لِقاءَ يَومِكُم هٰذا إِنّا نَسينٰكُم ۖ وَذوقوا عَذابَ الخُلدِ بِما كُنتُم تَعمَلونَ ﴾
اب تم اپنے اس دن کی ملاقات کے فراموش کر دینے کا مزه چکھو، ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا(1) اور اپنے کیے ہوئے اعمال (کی شامت) سے ابدی عذاب کا مزه چکھو.
سورہ السجدہ کی آیت (15) کی تفسیر
﴿ إِنَّما يُؤمِنُ بِـٔايٰتِنَا الَّذينَ إِذا ذُكِّروا بِها خَرّوا سُجَّدًا وَسَبَّحوا بِحَمدِ رَبِّهِم وَهُم لا يَستَكبِرونَ ۩ ﴾
ہماری آیتوں پر وہی ایمان ﻻتے ہیں(1) جنہیں جب کبھی ان سے نصیحت کی جاتی ہے تو وه سجدے میں گر پڑتے ہیں(2) اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح پڑھتے ہیں(3) اور تکبر نہیں کرتے ہیں.(4)
سورہ السجدہ کی آیت (16) کی تفسیر
﴿ تَتَجافىٰ جُنوبُهُم عَنِ المَضاجِعِ يَدعونَ رَبَّهُم خَوفًا وَطَمَعًا وَمِمّا رَزَقنٰهُم يُنفِقونَ ﴾
ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ رہتی ہیں(1) اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں(2) اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وه خرچ کرتے ہیں.(3)
سورہ السجدہ کی آیت (17) کی تفسیر
﴿ فَلا تَعلَمُ نَفسٌ ما أُخفِىَ لَهُم مِن قُرَّةِ أَعيُنٍ جَزاءً بِما كانوا يَعمَلونَ ﴾
کوئی نفس نہیں جانتا جو کچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے پوشیده کر رکھی ہے(1) ، جو کچھ کرتے تھے یہ اس کا بدلہ ہے.(2)
سورہ السجدہ کی آیت (18) کی تفسیر
﴿ أَفَمَن كانَ مُؤمِنًا كَمَن كانَ فاسِقًا ۚ لا يَستَوۥنَ ﴾
کیا وه جو مومن ہو مثل اس کے ہے جو فاسق ہو(1) ؟ یہ برابر نہیں ہو سکتے.
سورہ السجدہ کی آیت (19) کی تفسیر
﴿ أَمَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُم جَنّٰتُ المَأوىٰ نُزُلًا بِما كانوا يَعمَلونَ ﴾
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وه کرتے تھے.
سورہ السجدہ کی آیت (20) کی تفسیر
﴿ وَأَمَّا الَّذينَ فَسَقوا فَمَأوىٰهُمُ النّارُ ۖ كُلَّما أَرادوا أَن يَخرُجوا مِنها أُعيدوا فيها وَقيلَ لَهُم ذوقوا عَذابَ النّارِ الَّذى كُنتُم بِهِ تُكَذِّبونَ ﴾
لیکن جن لوگوں نے حکم عدولی کی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ جب کبھی اس سے باہر نکلنا چاہیں گے اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے(1) ۔ اور کہہ دیا جائے گا کہ(2) اپنے جھٹلانے کے بدلے آگ کا عذاب چکھو.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔