صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (444) از سورہ یٰسٓ

آیات 55 سے 70 تک

44 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یٰسٓ کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ إِنَّ أَصحٰبَ الجَنَّةِ اليَومَ فى شُغُلٍ فٰكِهونَ ﴾

جنتی لوگ آج کے دن اپنے (دلچسﭗ) مشغلوں میں ہشاش بشاش ہیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ هُم وَأَزوٰجُهُم فى ظِلٰلٍ عَلَى الأَرائِكِ مُتَّكِـٔونَ ﴾

وه اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ لَهُم فيها فٰكِهَةٌ وَلَهُم ما يَدَّعونَ ﴾

ان کے لئے جنت میں ہر قسم کے میوے ہوں گے اور بھی جو کچھ وه طلب کریں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ سَلٰمٌ قَولًا مِن رَبٍّ رَحيمٍ ﴾

مہربان پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہا جائے گا.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ وَامتٰزُوا اليَومَ أَيُّهَا المُجرِمونَ ﴾

اے گناهگارو! آج تم الگ ہو جاؤ.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ ۞ أَلَم أَعهَد إِلَيكُم يٰبَنى ءادَمَ أَن لا تَعبُدُوا الشَّيطٰنَ ۖ إِنَّهُ لَكُم عَدُوٌّ مُبينٌ ﴾

اے اوﻻد آدم! کیا میں نے تم سے قول قرار نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا(1) ، وه تو تمہارا کھلا دشمن ہے.(2)

سورہ یٰسٓ کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ وَأَنِ اعبُدونى ۚ هٰذا صِرٰطٌ مُستَقيمٌ ﴾

اور میری ہی عبادت کرنا(1) ۔ سیدھی راه یہی ہے.(2)

سورہ یٰسٓ کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أَضَلَّ مِنكُم جِبِلًّا كَثيرًا ۖ أَفَلَم تَكونوا تَعقِلونَ ﴾

شیطان نے تو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ هٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتى كُنتُم توعَدونَ ﴾

یہی وه دوزخ ہے جس کا تمہیں وعده دیا جاتا تھا.

سورہ یٰسٓ کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ اصلَوهَا اليَومَ بِما كُنتُم تَكفُرونَ ﴾

اپنے کفر کا بدلہ پانے کے لئے آج اس میں داخل ہوجاؤ.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (65) کی تفسیر

﴿ اليَومَ نَختِمُ عَلىٰ أَفوٰهِهِم وَتُكَلِّمُنا أَيديهِم وَتَشهَدُ أَرجُلُهُم بِما كانوا يَكسِبونَ ﴾

ہم آج کے دن ان کے منھ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے، ان کاموں کی جو وه کرتے(1) تھے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (66) کی تفسیر

﴿ وَلَو نَشاءُ لَطَمَسنا عَلىٰ أَعيُنِهِم فَاستَبَقُوا الصِّرٰطَ فَأَنّىٰ يُبصِرونَ ﴾

اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کر دیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا؟(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ وَلَو نَشاءُ لَمَسَخنٰهُم عَلىٰ مَكانَتِهِم فَمَا استَطٰعوا مُضِيًّا وَلا يَرجِعونَ ﴾

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ ہی پر ان کی صورتیں مسﺦ کر دیتے پھر نہ وه چل پھر سکتے اور نہ لوٹ سکتے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ وَمَن نُعَمِّرهُ نُنَكِّسهُ فِى الخَلقِ ۖ أَفَلا يَعقِلونَ ﴾

اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے(1) ہیں کیا پھر بھی وه نہیں سمجھتے.(2)

سورہ یٰسٓ کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ وَما عَلَّمنٰهُ الشِّعرَ وَما يَنبَغى لَهُ ۚ إِن هُوَ إِلّا ذِكرٌ وَقُرءانٌ مُبينٌ ﴾

نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے ﻻئق ہے۔ وه تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (70) کی تفسیر

﴿ لِيُنذِرَ مَن كانَ حَيًّا وَيَحِقَّ القَولُ عَلَى الكٰفِرينَ ﴾

تاکہ وه ہر اس شخص کو آگاه کر دے جو زنده ہے، اور کافروں پر حجت ﺛابت ہو جائے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 440 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 441 آیات : 13 سے 27 صفحہ : 442 آیات : 28 سے 40 صفحہ : 443 آیات : 41 سے 54 صفحہ : 444 آیات : 55 سے 70 صفحہ : 445 آیات : 71 سے 83