صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (445) از سورہ یٰسٓ

آیات 71 سے 83 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یٰسٓ کی آیت (71) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَرَوا أَنّا خَلَقنا لَهُم مِمّا عَمِلَت أَيدينا أَنعٰمًا فَهُم لَها مٰلِكونَ ﴾

کیا وه نہیں دیکھتے کہ ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائی(1) ہوئی چیزوں میں سے ان کے لئے چوپائے(2) (بھی) پیدا کر دیئے، جن کے یہ مالک ہوگئے ہیں.(3)

سورہ یٰسٓ کی آیت (72) کی تفسیر

﴿ وَذَلَّلنٰها لَهُم فَمِنها رَكوبُهُم وَمِنها يَأكُلونَ ﴾

اور ان مویشیوں کو ہم نے ان کا تابع فرمان بنا دیا ہے(1) جن میں سے بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (73) کی تفسیر

﴿ وَلَهُم فيها مَنٰفِعُ وَمَشارِبُ ۖ أَفَلا يَشكُرونَ ﴾

انہیں ان سے اور بھی بہت سے فائدے ہیں(1) ، اور پینے کی چیزیں۔ کیا پھر (بھی) یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟

سورہ یٰسٓ کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ وَاتَّخَذوا مِن دونِ اللَّهِ ءالِهَةً لَعَلَّهُم يُنصَرونَ ﴾

اور وه اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بناتے ہیں تاکہ وه مدد کئے جائیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ لا يَستَطيعونَ نَصرَهُم وَهُم لَهُم جُندٌ مُحضَرونَ ﴾

(حاﻻنکہ) ان میں ان کی مدد کی طاقت ہی نہیں، (لیکن) پھر بھی (مشرکین) ان کے لئے حاضر باش لشکری ہیں.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ فَلا يَحزُنكَ قَولُهُم ۘ إِنّا نَعلَمُ ما يُسِرّونَ وَما يُعلِنونَ ﴾

پس آپ کو ان کی بات غمناک نہ کرے، ہم ان کی پوشیده اور علانیہ سب باتوں کو (بخوبی) جانتے ہیں.

سورہ یٰسٓ کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَرَ الإِنسٰنُ أَنّا خَلَقنٰهُ مِن نُطفَةٍ فَإِذا هُوَ خَصيمٌ مُبينٌ ﴾

کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا.

سورہ یٰسٓ کی آیت (78) کی تفسیر

﴿ وَضَرَبَ لَنا مَثَلًا وَنَسِىَ خَلقَهُ ۖ قالَ مَن يُحىِ العِظٰمَ وَهِىَ رَميمٌ ﴾

اور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟

سورہ یٰسٓ کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ قُل يُحييهَا الَّذى أَنشَأَها أَوَّلَ مَرَّةٍ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلقٍ عَليمٌ ﴾

آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وه زنده کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے(1) ، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے واﻻ ہے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ الَّذى جَعَلَ لَكُم مِنَ الشَّجَرِ الأَخضَرِ نارًا فَإِذا أَنتُم مِنهُ توقِدونَ ﴾

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ أَوَلَيسَ الَّذى خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ بِقٰدِرٍ عَلىٰ أَن يَخلُقَ مِثلَهُم ۚ بَلىٰ وَهُوَ الخَلّٰقُ العَليمُ ﴾

جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وه ان جیسوں(1) کے پیدا کرنے پرقادر نہیں، بےشک قادر ہے۔ اور وہی تو پیدا کرنے واﻻ دانا (بینا) ہے.

سورہ یٰسٓ کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ إِنَّما أَمرُهُ إِذا أَرادَ شَيـًٔا أَن يَقولَ لَهُ كُن فَيَكونُ ﴾

وه جب کبھی کسی چیز کا اراده کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا (کافی ہے) کہ ہو جا، وه اسی وقت ہو جاتی ہے.(1)

سورہ یٰسٓ کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ فَسُبحٰنَ الَّذى بِيَدِهِ مَلَكوتُ كُلِّ شَيءٍ وَإِلَيهِ تُرجَعونَ ﴾

پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور(1) جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 440 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 441 آیات : 13 سے 27 صفحہ : 442 آیات : 28 سے 40 صفحہ : 443 آیات : 41 سے 54 صفحہ : 444 آیات : 55 سے 70 صفحہ : 445 آیات : 71 سے 83