صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الدخان کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ حمٓ ﴾
حٰم.
سورہ الدخان کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ وَٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴾
قسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی.
سورہ الدخان کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴾
یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات(1) میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں.(2)
سورہ الدخان کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ ﴾
اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.(1)
سورہ الدخان کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ أَمْرًۭا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ ﴾
ہمارے پاس سے حکم ہوکر(1) ، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے.(2)
سورہ الدخان کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴾
آپ کے رب کی مہربانی سے(1) ۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ.
سورہ الدخان کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴾
جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو.
سورہ الدخان کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴾
کوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا.(1)
سورہ الدخان کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ بَلْ هُمْ فِى شَكٍّۢ يَلْعَبُونَ ﴾
بلکہ وه شک میں پڑے کھیل رہے ہیں.(1)
سورہ الدخان کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍۢ مُّبِينٍۢ ﴾
آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا.(1)
سورہ الدخان کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ ﴾
جو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے.
سورہ الدخان کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ﴾
کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں.(1)
سورہ الدخان کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌۭ مُّبِينٌۭ ﴾
ان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے.
سورہ الدخان کی آیت (14) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌۭ مَّجْنُونٌ ﴾
پھر بھی انہوں نے ان سے منھ پھیرا اور کہہ دیا کہ سکھایا پڑھایا ہوا باؤﻻ ہے.
سورہ الدخان کی آیت (15) کی تفسیر
﴿ إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ ﴾
ہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے.
سورہ الدخان کی آیت (16) کی تفسیر
﴿ يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ ﴾
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے(1) ، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں.
سورہ الدخان کی آیت (17) کی تفسیر
﴿ ۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌۭ كَرِيمٌ ﴾
یقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں(1) جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا.
سورہ الدخان کی آیت (18) کی تفسیر
﴿ أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴾
کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر(1) دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں.(2)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔