صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (497) از سورہ الدخان

آیات 19 سے 39 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الدخان کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَٰنٍۢ مُّبِينٍۢ ﴾

اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو(1) ، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں.(2)

سورہ الدخان کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ ﴾

اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو.(1)

سورہ الدخان کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ ﴾

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.(1)

سورہ الدخان کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌۭ مُّجْرِمُونَ ﴾

پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.(1)

سورہ الدخان کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴾

(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا(1) پیچھا کیا جائے گا.

سورہ الدخان کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌۭ مُّغْرَقُونَ ﴾

تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا(1) ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.

سورہ الدخان کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴾

وه بہت سے باغات(1) اور چشمے چھوڑ گئے.

سورہ الدخان کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ وَزُرُوعٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ ﴾

اور کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے.

سورہ الدخان کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ وَنَعْمَةٍۢ كَانُوا۟ فِيهَا فَٰكِهِينَ ﴾

اور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے.

سورہ الدخان کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ ﴾

اسی طرح ہوگیا(1) اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا.(2)

سورہ الدخان کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ ﴾

سو ان پر نہ تو آسمان وزمین(1) روئے اور نہ انہیں مہلت ملی.

سورہ الدخان کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ ﴾

اور بےشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی.

سورہ الدخان کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًۭا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴾

(جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فیالواقع وه سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا.

سورہ الدخان کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَٰلَمِينَ ﴾

اور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی.(1)

سورہ الدخان کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ وَءَاتَيْنَٰهُم مِّنَ ٱلْءَايَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٌۭا۟ مُّبِينٌ ﴾

اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.(1)

سورہ الدخان کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ ﴾

یہ لوگ تو یہی کہتے ہیں.(1)

سورہ الدخان کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ ﴾

کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم(1) دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.

سورہ الدخان کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴾

اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.(1)

سورہ الدخان کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۢ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَٰهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ ﴾

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.(1)

سورہ الدخان کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَٰعِبِينَ ﴾

ہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا.(1)

سورہ الدخان کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ مَا خَلَقْنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴾

بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا(1) ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 496 آیات : 1 سے 18 صفحہ : 497 آیات : 19 سے 39 صفحہ : 498 آیات : 40 سے 59