صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (294) از سورہ الکہف

آیات 5 سے 15 تک

54 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الکہف کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ ما لَهُم بِهِ مِن عِلمٍ وَلا لِءابائِهِم ۚ كَبُرَت كَلِمَةً تَخرُجُ مِن أَفوٰهِهِم ۚ إِن يَقولونَ إِلّا كَذِبًا ﴾

در حقیقت نہ تو خود انہیں اس کا علم ہے نہ ان کے باپ دادوں کو۔ یہ تہمت(1) بڑی بری ہے جو ان کے منھ سے نکل رہی ہے وه نرا جھوٹ بک رہے ہیں.

سورہ الکہف کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ فَلَعَلَّكَ بٰخِعٌ نَفسَكَ عَلىٰ ءاثٰرِهِم إِن لَم يُؤمِنوا بِهٰذَا الحَديثِ أَسَفًا ﴾

پس اگر یہ لوگ اس بات(1) پر ایمان نہ ﻻئیں تو کیا آپ ان کے پیچھے اسی رنج میں اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے؟

سورہ الکہف کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ إِنّا جَعَلنا ما عَلَى الأَرضِ زينَةً لَها لِنَبلُوَهُم أَيُّهُم أَحسَنُ عَمَلًا ﴾

روئے زمین پر جو کچھ(1) ہے ہم نے اسے زمین کی رونق کا باعﺚ بنایا ہے کہ ہم انہیں آزمالیں کہ ان میں سے کون نیک اعمال واﻻ ہے.

سورہ الکہف کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ وَإِنّا لَجٰعِلونَ ما عَلَيها صَعيدًا جُرُزًا ﴾

اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں.(1)

سورہ الکہف کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ أَم حَسِبتَ أَنَّ أَصحٰبَ الكَهفِ وَالرَّقيمِ كانوا مِن ءايٰتِنا عَجَبًا ﴾

کیا تو اپنے خیال میں غار اور کتبے والوں کو ہماری نشانیوں میں سے کوئی بہت عجیب نشانی سمجھ رہا ہے؟(1)

سورہ الکہف کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ إِذ أَوَى الفِتيَةُ إِلَى الكَهفِ فَقالوا رَبَّنا ءاتِنا مِن لَدُنكَ رَحمَةً وَهَيِّئ لَنا مِن أَمرِنا رَشَدًا ﴾

ان چند نوجوانوں نے جب غار میں پناه لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راه یابی کو آسان کردے.(1)

سورہ الکہف کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ فَضَرَبنا عَلىٰ ءاذانِهِم فِى الكَهفِ سِنينَ عَدَدًا ﴾

پس ہم نے ان کے کانوں پر گنتی کے کئی سال تک اسی غار میں پردے ڈال دیئے.(1)

سورہ الکہف کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ بَعَثنٰهُم لِنَعلَمَ أَىُّ الحِزبَينِ أَحصىٰ لِما لَبِثوا أَمَدًا ﴾

پھر ہم نے انہیں اٹھا کھڑا کیا کہ ہم یہ معلوم کرلیں کہ دونوں گروه میں سے اس انتہائی مدت کو جو انہوں نے گزاری کس نے زیاده(1) یاد رکھی ہے.

سورہ الکہف کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ نَحنُ نَقُصُّ عَلَيكَ نَبَأَهُم بِالحَقِّ ۚ إِنَّهُم فِتيَةٌ ءامَنوا بِرَبِّهِم وَزِدنٰهُم هُدًى ﴾

ہم ان کا صحیح واقعہ تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں۔ یہ چند نوجوان(1) اپنے رب پر ایمان ﻻئے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں ترقی دی تھی.

سورہ الکہف کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ وَرَبَطنا عَلىٰ قُلوبِهِم إِذ قاموا فَقالوا رَبُّنا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ لَن نَدعُوَا۟ مِن دونِهِ إِلٰهًا ۖ لَقَد قُلنا إِذًا شَطَطًا ﴾

ہم نے ان کے دل مضبوط کردیئے(1) تھے جب کہ یہ اٹھ کھڑے ہوئے(2) اور کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار تو وہی ہے جو آسمان وزمین کا پروردگار ہے، ناممکن ہے کہ ہم اس کے سوا کسی اور معبود کو پکاریں اگر ایسا کیا تو ہم نے نہایت ہی غلط بات کہی.(3)

سورہ الکہف کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ هٰؤُلاءِ قَومُنَا اتَّخَذوا مِن دونِهِ ءالِهَةً ۖ لَولا يَأتونَ عَلَيهِم بِسُلطٰنٍ بَيِّنٍ ۖ فَمَن أَظلَمُ مِمَّنِ افتَرىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ﴾

یہ ہے ہماری قوم جس نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ ان کے الہ ہونے کی یہ کوئی صاف دلیل کیوں پیش نہیں کرتے اللہ پر جھوٹ افترا باندھنے والے سے زیاده ﻇالم کون ہے؟

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 294 آیات : 5 سے 15 صفحہ : 295 آیات : 16 سے 20 صفحہ : 296 آیات : 21 سے 27 صفحہ : 297 آیات : 28 سے 34 صفحہ : 298 آیات : 35 سے 45 صفحہ : 299 آیات : 46 سے 53 صفحہ : 300 آیات : 54 سے 61 صفحہ : 301 آیات : 62 سے 74 صفحہ : 302 آیات : 75 سے 83 صفحہ : 303 آیات : 84 سے 97 صفحہ : 304 آیات : 98 سے 110