صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (296) از سورہ الکہف

آیات 21 سے 27 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الکہف کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَكَذٰلِكَ أَعثَرنا عَلَيهِم لِيَعلَموا أَنَّ وَعدَ اللَّهِ حَقٌّ وَأَنَّ السّاعَةَ لا رَيبَ فيها إِذ يَتَنٰزَعونَ بَينَهُم أَمرَهُم ۖ فَقالُوا ابنوا عَلَيهِم بُنيٰنًا ۖ رَبُّهُم أَعلَمُ بِهِم ۚ قالَ الَّذينَ غَلَبوا عَلىٰ أَمرِهِم لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيهِم مَسجِدًا ﴾

ہم نے اس طرح لوگوں کو ان کے حال سے آگاه کر(1) دیا کہ وه جان لیں کہ اللہ کا وعده بالکل سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک وشبہ نہیں(2)۔ جب کہ وه اپنے امر میں آپس میں اختلاف کر رہے(3) تھے کہنے لگے کہ ان کے غار پر ایک عمارت بنا لو۔ ان کا رب ہی ان کے حال کا زیاده عالم(4) ہے۔ جن لوگوں نے ان کے بارے میں غلبہ پایا وه کہنے لگے کہ ہم تو ان کے آس پاس مسجد بنالیں گے.(5)

سورہ الکہف کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ سَيَقولونَ ثَلٰثَةٌ رابِعُهُم كَلبُهُم وَيَقولونَ خَمسَةٌ سادِسُهُم كَلبُهُم رَجمًا بِالغَيبِ ۖ وَيَقولونَ سَبعَةٌ وَثامِنُهُم كَلبُهُم ۚ قُل رَبّى أَعلَمُ بِعِدَّتِهِم ما يَعلَمُهُم إِلّا قَليلٌ ۗ فَلا تُمارِ فيهِم إِلّا مِراءً ظٰهِرًا وَلا تَستَفتِ فيهِم مِنهُم أَحَدًا ﴾

کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا(1) ۔ کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا، غیب کی باتوں میں اٹکل (کے تیر تکے) چلاتے ہیں(2)، کچھ کہیں گے کہ وه سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا(3) ہے۔ آپ کہہ دیجیئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے واﻻ ہے، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں(4)۔ پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو کریں(5) اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں.(6)

سورہ الکہف کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ وَلا تَقولَنَّ لِشَا۟يءٍ إِنّى فاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًا ﴾

اور ہرگز ہرگز کسی کام پر یوں نہ کہنا کہ میں اسے کل کروں گا.

سورہ الکہف کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ إِلّا أَن يَشاءَ اللَّهُ ۚ وَاذكُر رَبَّكَ إِذا نَسيتَ وَقُل عَسىٰ أَن يَهدِيَنِ رَبّى لِأَقرَبَ مِن هٰذا رَشَدًا ﴾

مگر ساتھ ہی انشاءاللہ کہہ لینا(1) ۔ اور جب بھی بھولے، اپنے پروردگار کی یاد کر لیا کرنا(2) اور کہتے رہنا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیاده ہدایت کے قریب کی بات کی رہبری کرے.(3)

سورہ الکہف کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ وَلَبِثوا فى كَهفِهِم ثَلٰثَ مِا۟ئَةٍ سِنينَ وَازدادوا تِسعًا ﴾

وه لوگ اپنے غار میں تین سو سال تک رہے اور نو سال اور زیاده گزارے.(1)

سورہ الکہف کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ قُلِ اللَّهُ أَعلَمُ بِما لَبِثوا ۖ لَهُ غَيبُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۖ أَبصِر بِهِ وَأَسمِع ۚ ما لَهُم مِن دونِهِ مِن وَلِىٍّ وَلا يُشرِكُ فى حُكمِهِ أَحَدًا ﴾

آپ کہہ دیں اللہ ہی کو ان کے ٹھہرے رہنے کی مدت کا بخوبی علم ہے، آسمانوں اور زمینوں کا غیب صرف اسی کو حاصل ہے وه کیا ہی اچھا دیکھنے سننے واﻻ ہے(1) ۔ سوائے اللہ کے ان کا کوئی مددگار نہیں، اللہ تعالیٰ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا.

سورہ الکہف کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ وَاتلُ ما أوحِىَ إِلَيكَ مِن كِتابِ رَبِّكَ ۖ لا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهِ وَلَن تَجِدَ مِن دونِهِ مُلتَحَدًا ﴾

تیری جانب جو تیرے رب کی کتاب وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا ره(1) ، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے واﻻ نہیں تو اس کے سوا ہرگزکوئی پناه کی جگہ نہ پائے گا.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 294 آیات : 5 سے 15 صفحہ : 295 آیات : 16 سے 20 صفحہ : 296 آیات : 21 سے 27 صفحہ : 297 آیات : 28 سے 34 صفحہ : 298 آیات : 35 سے 45 صفحہ : 299 آیات : 46 سے 53 صفحہ : 300 آیات : 54 سے 61 صفحہ : 301 آیات : 62 سے 74 صفحہ : 302 آیات : 75 سے 83 صفحہ : 303 آیات : 84 سے 97 صفحہ : 304 آیات : 98 سے 110