صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (303) از سورہ الکہف

آیات 84 سے 97 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الکہف کی آیت (84) کی تفسیر

﴿ إِنّا مَكَّنّا لَهُ فِى الأَرضِ وَءاتَينٰهُ مِن كُلِّ شَيءٍ سَبَبًا ﴾

ہم نے اسے زمین میں قوت عطا فرمائی تھی اور اسے ہر چیز کے(1) سامان بھی عنایت کردیے تھے.

سورہ الکہف کی آیت (85) کی تفسیر

﴿ فَأَتبَعَ سَبَبًا ﴾

وه ایک راه کے پیچھے لگا.(1)

سورہ الکہف کی آیت (86) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا بَلَغَ مَغرِبَ الشَّمسِ وَجَدَها تَغرُبُ فى عَينٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِندَها قَومًا ۗ قُلنا يٰذَا القَرنَينِ إِمّا أَن تُعَذِّبَ وَإِمّا أَن تَتَّخِذَ فيهِم حُسنًا ﴾

یہاں تک کہ سورج ڈوبنے کی جگہ پہنچ گیا اور اسے ایک دلدل کےچشمے میں غروب ہوتا ہوا پایا(1) اور اس چشمے کے پاس ایک قوم کو بھی پایا، ہم نے فرما دیا(2) کہ اے ذوالقرنین! یا تو تو انہیں تکلیف پہنچائے یا ان کے بارے میں تو کوئی بہترین روش اختیار کرے.(3)

سورہ الکہف کی آیت (87) کی تفسیر

﴿ قالَ أَمّا مَن ظَلَمَ فَسَوفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذابًا نُكرًا ﴾

اس نے کہا کہ جو ﻇلم کرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے(1) ، پھر وه اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا اور وه اسے سخت تر عذاب دے گا.

سورہ الکہف کی آیت (88) کی تفسیر

﴿ وَأَمّا مَن ءامَنَ وَعَمِلَ صٰلِحًا فَلَهُ جَزاءً الحُسنىٰ ۖ وَسَنَقولُ لَهُ مِن أَمرِنا يُسرًا ﴾

ہاں جو ایمان ﻻئے اور نیک اعمال کرے اس کے لئے تو بدلے میں بھلائی ہے اور ہم اسے اپنے کام میں بھی آسانی ہی کا حکم دیں گے.

سورہ الکہف کی آیت (89) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَتبَعَ سَبَبًا ﴾

پھر وه اور راه کے پیچھے لگا.

سورہ الکہف کی آیت (90) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا بَلَغَ مَطلِعَ الشَّمسِ وَجَدَها تَطلُعُ عَلىٰ قَومٍ لَم نَجعَل لَهُم مِن دونِها سِترًا ﴾

یہاں تک کہ جب سورج نکلنے کی جگہ تک پہنچا تو اسے ایک ایسی قوم پر نکلتا پایا کہ ان کے لئے ہم نے اس سے اور کوئی اوٹ نہیں بنائی.(1)

سورہ الکہف کی آیت (91) کی تفسیر

﴿ كَذٰلِكَ وَقَد أَحَطنا بِما لَدَيهِ خُبرًا ﴾

واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ(1) کر رکھا ہے.

سورہ الکہف کی آیت (92) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَتبَعَ سَبَبًا ﴾

وه پھر ایک سفر کے سامان میں لگا.(1)

سورہ الکہف کی آیت (93) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا بَلَغَ بَينَ السَّدَّينِ وَجَدَ مِن دونِهِما قَومًا لا يَكادونَ يَفقَهونَ قَولًا ﴾

یہاں تک کہ جب دو دیواروں(1) کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی.(2)

سورہ الکہف کی آیت (94) کی تفسیر

﴿ قالوا يٰذَا القَرنَينِ إِنَّ يَأجوجَ وَمَأجوجَ مُفسِدونَ فِى الأَرضِ فَهَل نَجعَلُ لَكَ خَرجًا عَلىٰ أَن تَجعَلَ بَينَنا وَبَينَهُم سَدًّا ﴾

انہوں نے کہا اے ذوالقرنین(1) ! یاجوج ماجوج اس ملک میں (بڑے بھاری) فسادی ہیں(2)، تو کیا ہم آپ کے لئے کچھ خرچ کا انتظام کر دیں؟ (اس شرط پر کہ) آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں.

سورہ الکہف کی آیت (95) کی تفسیر

﴿ قالَ ما مَكَّنّى فيهِ رَبّى خَيرٌ فَأَعينونى بِقُوَّةٍ أَجعَل بَينَكُم وَبَينَهُم رَدمًا ﴾

اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے، تم صرف قوت(1) طاقت سے میری مدد کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنا ديتا ہوں۔

سورہ الکہف کی آیت (96) کی تفسیر

﴿ ءاتونى زُبَرَ الحَديدِ ۖ حَتّىٰ إِذا ساوىٰ بَينَ الصَّدَفَينِ قالَ انفُخوا ۖ حَتّىٰ إِذا جَعَلَهُ نارًا قالَ ءاتونى أُفرِغ عَلَيهِ قِطرًا ﴾

مجھے لوہے کی چادریں ﻻ دو۔ یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے درمیان دیوار برابر کر دی(1) تو حکم دیا کہ آگ تیز جلاؤ تاوقتیکہ لوہے کی ان چادروں کو بالکل آگ کر دیا، تو فرمایا میرے پاس ﻻؤ اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈال دوں.(2)

سورہ الکہف کی آیت (97) کی تفسیر

﴿ فَمَا اسطٰعوا أَن يَظهَروهُ وَمَا استَطٰعوا لَهُ نَقبًا ﴾

پس تو ان میں اس دیوار کے اوپر چڑھنے کی طاقت تھی اور نہ ان میں کوئی سوراخ کر سکتے تھے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 294 آیات : 5 سے 15 صفحہ : 295 آیات : 16 سے 20 صفحہ : 296 آیات : 21 سے 27 صفحہ : 297 آیات : 28 سے 34 صفحہ : 298 آیات : 35 سے 45 صفحہ : 299 آیات : 46 سے 53 صفحہ : 300 آیات : 54 سے 61 صفحہ : 301 آیات : 62 سے 74 صفحہ : 302 آیات : 75 سے 83 صفحہ : 303 آیات : 84 سے 97 صفحہ : 304 آیات : 98 سے 110