صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (305) از سورہ مریم

آیات 1 سے 11 تک

51 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ مریم کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ كهيعص ﴾

کہیعص.(1)

سورہ مریم کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ ذِكرُ رَحمَتِ رَبِّكَ عَبدَهُ زَكَرِيّا ﴾

یہ ہے تیرے پروردگار کی اس مہربانی کا ذکر جو اس نے اپنے بندے زکریا(1) پر کی تھی.

سورہ مریم کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ إِذ نادىٰ رَبَّهُ نِداءً خَفِيًّا ﴾

جبکہ اس نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کی تھی.(1)

سورہ مریم کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ إِنّى وَهَنَ العَظمُ مِنّى وَاشتَعَلَ الرَّأسُ شَيبًا وَلَم أَكُن بِدُعائِكَ رَبِّ شَقِيًّا ﴾

کہ اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر بڑھاپے کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے(1) ، لیکن میں کبھی بھی تجھ سے دعا کر کے محروم نہیں رہا.(2)

سورہ مریم کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ وَإِنّى خِفتُ المَوٰلِىَ مِن وَراءى وَكانَتِ امرَأَتى عاقِرًا فَهَب لى مِن لَدُنكَ وَلِيًّا ﴾

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے(1) ، میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے(2) وارث عطا فرم.

سورہ مریم کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ يَرِثُنى وَيَرِثُ مِن ءالِ يَعقوبَ ۖ وَاجعَلهُ رَبِّ رَضِيًّا ﴾

جو میرا بھی وارث ہو اور یعقوب (علیہ السلام) کے خاندان کا بھی جانشین اور میرے رب! تو اسے مقبول بنده بنا لے.

سورہ مریم کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ يٰزَكَرِيّا إِنّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ اسمُهُ يَحيىٰ لَم نَجعَل لَهُ مِن قَبلُ سَمِيًّا ﴾

اے زکریا! ہم تجھے ایک بچے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحيٰ ہے، ہم نے اس سے پہلے اس کا ہم نام بھی کسی کو نہیں کیا.(1)

سورہ مریم کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ أَنّىٰ يَكونُ لى غُلٰمٌ وَكانَتِ امرَأَتى عاقِرًا وَقَد بَلَغتُ مِنَ الكِبَرِ عِتِيًّا ﴾

زکریا (علیہ السلام) کہنے لگے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا، جبکہ میری بیوی بانجھ اور میں خود بڑھاپے کے انتہائی ضعف کو پہنچ چکا ہوں.(1)

سورہ مریم کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ قالَ كَذٰلِكَ قالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَقَد خَلَقتُكَ مِن قَبلُ وَلَم تَكُ شَيـًٔا ﴾

ارشاد ہوا کہ وعده اسی طرح ہو چکا، تیرے رب نے فرما دیا ہے کہ مجھ پر تو یہ بالکل آسان ہے اور تو خود جبکہ کچھ نہ تھا میں تجھے پیدا کر چکا ہوں.(1)

سورہ مریم کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ اجعَل لى ءايَةً ۚ قالَ ءايَتُكَ أَلّا تُكَلِّمَ النّاسَ ثَلٰثَ لَيالٍ سَوِيًّا ﴾

کہنے لگے میرے پروردگار میرے لئے کوئی علامت مقرر فرما دے، ارشاد ہوا کہ تیرے لئے علامت یہ ہے کہ باوجود بھلا چنگا ہونے کے تو تین راتوں تک کسی شخص سے بول نہ سکے گا.(1)

سورہ مریم کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ فَخَرَجَ عَلىٰ قَومِهِ مِنَ المِحرابِ فَأَوحىٰ إِلَيهِم أَن سَبِّحوا بُكرَةً وَعَشِيًّا ﴾

اب زکریا (علیہ السلام) اپنے حجرے(1) سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آکر انہیں اشاره کرتے ہیں کہ تم صبح وشام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرو.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 305 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 306 آیات : 12 سے 25 صفحہ : 307 آیات : 26 سے 38 صفحہ : 308 آیات : 39 سے 51 صفحہ : 309 آیات : 52 سے 64 صفحہ : 310 آیات : 65 سے 76 صفحہ : 311 آیات : 77 سے 95