صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (308) از سورہ مریم

آیات 39 سے 51 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ مریم کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ وَأَنذِرهُم يَومَ الحَسرَةِ إِذ قُضِىَ الأَمرُ وَهُم فى غَفلَةٍ وَهُم لا يُؤمِنونَ ﴾

تو انہیں اس رنج وافسوس کے دن(1) کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا(2)، اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی ره جائیں گے.

سورہ مریم کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ إِنّا نَحنُ نَرِثُ الأَرضَ وَمَن عَلَيها وَإِلَينا يُرجَعونَ ﴾

خود زمین کے اور تمام زمین والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے اور سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا کر ﻻئے جائیں گے.

سورہ مریم کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ وَاذكُر فِى الكِتٰبِ إِبرٰهيمَ ۚ إِنَّهُ كانَ صِدّيقًا نَبِيًّا ﴾

اس کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ بیان کر، بیشک وه بڑی سچائی والے پیغمبر تھے.

سورہ مریم کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ لِأَبيهِ يٰأَبَتِ لِمَ تَعبُدُ ما لا يَسمَعُ وَلا يُبصِرُ وَلا يُغنى عَنكَ شَيـًٔا ﴾

جبکہ انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا جان! آپ ان کی پوجا پاٹ کیوں کر رہے ہیں جو نہ سنیں نہ دیکھیں؟ نہ آپ کو کچھ بھی فائده پہنچا سکیں.

سورہ مریم کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ يٰأَبَتِ إِنّى قَد جاءَنى مِنَ العِلمِ ما لَم يَأتِكَ فَاتَّبِعنى أَهدِكَ صِرٰطًا سَوِيًّا ﴾

میرے مہربان باپ! آپ دیکھیئے میرے پاس وه علم آیا ہے جو آپ کے پاس آیا ہی نہیں(1) ، تو آپ میری ہی مانیں میں بالکل سیدھی راه کی طرف آپ کی رہبری کروں گا.

سورہ مریم کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ يٰأَبَتِ لا تَعبُدِ الشَّيطٰنَ ۖ إِنَّ الشَّيطٰنَ كانَ لِلرَّحمٰنِ عَصِيًّا ﴾

میرے ابّا جان آپ شیطان کی پرستش سے باز آجائیں شیطان تو رحم وکرم والے اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی نافرمان ہے.(1)

سورہ مریم کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ يٰأَبَتِ إِنّى أَخافُ أَن يَمَسَّكَ عَذابٌ مِنَ الرَّحمٰنِ فَتَكونَ لِلشَّيطٰنِ وَلِيًّا ﴾

ابّا جان! مجھے خوف لگا ہوا کہ کہیں آپ پر کوئی عذاب الٰہی نہ آپڑے کہ آپ شیطان کے ساتھی بن جائیں.(1)

سورہ مریم کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ قالَ أَراغِبٌ أَنتَ عَن ءالِهَتى يٰإِبرٰهيمُ ۖ لَئِن لَم تَنتَهِ لَأَرجُمَنَّكَ ۖ وَاهجُرنى مَلِيًّا ﴾

اس نے جواب دیا کہ اے ابراہیم! کیا تو ہمارے معبودوں سے روگردانی کر رہا ہے۔ سن اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھروں سے مار ڈالوں گا، جا ایک مدت دراز تک مجھ سے الگ ره.(1)

سورہ مریم کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ قالَ سَلٰمٌ عَلَيكَ ۖ سَأَستَغفِرُ لَكَ رَبّى ۖ إِنَّهُ كانَ بى حَفِيًّا ﴾

کہا اچھا تم پر سلام ہو(1) ، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا(2)، وه مجھ پر حد درجہ مہربان ہے.

سورہ مریم کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ وَأَعتَزِلُكُم وَما تَدعونَ مِن دونِ اللَّهِ وَأَدعوا رَبّى عَسىٰ أَلّا أَكونَ بِدُعاءِ رَبّى شَقِيًّا ﴾

میں تو تمہیں بھی اور جن جن کو تم اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہو انہیں بھی سب کو چھوڑ رہا ہوں۔ صرف اپنے پروردگار کو پکارتا رہوں گا، مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پروردگار سے دعا مانگ کر محروم نہ رہوں گا.

سورہ مریم کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ فَلَمَّا اعتَزَلَهُم وَما يَعبُدونَ مِن دونِ اللَّهِ وَهَبنا لَهُ إِسحٰقَ وَيَعقوبَ ۖ وَكُلًّا جَعَلنا نَبِيًّا ﴾

جب ابراہیم (علیہ السلام) ان سب کو اور اللہ کے سوا ان کے سب معبودوں کو چھوڑ چکے تو ہم نے انہیں اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا فرمائے(1) ، اور دونوں کو نبی بنا دیا.

سورہ مریم کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ وَوَهَبنا لَهُم مِن رَحمَتِنا وَجَعَلنا لَهُم لِسانَ صِدقٍ عَلِيًّا ﴾

اور ان سب کو ہم نے اپنی بہت سی رحمتیں(1) عطا فرمائیں اور ہم نے ان کے ذکر جمیل کو بلند درجے کا کر دیا.(1)

سورہ مریم کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ وَاذكُر فِى الكِتٰبِ موسىٰ ۚ إِنَّهُ كانَ مُخلَصًا وَكانَ رَسولًا نَبِيًّا ﴾

اس قرآن میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر بھی کر، جو چنا ہوا(1) اور رسول اور نبی تھا.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 305 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 306 آیات : 12 سے 25 صفحہ : 307 آیات : 26 سے 38 صفحہ : 308 آیات : 39 سے 51 صفحہ : 309 آیات : 52 سے 64 صفحہ : 310 آیات : 65 سے 76 صفحہ : 311 آیات : 77 سے 95