صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ مریم کی آیت (77) کی تفسیر
﴿ أَفَرَءَيتَ الَّذى كَفَرَ بِـٔايٰتِنا وَقالَ لَأوتَيَنَّ مالًا وَوَلَدًا ﴾
کیا تو نے اسے بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہا کہ مجھے تو مال واوﻻد ضرور ہی دی جائے گی.
سورہ مریم کی آیت (78) کی تفسیر
﴿ أَطَّلَعَ الغَيبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحمٰنِ عَهدًا ﴾
کیا وه غیب پر مطلع ہے یا اللہ کا کوئی وعده لے چکا ہے؟
سورہ مریم کی آیت (79) کی تفسیر
﴿ كَلّا ۚ سَنَكتُبُ ما يَقولُ وَنَمُدُّ لَهُ مِنَ العَذابِ مَدًّا ﴾
ہرگز نہیں، یہ جو بھی کہہ رہا ہے ہم اسے ضرور لکھ لیں گے، اور اس کے لئے عذاب بڑھائے چلے جائیں گے.
سورہ مریم کی آیت (80) کی تفسیر
﴿ وَنَرِثُهُ ما يَقولُ وَيَأتينا فَردًا ﴾
یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا.(1)
سورہ مریم کی آیت (81) کی تفسیر
﴿ وَاتَّخَذوا مِن دونِ اللَّهِ ءالِهَةً لِيَكونوا لَهُم عِزًّا ﴾
انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں کہ وه ان کے لئے باعﺚ عزت ہوں.
سورہ مریم کی آیت (82) کی تفسیر
﴿ كَلّا ۚ سَيَكفُرونَ بِعِبادَتِهِم وَيَكونونَ عَلَيهِم ضِدًّا ﴾
لیکن ایسا ہرگز ہونا نہیں۔ وه تو ان کی پوجا سے منکر ہو جائیں گے، اور الٹے ان کے دشمن(1) بن جائیں گے.
سورہ مریم کی آیت (83) کی تفسیر
﴿ أَلَم تَرَ أَنّا أَرسَلنَا الشَّيٰطينَ عَلَى الكٰفِرينَ تَؤُزُّهُم أَزًّا ﴾
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ ہم کافروں کے پاس شیطانوں کو بھیجتے ہیں جو انہیں خوب اکساتے ہیں.(1)
سورہ مریم کی آیت (84) کی تفسیر
﴿ فَلا تَعجَل عَلَيهِم ۖ إِنَّما نَعُدُّ لَهُم عَدًّا ﴾
تو ان کے بارے میں جلدی نہ کر، ہم تو خود ہی ان کے لئے مدت شماری کر رہے ہیں.(1)
سورہ مریم کی آیت (85) کی تفسیر
﴿ يَومَ نَحشُرُ المُتَّقينَ إِلَى الرَّحمٰنِ وَفدًا ﴾
جس دن ہم پرہیزگاروں کو اللہ رحمان کی طرف بطور مہمان جمع کریں گے.
سورہ مریم کی آیت (86) کی تفسیر
﴿ وَنَسوقُ المُجرِمينَ إِلىٰ جَهَنَّمَ وِردًا ﴾
اور گناه گاروں کوسخت پیاس کی حالت میں جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے.(1)
سورہ مریم کی آیت (87) کی تفسیر
﴿ لا يَملِكونَ الشَّفٰعَةَ إِلّا مَنِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحمٰنِ عَهدًا ﴾
کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا سوائے ان کے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی قول قرار لے لیا ہے.(1)
سورہ مریم کی آیت (88) کی تفسیر
﴿ وَقالُوا اتَّخَذَ الرَّحمٰنُ وَلَدًا ﴾
ان کا قول تو یہ ہے کہ اللہ رحمٰن نے بھی اوﻻد اختیار کی ہے.
سورہ مریم کی آیت (89) کی تفسیر
﴿ لَقَد جِئتُم شَيـًٔا إِدًّا ﴾
یقیناً تم بہت بری اور بھاری چیز ﻻئے ہو.
سورہ مریم کی آیت (90) کی تفسیر
﴿ تَكادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرنَ مِنهُ وَتَنشَقُّ الأَرضُ وَتَخِرُّ الجِبالُ هَدًّا ﴾
قریب ہے کہ اس قول کی وجہ سے آسمان پھٹ جائیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزے ریزے ہو جائیں.
سورہ مریم کی آیت (91) کی تفسیر
﴿ أَن دَعَوا لِلرَّحمٰنِ وَلَدًا ﴾
کہ وه رحمان کی اوﻻد ﺛابت کرنے بیٹھے.(1)
سورہ مریم کی آیت (92) کی تفسیر
﴿ وَما يَنبَغى لِلرَّحمٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا ﴾
شان رحمٰن کے ﻻئق نہیں کہ وه اوﻻد رکھے.
سورہ مریم کی آیت (93) کی تفسیر
﴿ إِن كُلُّ مَن فِى السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ إِلّا ءاتِى الرَّحمٰنِ عَبدًا ﴾
آسمان وزمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں.(1)
سورہ مریم کی آیت (94) کی تفسیر
﴿ لَقَد أَحصىٰهُم وَعَدَّهُم عَدًّا ﴾
ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے.(1)
سورہ مریم کی آیت (95) کی تفسیر
﴿ وَكُلُّهُم ءاتيهِ يَومَ القِيٰمَةِ فَردًا ﴾
یہ سارے کے سارے قیامت کے دن اکیلے اس کے پاس حاضر ہونے والے ہیں.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔