صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ طٰہٰ کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ طه ﴾
طٰہٰ.
سورہ طٰہٰ کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ ما أَنزَلنا عَلَيكَ القُرءانَ لِتَشقىٰ ﴾
ہم نے یہ قرآن تجھ پر اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑ جائے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ إِلّا تَذكِرَةً لِمَن يَخشىٰ ﴾
بلکہ اس کی نصیحت کے لئے جو اللہ سے ڈرتا ہے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ تَنزيلًا مِمَّن خَلَقَ الأَرضَ وَالسَّمٰوٰتِ العُلَى ﴾
اس کا اتارنا اس کی طرف سے ہے جس نے زمین کو اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا ہے.
سورہ طٰہٰ کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ الرَّحمٰنُ عَلَى العَرشِ استَوىٰ ﴾
جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ وَما بَينَهُما وَما تَحتَ الثَّرىٰ ﴾
جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان اور (کرہٴ خاک) کے نیچے کی ہر ایک چیز پر ہے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ وَإِن تَجهَر بِالقَولِ فَإِنَّهُ يَعلَمُ السِّرَّ وَأَخفَى ﴾
اگر تو اونچی بات کہے تو وه تو ہر ایک پوشیده، بلکہ پوشیده سے پوشیده تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۖ لَهُ الأَسماءُ الحُسنىٰ ﴾
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بہترین نام اسی کے ہیں.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ وَهَل أَتىٰكَ حَديثُ موسىٰ ﴾
تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟
سورہ طٰہٰ کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ إِذ رَءا نارًا فَقالَ لِأَهلِهِ امكُثوا إِنّى ءانَستُ نارًا لَعَلّى ءاتيكُم مِنها بِقَبَسٍ أَو أَجِدُ عَلَى النّارِ هُدًى ﴾
جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس ﻻؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں.(1)
سورہ طٰہٰ کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ فَلَمّا أَتىٰها نودِىَ يٰموسىٰ ﴾
جب وه وہاں پہنچے تو آواز دی گئی(1) اے موسیٰ!
سورہ طٰہٰ کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ إِنّى أَنا۠ رَبُّكَ فَاخلَع نَعلَيكَ ۖ إِنَّكَ بِالوادِ المُقَدَّسِ طُوًى ﴾
یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے(1) ، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے.(2)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔