صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (314) از سورہ طٰہٰ

آیات 38 سے 51 تک

54 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ طٰہٰ کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ إِذ أَوحَينا إِلىٰ أُمِّكَ ما يوحىٰ ﴾

جبکہ ہم نے تیری ماں کو وه الہام کیا جس کا ذکر اب کیا جا رہا ہے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ أَنِ اقذِفيهِ فِى التّابوتِ فَاقذِفيهِ فِى اليَمِّ فَليُلقِهِ اليَمُّ بِالسّاحِلِ يَأخُذهُ عَدُوٌّ لى وَعَدُوٌّ لَهُ ۚ وَأَلقَيتُ عَلَيكَ مَحَبَّةً مِنّى وَلِتُصنَعَ عَلىٰ عَينى ﴾

کہ تو اسے صندوق میں بند کرکے دریا میں چھوڑ دے، پس دریا اسے کنارے ﻻ ڈالے گا اور میرا اور خود اس کا دشمن اسے لے لے گا(1) ، اور میں نے اپنی طرف کی خاص محبت ومقبولیت تجھ پر ڈال دی(2)۔ تاکہ تیری پرورش میری آنکھوں کے سامنے(3) کی جائے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ إِذ تَمشى أُختُكَ فَتَقولُ هَل أَدُلُّكُم عَلىٰ مَن يَكفُلُهُ ۖ فَرَجَعنٰكَ إِلىٰ أُمِّكَ كَى تَقَرَّ عَينُها وَلا تَحزَنَ ۚ وَقَتَلتَ نَفسًا فَنَجَّينٰكَ مِنَ الغَمِّ وَفَتَنّٰكَ فُتونًا ۚ فَلَبِثتَ سِنينَ فى أَهلِ مَديَنَ ثُمَّ جِئتَ عَلىٰ قَدَرٍ يٰموسىٰ ﴾

(یاد کر) جبکہ تیری بہن چل رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ اگر تم کہو تو میں اسے بتا دوں جو اس کی نگہبانی کرے(1) ، اس تدبیر سے ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچایا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وه غمگین نہ ہو۔ اور تو نے ایک شخص کو مار ڈاﻻ تھا(2) اس پر بھی ہم نے تجھے غم سے بچا لیا، غرض ہم نے تجھے اچھی طرح آزما لیا(3)۔ پھر تو کئی سال تک مدین کے لوگوں میں ٹھہرا رہا(4)، پھر تقدیر الٰہی کے مطابق اے(5) موسیٰ! تو آیا.

سورہ طٰہٰ کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ وَاصطَنَعتُكَ لِنَفسِى ﴾

اور میں نے تجھے خاص اپنی ذات کے لئے پسند فرما لیا.

سورہ طٰہٰ کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ اذهَب أَنتَ وَأَخوكَ بِـٔايٰتى وَلا تَنِيا فى ذِكرِى ﴾

اب تو اپنے بھائی سمیت میری نشانیاں ہمراه لئے ہوئے جا، اور خبردار میرے ذکر میں سستی نہ کرنا.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ اذهَبا إِلىٰ فِرعَونَ إِنَّهُ طَغىٰ ﴾

تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی سرکشی کی ہے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ فَقولا لَهُ قَولًا لَيِّنًا لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَو يَخشىٰ ﴾

اسے نرمی(1) سے سمجھاؤ کہ شاید وه سمجھ لے یا ڈر جائے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ قالا رَبَّنا إِنَّنا نَخافُ أَن يَفرُطَ عَلَينا أَو أَن يَطغىٰ ﴾

دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہمیں خوف ہے کہ کہیں فرعون ہم پر کوئی زیادتی نہ کرے یا اپنی سرکشی میں بڑھ نہ جائے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ قالَ لا تَخافا ۖ إِنَّنى مَعَكُما أَسمَعُ وَأَرىٰ ﴾

جواب ملا کہ تم مطلقاً خوف نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں اور سنتا دیکھتا رہوں گا.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ فَأتِياهُ فَقولا إِنّا رَسولا رَبِّكَ فَأَرسِل مَعَنا بَنى إِسرٰءيلَ وَلا تُعَذِّبهُم ۖ قَد جِئنٰكَ بِـٔايَةٍ مِن رَبِّكَ ۖ وَالسَّلٰمُ عَلىٰ مَنِ اتَّبَعَ الهُدىٰ ﴾

تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے، ان کی سزائیں موقوف کر۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند(1) ہو جائے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ إِنّا قَد أوحِىَ إِلَينا أَنَّ العَذابَ عَلىٰ مَن كَذَّبَ وَتَوَلّىٰ ﴾

ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھٹلائے اور روگردانی کرے اس کے لئے عذاب ہے.

سورہ طٰہٰ کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ قالَ فَمَن رَبُّكُما يٰموسىٰ ﴾

فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟

سورہ طٰہٰ کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبُّنَا الَّذى أَعطىٰ كُلَّ شَيءٍ خَلقَهُ ثُمَّ هَدىٰ ﴾

جواب دیا کہ ہمارا رب وه ہے جس نے ہر ایک کو اس کی خاص صورت، شکل عنایت فرمائی پھر راه سجھا دی.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ قالَ فَما بالُ القُرونِ الأولىٰ ﴾

اس نے کہا اچھا یہ تو بتاؤ اگلے زمانے والوں کا حال کیا ہونا ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 312 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 313 آیات : 13 سے 37 صفحہ : 314 آیات : 38 سے 51 صفحہ : 315 آیات : 52 سے 64 صفحہ : 316 آیات : 65 سے 76 صفحہ : 317 آیات : 77 سے 87 صفحہ : 318 آیات : 88 سے 98 صفحہ : 319 آیات : 99 سے 113 صفحہ : 320 آیات : 114 سے 125 صفحہ : 321 آیات : 126 سے 135