صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (317) از سورہ طٰہٰ

آیات 77 سے 87 تک

60 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ طٰہٰ کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أَوحَينا إِلىٰ موسىٰ أَن أَسرِ بِعِبادى فَاضرِب لَهُم طَريقًا فِى البَحرِ يَبَسًا لا تَخٰفُ دَرَكًا وَلا تَخشىٰ ﴾

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی نازل فرمائی کہ تو راتوں رات میرے بندوں کو لے چل(1) ، اور ان کے لئے دریا میں خشک راستہ بنا لے(2)، پھر نہ تجھے کسی کے آپکڑنے کا خطره ہوگا نہ ڈر.(3)

سورہ طٰہٰ کی آیت (78) کی تفسیر

﴿ فَأَتبَعَهُم فِرعَونُ بِجُنودِهِ فَغَشِيَهُم مِنَ اليَمِّ ما غَشِيَهُم ﴾

فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا تعاقب کیا پھر تو دریا ان سب پر چھا گیا جیسا کچھ چھا جانے واﻻ تھا.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ وَأَضَلَّ فِرعَونُ قَومَهُ وَما هَدىٰ ﴾

فرعون نے اپنی قوم کو گمراہی میں ڈال دیا اور سیدھا راستہ نہ دکھایا.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ يٰبَنى إِسرٰءيلَ قَد أَنجَينٰكُم مِن عَدُوِّكُم وَوٰعَدنٰكُم جانِبَ الطّورِ الأَيمَنَ وَنَزَّلنا عَلَيكُمُ المَنَّ وَالسَّلوىٰ ﴾

اے بنی اسرائیل! دیکھو ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوه طور کی دائیں طرف کا وعده(1) کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارا.(2)

سورہ طٰہٰ کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ كُلوا مِن طَيِّبٰتِ ما رَزَقنٰكُم وَلا تَطغَوا فيهِ فَيَحِلَّ عَلَيكُم غَضَبى ۖ وَمَن يَحلِل عَلَيهِ غَضَبى فَقَد هَوىٰ ﴾

تم ہماری دی ہوئی پاکیزه روزی کھاؤ، اور اس میں حد سے آگے نہ بڑھو(1) ، ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا، اور جس پر میرا غضب نازل ہو جائے وه یقیناً تباه ہوا.(2)

سورہ طٰہٰ کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ وَإِنّى لَغَفّارٌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صٰلِحًا ثُمَّ اهتَدىٰ ﴾

ہاں بیشک میں انہیں بخش دینے واﻻ ہوں جو توبہ کریں ایمان ﻻئیں نیک عمل کریں اور راه راست پر بھی رہیں.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ ۞ وَما أَعجَلَكَ عَن قَومِكَ يٰموسىٰ ﴾

اے موسیٰ! تجھے اپنی قوم سے (غافل کرکے) کون سی چیز جلدی لے آئی؟

سورہ طٰہٰ کی آیت (84) کی تفسیر

﴿ قالَ هُم أُولاءِ عَلىٰ أَثَرى وَعَجِلتُ إِلَيكَ رَبِّ لِتَرضىٰ ﴾

کہا کہ وه لوگ بھی میرے پیچھے ہی پیچھے ہیں، اور میں نے اے رب! تیری طرف جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو جائے.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (85) کی تفسیر

﴿ قالَ فَإِنّا قَد فَتَنّا قَومَكَ مِن بَعدِكَ وَأَضَلَّهُمُ السّامِرِىُّ ﴾

فرمایا! ہم نے تیری قوم کو تیرے پیچھے آزمائش میں ڈال دیا اور انہیں سامری نے بہکا دیا ہے.(1)

سورہ طٰہٰ کی آیت (86) کی تفسیر

﴿ فَرَجَعَ موسىٰ إِلىٰ قَومِهِ غَضبٰنَ أَسِفًا ۚ قالَ يٰقَومِ أَلَم يَعِدكُم رَبُّكُم وَعدًا حَسَنًا ۚ أَفَطالَ عَلَيكُمُ العَهدُ أَم أَرَدتُم أَن يَحِلَّ عَلَيكُم غَضَبٌ مِن رَبِّكُم فَأَخلَفتُم مَوعِدى ﴾

پس موسیٰ (علیہ السلام) سخت غضبناک ہو کر رنج کے ساتھ واپس لوٹے، اور کہنے لگے کہ اے میری قوم والو! کیا تم سے تمہارے پروردگار نے نیک وعده نہیں کیا (1) تھا؟ کیا اس کی مدت تمہیں لمبی معلوم ہوئی(2)؟ بلکہ تمہارا اراده ہی یہ ہے کہ تم پر تمہارے پروردگار کا غضب نازل ہو؟ کہ تم نے میرے وعدے کا خلاف کیا.(3)

سورہ طٰہٰ کی آیت (87) کی تفسیر

﴿ قالوا ما أَخلَفنا مَوعِدَكَ بِمَلكِنا وَلٰكِنّا حُمِّلنا أَوزارًا مِن زينَةِ القَومِ فَقَذَفنٰها فَكَذٰلِكَ أَلقَى السّامِرِىُّ ﴾

انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنےاختیار سے آپ کے ساتھ وعدے کا خلاف نہیں کیا(1) ۔ بلکہ ہم پر زیورات قوم کے جو بوجھ ﻻد دیے گئے تھے انہیں ہم نے ڈال دیا، اور اسی طرح سامری نے بھی ڈال دیئے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 312 آیات : 1 سے 12 صفحہ : 313 آیات : 13 سے 37 صفحہ : 314 آیات : 38 سے 51 صفحہ : 315 آیات : 52 سے 64 صفحہ : 316 آیات : 65 سے 76 صفحہ : 317 آیات : 77 سے 87 صفحہ : 318 آیات : 88 سے 98 صفحہ : 319 آیات : 99 سے 113 صفحہ : 320 آیات : 114 سے 125 صفحہ : 321 آیات : 126 سے 135