صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (334) از سورہ الحج

آیات 16 سے 23 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الحج کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ وَكَذٰلِكَ أَنزَلنٰهُ ءايٰتٍ بَيِّنٰتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهدى مَن يُريدُ ﴾

ہم نے اسی طرح اس قرآن کو واضح آیتوں میں اتارا ہے جسے اللہ چاہے ہدایت نصیب فرماتا ہے.

سورہ الحج کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ ءامَنوا وَالَّذينَ هادوا وَالصّٰبِـٔينَ وَالنَّصٰرىٰ وَالمَجوسَ وَالَّذينَ أَشرَكوا إِنَّ اللَّهَ يَفصِلُ بَينَهُم يَومَ القِيٰمَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ شَهيدٌ ﴾

بیشک اہل ایمان اور یہودی اور صابی اور نصرانی اور مجوسی(1) اور مشرکین(2) ان سب کے درمیان قیامت کے دن خود اللہ تعالیٰ فیصلے کر دے گا(3)، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواه ہے.(4)

سورہ الحج کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ أَلَم تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسجُدُ لَهُ مَن فِى السَّمٰوٰتِ وَمَن فِى الأَرضِ وَالشَّمسُ وَالقَمَرُ وَالنُّجومُ وَالجِبالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوابُّ وَكَثيرٌ مِنَ النّاسِ ۖ وَكَثيرٌ حَقَّ عَلَيهِ العَذابُ ۗ وَمَن يُهِنِ اللَّهُ فَما لَهُ مِن مُكرِمٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَفعَلُ ما يَشاءُ ۩ ﴾

کیا تو نہیں دیکھ رہا کہ اللہ کے سامنے سجده میں ہیں سب آسمانوں والے اور سب زمینوں والے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور(1) اور بہت سے انسان بھی(2)۔ ہاں بہت سے وه بھی ہیں جن پر عذاب کا مقولہ ﺛابت ہو چکا ہے(3)، جسے رب ذلیل کردے اسے کوئی عزت دینے واﻻ نہیں(4)، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے.

سورہ الحج کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ ۞ هٰذانِ خَصمانِ اختَصَموا فى رَبِّهِم ۖ فَالَّذينَ كَفَروا قُطِّعَت لَهُم ثِيابٌ مِن نارٍ يُصَبُّ مِن فَوقِ رُءوسِهِمُ الحَميمُ ﴾

یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے(1) والے ہیں، پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑے بیونت کر کاٹے جائیں گے، اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا.

سورہ الحج کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ يُصهَرُ بِهِ ما فى بُطونِهِم وَالجُلودُ ﴾

جس سے ان کے پیٹ کی سب چیزیں اور کھالیں گلا دی جائیں گی.

سورہ الحج کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَلَهُم مَقٰمِعُ مِن حَديدٍ ﴾

اور ان کی سزا کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہیں.

سورہ الحج کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ كُلَّما أَرادوا أَن يَخرُجوا مِنها مِن غَمٍّ أُعيدوا فيها وَذوقوا عَذابَ الحَريقِ ﴾

یہ جب بھی وہاں کے غم سے نکل بھاگنے کا اراده کریں گے وہیں لوٹا دیئے جائیں گے اور (کہا جائے گا) جلنے کا عذاب چکھو!(1)

سورہ الحج کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ إِنَّ اللَّهَ يُدخِلُ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ يُحَلَّونَ فيها مِن أَساوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤلُؤًا ۖ وَلِباسُهُم فيها حَريرٌ ﴾

ایمان والوں اور نیک کام والوں کو اللہ تعالیٰ ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے درختوں تلے سے نہریں لہریں لے رہی ہیں، جہاں وه سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سچے موتی بھی۔ وہاں ان کا لباس خالص ریشم ہوگا.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 332 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 333 آیات : 6 سے 15 صفحہ : 334 آیات : 16 سے 23 صفحہ : 335 آیات : 24 سے 30 صفحہ : 336 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 337 آیات : 39 سے 46 صفحہ : 338 آیات : 47 سے 55 صفحہ : 339 آیات : 56 سے 64 صفحہ : 340 آیات : 65 سے 72 صفحہ : 341 آیات : 73 سے 78