صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (339) از سورہ الحج

آیات 56 سے 64 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الحج کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ المُلكُ يَومَئِذٍ لِلَّهِ يَحكُمُ بَينَهُم ۚ فَالَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فى جَنّٰتِ النَّعيمِ ﴾

اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہت ہوگی(1) وہی ان میں فیصلے فرمائے گا۔ ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے.

سورہ الحج کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ كَفَروا وَكَذَّبوا بِـٔايٰتِنا فَأُولٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ ﴾

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کے لئے ذلیل کرنے والے عذاب ہیں.

سورہ الحج کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ هاجَروا فى سَبيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلوا أَو ماتوا لَيَرزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيرُ الرّٰزِقينَ ﴾

اور جن لوگوں نے راه خدا میں ترک وطن کیا پھر وه شہید کر دیئے گئے یا اپنی موت مر(1) گئے اللہ تعالیٰ انہیں بہترین رزق عطا فرمائے گا(2)۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ روزی دینے والوں میں سب سے بہتر ہے.(3)

سورہ الحج کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ لَيُدخِلَنَّهُم مُدخَلًا يَرضَونَهُ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَليمٌ حَليمٌ ﴾

انہیں اللہ تعالیٰ ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وه اس سے راضی ہو جائیں گے(1) ، بیشک اللہ تعالیٰ علم اور بردباری(2) واﻻ ہے.

سورہ الحج کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ ۞ ذٰلِكَ وَمَن عاقَبَ بِمِثلِ ما عوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيهِ لَيَنصُرَنَّهُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفورٌ ﴾

بات یہی ہے(1) ، اور جس نے بدلہ لیا اسی کے برابر جو اس کے ساتھ کیا گیا تھا پھر اگر اس سے زیادتی کی جائے تو یقیناً اللہ تعالیٰ خود اس کی مدد فرمائے گا(2)۔ بیشک اللہ درگزر کرنے واﻻ بخشنے واﻻ ہے.(3)

سورہ الحج کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ ذٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يولِجُ الَّيلَ فِى النَّهارِ وَيولِجُ النَّهارَ فِى الَّيلِ وَأَنَّ اللَّهَ سَميعٌ بَصيرٌ ﴾

یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے(1) ، اور بیشک اللہ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے.

سورہ الحج کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ ذٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الحَقُّ وَأَنَّ ما يَدعونَ مِن دونِهِ هُوَ البٰطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ العَلِىُّ الكَبيرُ ﴾

یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے(1) اور اس کے سوا جسے بھی یہ پکارتے ہیں وه باطل ہے اور بیشک اللہ ہی بلندی واﻻ کبریائی واﻻ ہے.

سورہ الحج کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ أَلَم تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً فَتُصبِحُ الأَرضُ مُخضَرَّةً ۗ إِنَّ اللَّهَ لَطيفٌ خَبيرٌ ﴾

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی برساتا ہے، پس زمین سرسبز ہو جاتی ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ مہربان اور باخبر ہے.(1)

سورہ الحج کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الغَنِىُّ الحَميدُ ﴾

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے(1) اور یقیناً اللہ وہی ہے بے نیاز تعریفوں واﻻ.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 332 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 333 آیات : 6 سے 15 صفحہ : 334 آیات : 16 سے 23 صفحہ : 335 آیات : 24 سے 30 صفحہ : 336 آیات : 31 سے 38 صفحہ : 337 آیات : 39 سے 46 صفحہ : 338 آیات : 47 سے 55 صفحہ : 339 آیات : 56 سے 64 صفحہ : 340 آیات : 65 سے 72 صفحہ : 341 آیات : 73 سے 78