صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الحج کی آیت (24) کی تفسیر
﴿ وَهُدوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ القَولِ وَهُدوا إِلىٰ صِرٰطِ الحَميدِ ﴾
ان کو پاکیزه بات کی رہنمائی کر دی گئی(1) اور قابل صد تعریف راه کی ہدایت کر دی گئی.(2)
سورہ الحج کی آیت (25) کی تفسیر
﴿ إِنَّ الَّذينَ كَفَروا وَيَصُدّونَ عَن سَبيلِ اللَّهِ وَالمَسجِدِ الحَرامِ الَّذى جَعَلنٰهُ لِلنّاسِ سَواءً العٰكِفُ فيهِ وَالبادِ ۚ وَمَن يُرِد فيهِ بِإِلحادٍ بِظُلمٍ نُذِقهُ مِن عَذابٍ أَليمٍ ﴾
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے روکنے لگے اور اس حرمت والی مسجد سے(1) بھی جسے ہم نے تمام لوگوں کے لئے مساوی کر دیا ہے وہیں کے رہنے والے ہوں یا باہر کے ہوں(2)، جو بھی ﻇلم کے ساتھ وہاں الحاد کا اراده کرے(3) ہم اسے درد ناک عذاب چکھائیں گے.(4)
سورہ الحج کی آیت (26) کی تفسیر
﴿ وَإِذ بَوَّأنا لِإِبرٰهيمَ مَكانَ البَيتِ أَن لا تُشرِك بى شَيـًٔا وَطَهِّر بَيتِىَ لِلطّائِفينَ وَالقائِمينَ وَالرُّكَّعِ السُّجودِ ﴾
اور جبکہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو کعبہ کے مکان کی جگہ مقرر کر دی(1) اس شرط پر کہ میرے ساتھ کسی کو شریک(2) نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف قیام رکوع سجده کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھنا.(3)
سورہ الحج کی آیت (27) کی تفسیر
﴿ وَأَذِّن فِى النّاسِ بِالحَجِّ يَأتوكَ رِجالًا وَعَلىٰ كُلِّ ضامِرٍ يَأتينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَميقٍ ﴾
اور لوگوں میں حج کی منادی کر دے لوگ تیرے پاس پا پیاده بھی آئیں گے اور دبلے پتلے اونٹوں پر بھی(1) اور دور دراز کی تمام راہوں سے آئیں(2) گے.
سورہ الحج کی آیت (28) کی تفسیر
﴿ لِيَشهَدوا مَنٰفِعَ لَهُم وَيَذكُرُوا اسمَ اللَّهِ فى أَيّامٍ مَعلومٰتٍ عَلىٰ ما رَزَقَهُم مِن بَهيمَةِ الأَنعٰمِ ۖ فَكُلوا مِنها وَأَطعِمُوا البائِسَ الفَقيرَ ﴾
اپنے فائدے حاصل کرنے کو آجائیں(1) اور ان مقرره دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں اور چوپایوں پر جو پالتو ہیں(2)۔ پس تم آپ بھی کھاؤ اور بھوکے فقیروں کو بھی کھلاؤ.
سورہ الحج کی آیت (29) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ ليَقضوا تَفَثَهُم وَليوفوا نُذورَهُم وَليَطَّوَّفوا بِالبَيتِ العَتيقِ ﴾
پھر وه اپنا میل کچیل دور کریں(1) اور اپنی نذریں پوری کریں(2) اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں.(3)
سورہ الحج کی آیت (30) کی تفسیر
﴿ ذٰلِكَ وَمَن يُعَظِّم حُرُمٰتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيرٌ لَهُ عِندَ رَبِّهِ ۗ وَأُحِلَّت لَكُمُ الأَنعٰمُ إِلّا ما يُتلىٰ عَلَيكُم ۖ فَاجتَنِبُوا الرِّجسَ مِنَ الأَوثٰنِ وَاجتَنِبوا قَولَ الزّورِ ﴾
یہ ہے اور جو کوئی اللہ کی حرمتوں(1) کی تعظیم کرے اس کے اپنے لئے اس کے رب کے پاس بہتری ہے۔ اور تمہارے لئے چوپائے جانور حلال کر دیئے گئے بجز ان کے جو تمہارے سامنے(2) بیان کیے گئے ہیں پس تمہیں بتوں کی گندگی سے بچتے رہنا چاہئے(3) اور جھوٹی بات سے بھی پرہیز کرنا چاہئے.(4)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔