صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (63) از سورہ اٰل عمران

آیات 101 سے 108 تک

138 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ اٰل عمران کی آیت (101) کی تفسیر

﴿ وَكَيفَ تَكفُرونَ وَأَنتُم تُتلىٰ عَلَيكُم ءايٰتُ اللَّهِ وَفيكُم رَسولُهُ ۗ وَمَن يَعتَصِم بِاللَّهِ فَقَد هُدِىَ إِلىٰ صِرٰطٍ مُستَقيمٍ ﴾

﴿گو یہ ظاہر ہے کہ﴾ تم کیسے کفر کر سکتے ہو؟ باوجود یہ کہ تم پر اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ موجود ہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ (کے دین) کو مضبوط تھام لے(1) تو بلاشبہ اسے راه راست دکھادی گئی.

سورہ اٰل عمران کی آیت (102) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقاتِهِ وَلا تَموتُنَّ إِلّا وَأَنتُم مُسلِمونَ ﴾

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہئیے(1) اور دیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا.

سورہ اٰل عمران کی آیت (103) کی تفسیر

﴿ وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا ۚ وَاذكُروا نِعمَتَ اللَّهِ عَلَيكُم إِذ كُنتُم أَعداءً فَأَلَّفَ بَينَ قُلوبِكُم فَأَصبَحتُم بِنِعمَتِهِ إِخوٰنًا وَكُنتُم عَلىٰ شَفا حُفرَةٍ مِنَ النّارِ فَأَنقَذَكُم مِنها ۗ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُم ءايٰتِهِ لَعَلَّكُم تَهتَدونَ ﴾

اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو(1) اور پھوٹ نہ ڈالو(2)، اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی، پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچا لیا۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ.

سورہ اٰل عمران کی آیت (104) کی تفسیر

﴿ وَلتَكُن مِنكُم أُمَّةٌ يَدعونَ إِلَى الخَيرِ وَيَأمُرونَ بِالمَعروفِ وَيَنهَونَ عَنِ المُنكَرِ ۚ وَأُولٰئِكَ هُمُ المُفلِحونَ ﴾

تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائے اور نیک کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے، اور یہی لوگ فلاح ونجات پانے والے ہیں.

سورہ اٰل عمران کی آیت (105) کی تفسیر

﴿ وَلا تَكونوا كَالَّذينَ تَفَرَّقوا وَاختَلَفوا مِن بَعدِ ما جاءَهُمُ البَيِّنٰتُ ۚ وَأُولٰئِكَ لَهُم عَذابٌ عَظيمٌ ﴾

تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈاﻻ(1) ، اور اختلاف کیا، انہیں لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (106) کی تفسیر

﴿ يَومَ تَبيَضُّ وُجوهٌ وَتَسوَدُّ وُجوهٌ ۚ فَأَمَّا الَّذينَ اسوَدَّت وُجوهُهُم أَكَفَرتُم بَعدَ إيمٰنِكُم فَذوقُوا العَذابَ بِما كُنتُم تَكفُرونَ ﴾

جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاه(1) ، سیاه چہرے والوں (سے کہا جائے گا) کہ کیا تم نے ایمان ﻻنے کے بعد کفر کیا؟ اب اپنے کفر کا عذاب چکھو.

سورہ اٰل عمران کی آیت (107) کی تفسیر

﴿ وَأَمَّا الَّذينَ ابيَضَّت وُجوهُهُم فَفى رَحمَةِ اللَّهِ هُم فيها خٰلِدونَ ﴾

اور سفید چہرے والے اللہ تعالیٰ کی رحمت میں داخل ہوں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (108) کی تفسیر

﴿ تِلكَ ءايٰتُ اللَّهِ نَتلوها عَلَيكَ بِالحَقِّ ۗ وَمَا اللَّهُ يُريدُ ظُلمًا لِلعٰلَمينَ ﴾

اے نبی! ہم ان حقانی آیتوں کی تلاوت آپ پر کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا اراده لوگوں پر ﻇلم کرنے کا نہیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 50 آیات : 1 سے 9 صفحہ : 51 آیات : 10 سے 15 صفحہ : 52 آیات : 16 سے 22 صفحہ : 53 آیات : 23 سے 29 صفحہ : 54 آیات : 30 سے 37 صفحہ : 55 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 56 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 57 آیات : 53 سے 61 صفحہ : 58 آیات : 62 سے 70 صفحہ : 59 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 60 آیات : 78 سے 83 صفحہ : 61 آیات : 84 سے 91 صفحہ : 62 آیات : 92 سے 100 صفحہ : 63 آیات : 101 سے 108 صفحہ : 64 آیات : 109 سے 115 صفحہ : 65 آیات : 116 سے 121 صفحہ : 66 آیات : 122 سے 132 صفحہ : 67 آیات : 133 سے 140 صفحہ : 68 آیات : 141 سے 148 صفحہ : 69 آیات : 149 سے 153 صفحہ : 70 آیات : 154 سے 157 صفحہ : 71 آیات : 158 سے 165 صفحہ : 72 آیات : 166 سے 173 صفحہ : 73 آیات : 174 سے 180 صفحہ : 74 آیات : 181 سے 186 صفحہ : 75 آیات : 187 سے 194 صفحہ : 76 آیات : 195 سے 200