صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (71) از سورہ اٰل عمران

آیات 158 سے 165 تک

130 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ اٰل عمران کی آیت (158) کی تفسیر

﴿ وَلَئِن مُتُّم أَو قُتِلتُم لَإِلَى اللَّهِ تُحشَرونَ ﴾

بالیقین خواہ تم مر جاؤ یا مار ڈالے جاؤ جمع تو اللہ تعالیٰ کی طرف ہی کئے جاؤ گے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (159) کی تفسیر

﴿ فَبِما رَحمَةٍ مِنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُم ۖ وَلَو كُنتَ فَظًّا غَليظَ القَلبِ لَانفَضّوا مِن حَولِكَ ۖ فَاعفُ عَنهُم وَاستَغفِر لَهُم وَشاوِرهُم فِى الأَمرِ ۖ فَإِذا عَزَمتَ فَتَوَكَّل عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ المُتَوَكِّلينَ ﴾

اللہ تعالیٰ کی رحمت کے باعﺚ آپ ان پر نرم دل ہیں اور اگر آپ بد زبان اور سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے، سو آپ ان سے درگزر کریں اور ان(1) کے لئے استغفار کریں اور کام کا مشوره ان سے کیا کریں(2)، پھر جب آپ کا پختہ اراده ہو جائے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں(3)، بے شک اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (160) کی تفسیر

﴿ إِن يَنصُركُمُ اللَّهُ فَلا غالِبَ لَكُم ۖ وَإِن يَخذُلكُم فَمَن ذَا الَّذى يَنصُرُكُم مِن بَعدِهِ ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَليَتَوَكَّلِ المُؤمِنونَ ﴾

اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (161) کی تفسیر

﴿ وَما كانَ لِنَبِىٍّ أَن يَغُلَّ ۚ وَمَن يَغلُل يَأتِ بِما غَلَّ يَومَ القِيٰمَةِ ۚ ثُمَّ تُوَفّىٰ كُلُّ نَفسٍ ما كَسَبَت وَهُم لا يُظلَمونَ ﴾

ناممکن ہے کہ نبی سے خیانت ہو جائے(1) ہر خیانت کرنے واﻻ خیانت کو لئے ہوئے قیامت کے دن حاضر ہوگا، پھر ہر شخص کو اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور وه ﻇلم نہ کئے جائیں گے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (162) کی تفسیر

﴿ أَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضوٰنَ اللَّهِ كَمَن باءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ وَمَأوىٰهُ جَهَنَّمُ ۚ وَبِئسَ المَصيرُ ﴾

کیا پس وه شخص جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے درپے ہے، اس شخص جیسا ہے جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی لے کر لوٹتا ہے؟ اور جس کی جگہ جہنم ہے جو بدترین جگہ ہے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (163) کی تفسیر

﴿ هُم دَرَجٰتٌ عِندَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ بَصيرٌ بِما يَعمَلونَ ﴾

اللہ تعالیٰ کے پاس ان کے الگ الگ درجے ہیں اور ان کے تمام اعمال کو اللہ بخوبی دیکھ رہا ہے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (164) کی تفسیر

﴿ لَقَد مَنَّ اللَّهُ عَلَى المُؤمِنينَ إِذ بَعَثَ فيهِم رَسولًا مِن أَنفُسِهِم يَتلوا عَلَيهِم ءايٰتِهِ وَيُزَكّيهِم وَيُعَلِّمُهُمُ الكِتٰبَ وَالحِكمَةَ وَإِن كانوا مِن قَبلُ لَفى ضَلٰلٍ مُبينٍ ﴾

بے شک مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ ان ہی میں سے ایک رسول ان میں بھیجا(1) ، جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت(2) سکھاتا ہے(3)، یقیناً یہ سب اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (165) کی تفسیر

﴿ أَوَلَمّا أَصٰبَتكُم مُصيبَةٌ قَد أَصَبتُم مِثلَيها قُلتُم أَنّىٰ هٰذا ۖ قُل هُوَ مِن عِندِ أَنفُسِكُم ۗ إِنَّ اللَّهَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ قَديرٌ ﴾

(کیا بات ہے) کہ جب تمہیں ایک ایسی تکلیف پہنچی کہ تم اس جیسی دو چند پہنچا چکے(1) ، تو یہ کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری طرف سے ہے(2)، بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 50 آیات : 1 سے 9 صفحہ : 51 آیات : 10 سے 15 صفحہ : 52 آیات : 16 سے 22 صفحہ : 53 آیات : 23 سے 29 صفحہ : 54 آیات : 30 سے 37 صفحہ : 55 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 56 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 57 آیات : 53 سے 61 صفحہ : 58 آیات : 62 سے 70 صفحہ : 59 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 60 آیات : 78 سے 83 صفحہ : 61 آیات : 84 سے 91 صفحہ : 62 آیات : 92 سے 100 صفحہ : 63 آیات : 101 سے 108 صفحہ : 64 آیات : 109 سے 115 صفحہ : 65 آیات : 116 سے 121 صفحہ : 66 آیات : 122 سے 132 صفحہ : 67 آیات : 133 سے 140 صفحہ : 68 آیات : 141 سے 148 صفحہ : 69 آیات : 149 سے 153 صفحہ : 70 آیات : 154 سے 157 صفحہ : 71 آیات : 158 سے 165 صفحہ : 72 آیات : 166 سے 173 صفحہ : 73 آیات : 174 سے 180 صفحہ : 74 آیات : 181 سے 186 صفحہ : 75 آیات : 187 سے 194 صفحہ : 76 آیات : 195 سے 200