صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (75) از سورہ اٰل عمران

آیات 187 سے 194 تک

201 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ اٰل عمران کی آیت (187) کی تفسیر

﴿ وَإِذ أَخَذَ اللَّهُ ميثٰقَ الَّذينَ أوتُوا الكِتٰبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنّاسِ وَلا تَكتُمونَهُ فَنَبَذوهُ وَراءَ ظُهورِهِم وَاشتَرَوا بِهِ ثَمَنًا قَليلًا ۖ فَبِئسَ ما يَشتَرونَ ﴾

اور اللہ تعالیٰ نے جب اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں سے ضرور بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں، تو پھر بھی ان لوگوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈاﻻ۔ ان کا یہ بیوپار بہت برا ہے.(1)

سورہ اٰل عمران کی آیت (188) کی تفسیر

﴿ لا تَحسَبَنَّ الَّذينَ يَفرَحونَ بِما أَتَوا وَيُحِبّونَ أَن يُحمَدوا بِما لَم يَفعَلوا فَلا تَحسَبَنَّهُم بِمَفازَةٍ مِنَ العَذابِ ۖ وَلَهُم عَذابٌ أَليمٌ ﴾

وه لوگ جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریفیں کی جائیں آپ انہیں عذاب سے چھٹکارا میں نہ سمجھئے ان کے لئے تو دردناک عذاب ہے.(1)

سورہ اٰل عمران کی آیت (189) کی تفسیر

﴿ وَلِلَّهِ مُلكُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۗ وَاللَّهُ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ قَديرٌ ﴾

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

سورہ اٰل عمران کی آیت (190) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى خَلقِ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ وَاختِلٰفِ الَّيلِ وَالنَّهارِ لَءايٰتٍ لِأُولِى الأَلبٰبِ ﴾

آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے ہیر پھیر میں یقیناً عقلمندوں کے لئے نشانیاں ہیں.(1)

سورہ اٰل عمران کی آیت (191) کی تفسیر

﴿ الَّذينَ يَذكُرونَ اللَّهَ قِيٰمًا وَقُعودًا وَعَلىٰ جُنوبِهِم وَيَتَفَكَّرونَ فى خَلقِ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ رَبَّنا ما خَلَقتَ هٰذا بٰطِلًا سُبحٰنَكَ فَقِنا عَذابَ النّارِ ﴾

جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں وزمین کی پیدائش میں غوروفکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ بے فائده نہیں بنایا، تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے.(1)

سورہ اٰل عمران کی آیت (192) کی تفسیر

﴿ رَبَّنا إِنَّكَ مَن تُدخِلِ النّارَ فَقَد أَخزَيتَهُ ۖ وَما لِلظّٰلِمينَ مِن أَنصارٍ ﴾

اے ہمارے پالنے والے! تو جسے جہنم میں ڈالے یقیناً تو نے اسے رسوا کیا، اور ﻇالموں کا مددگار کوئی نہیں.

سورہ اٰل عمران کی آیت (193) کی تفسیر

﴿ رَبَّنا إِنَّنا سَمِعنا مُنادِيًا يُنادى لِلإيمٰنِ أَن ءامِنوا بِرَبِّكُم فَـٔامَنّا ۚ رَبَّنا فَاغفِر لَنا ذُنوبَنا وَكَفِّر عَنّا سَيِّـٔاتِنا وَتَوَفَّنا مَعَ الأَبرارِ ﴾

اے ہمارے رب! ہم نے سنا کہ منادی کرنے واﻻ بآواز بلند ایمان کی طرف بلا رہا ہے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لاؤ، پس ہم ایمان ﻻئے۔ یا الٰہی اب تو ہمارے گناه معاف فرما اور ہماری برائیاں ہم سے دور کر دے اور ہماری موت نیکوں کے ساتھ کر.

سورہ اٰل عمران کی آیت (194) کی تفسیر

﴿ رَبَّنا وَءاتِنا ما وَعَدتَنا عَلىٰ رُسُلِكَ وَلا تُخزِنا يَومَ القِيٰمَةِ ۗ إِنَّكَ لا تُخلِفُ الميعادَ ﴾

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہمیں وه دے جس کا وعده تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر، یقیناً تو وعده خلافی نہیں کرتا.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 50 آیات : 1 سے 9 صفحہ : 51 آیات : 10 سے 15 صفحہ : 52 آیات : 16 سے 22 صفحہ : 53 آیات : 23 سے 29 صفحہ : 54 آیات : 30 سے 37 صفحہ : 55 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 56 آیات : 46 سے 52 صفحہ : 57 آیات : 53 سے 61 صفحہ : 58 آیات : 62 سے 70 صفحہ : 59 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 60 آیات : 78 سے 83 صفحہ : 61 آیات : 84 سے 91 صفحہ : 62 آیات : 92 سے 100 صفحہ : 63 آیات : 101 سے 108 صفحہ : 64 آیات : 109 سے 115 صفحہ : 65 آیات : 116 سے 121 صفحہ : 66 آیات : 122 سے 132 صفحہ : 67 آیات : 133 سے 140 صفحہ : 68 آیات : 141 سے 148 صفحہ : 69 آیات : 149 سے 153 صفحہ : 70 آیات : 154 سے 157 صفحہ : 71 آیات : 158 سے 165 صفحہ : 72 آیات : 166 سے 173 صفحہ : 73 آیات : 174 سے 180 صفحہ : 74 آیات : 181 سے 186 صفحہ : 75 آیات : 187 سے 194 صفحہ : 76 آیات : 195 سے 200