صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (77) کی تفسیر
﴿ وَجَعَلنا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الباقينَ ﴾
اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (78) کی تفسیر
﴿ وَتَرَكنا عَلَيهِ فِى الءاخِرينَ ﴾
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (79) کی تفسیر
﴿ سَلٰمٌ عَلىٰ نوحٍ فِى العٰلَمينَ ﴾
نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (80) کی تفسیر
﴿ إِنّا كَذٰلِكَ نَجزِى المُحسِنينَ ﴾
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (81) کی تفسیر
﴿ إِنَّهُ مِن عِبادِنَا المُؤمِنينَ ﴾
وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (82) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ أَغرَقنَا الءاخَرينَ ﴾
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (83) کی تفسیر
﴿ ۞ وَإِنَّ مِن شيعَتِهِ لَإِبرٰهيمَ ﴾
اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (84) کی تفسیر
﴿ إِذ جاءَ رَبَّهُ بِقَلبٍ سَليمٍ ﴾
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (85) کی تفسیر
﴿ إِذ قالَ لِأَبيهِ وَقَومِهِ ماذا تَعبُدونَ ﴾
انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (86) کی تفسیر
﴿ أَئِفكًا ءالِهَةً دونَ اللَّهِ تُريدونَ ﴾
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (87) کی تفسیر
﴿ فَما ظَنُّكُم بِرَبِّ العٰلَمينَ ﴾
تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (88) کی تفسیر
﴿ فَنَظَرَ نَظرَةً فِى النُّجومِ ﴾
اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (89) کی تفسیر
﴿ فَقالَ إِنّى سَقيمٌ ﴾
اور کہا میں تو بیمار ہوں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (90) کی تفسیر
﴿ فَتَوَلَّوا عَنهُ مُدبِرينَ ﴾
اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (91) کی تفسیر
﴿ فَراغَ إِلىٰ ءالِهَتِهِم فَقالَ أَلا تَأكُلونَ ﴾
آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (92) کی تفسیر
﴿ ما لَكُم لا تَنطِقونَ ﴾
تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (93) کی تفسیر
﴿ فَراغَ عَلَيهِم ضَربًا بِاليَمينِ ﴾
پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (94) کی تفسیر
﴿ فَأَقبَلوا إِلَيهِ يَزِفّونَ ﴾
وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ(1) ہوئے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (95) کی تفسیر
﴿ قالَ أَتَعبُدونَ ما تَنحِتونَ ﴾
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (96) کی تفسیر
﴿ وَاللَّهُ خَلَقَكُم وَما تَعمَلونَ ﴾
حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (97) کی تفسیر
﴿ قالُوا ابنوا لَهُ بُنيٰنًا فَأَلقوهُ فِى الجَحيمِ ﴾
وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (98) کی تفسیر
﴿ فَأَرادوا بِهِ كَيدًا فَجَعَلنٰهُمُ الأَسفَلينَ ﴾
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (99) کی تفسیر
﴿ وَقالَ إِنّى ذاهِبٌ إِلىٰ رَبّى سَيَهدينِ ﴾
اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں(1) ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (100) کی تفسیر
﴿ رَبِّ هَب لى مِنَ الصّٰلِحينَ ﴾
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (101) کی تفسیر
﴿ فَبَشَّرنٰهُ بِغُلٰمٍ حَليمٍ ﴾
تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (102) کی تفسیر
﴿ فَلَمّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعىَ قالَ يٰبُنَىَّ إِنّى أَرىٰ فِى المَنامِ أَنّى أَذبَحُكَ فَانظُر ماذا تَرىٰ ۚ قالَ يٰأَبَتِ افعَل ما تُؤمَرُ ۖ سَتَجِدُنى إِن شاءَ اللَّهُ مِنَ الصّٰبِرينَ ﴾
پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے(1) ، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے(2)؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔