صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (127) کی تفسیر
﴿ فَكَذَّبوهُ فَإِنَّهُم لَمُحضَرونَ ﴾
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے(1) جائیں گے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (128) کی تفسیر
﴿ إِلّا عِبادَ اللَّهِ المُخلَصينَ ﴾
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (129) کی تفسیر
﴿ وَتَرَكنا عَلَيهِ فِى الءاخِرينَ ﴾
ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (130) کی تفسیر
﴿ سَلٰمٌ عَلىٰ إِل ياسينَ ﴾
کہ الیاس پر سلام ہو.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (131) کی تفسیر
﴿ إِنّا كَذٰلِكَ نَجزِى المُحسِنينَ ﴾
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (132) کی تفسیر
﴿ إِنَّهُ مِن عِبادِنَا المُؤمِنينَ ﴾
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (133) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ لوطًا لَمِنَ المُرسَلينَ ﴾
بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (134) کی تفسیر
﴿ إِذ نَجَّينٰهُ وَأَهلَهُ أَجمَعينَ ﴾
ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (135) کی تفسیر
﴿ إِلّا عَجوزًا فِى الغٰبِرينَ ﴾
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (136) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ دَمَّرنَا الءاخَرينَ ﴾
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (137) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّكُم لَتَمُرّونَ عَلَيهِم مُصبِحينَ ﴾
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (138) کی تفسیر
﴿ وَبِالَّيلِ ۗ أَفَلا تَعقِلونَ ﴾
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (139) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ يونُسَ لَمِنَ المُرسَلينَ ﴾
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (140) کی تفسیر
﴿ إِذ أَبَقَ إِلَى الفُلكِ المَشحونِ ﴾
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (141) کی تفسیر
﴿ فَساهَمَ فَكانَ مِنَ المُدحَضينَ ﴾
پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (142) کی تفسیر
﴿ فَالتَقَمَهُ الحوتُ وَهُوَ مُليمٌ ﴾
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت(1) کرنے لگ گئے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (143) کی تفسیر
﴿ فَلَولا أَنَّهُ كانَ مِنَ المُسَبِّحينَ ﴾
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (144) کی تفسیر
﴿ لَلَبِثَ فى بَطنِهِ إِلىٰ يَومِ يُبعَثونَ ﴾
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (145) کی تفسیر
﴿ ۞ فَنَبَذنٰهُ بِالعَراءِ وَهُوَ سَقيمٌ ﴾
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (146) کی تفسیر
﴿ وَأَنبَتنا عَلَيهِ شَجَرَةً مِن يَقطينٍ ﴾
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت(1) ہم نے اگا دیا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (147) کی تفسیر
﴿ وَأَرسَلنٰهُ إِلىٰ مِا۟ئَةِ أَلفٍ أَو يَزيدونَ ﴾
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (148) کی تفسیر
﴿ فَـٔامَنوا فَمَتَّعنٰهُم إِلىٰ حينٍ ﴾
پس وه ایمان ﻻئے(1) ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (149) کی تفسیر
﴿ فَاستَفتِهِم أَلِرَبِّكَ البَناتُ وَلَهُمُ البَنونَ ﴾
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (150) کی تفسیر
﴿ أَم خَلَقنَا المَلٰئِكَةَ إِنٰثًا وَهُم شٰهِدونَ ﴾
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.(1)
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (151) کی تفسیر
﴿ أَلا إِنَّهُم مِن إِفكِهِم لَيَقولونَ ﴾
آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (152) کی تفسیر
﴿ وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُم لَكٰذِبونَ ﴾
کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.
سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (153) کی تفسیر
﴿ أَصطَفَى البَناتِ عَلَى البَنينَ ﴾
کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔