صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (452) از سورہ الصّٰفّٰت

آیات 154 سے 182 تک

63 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (154) کی تفسیر

﴿ ما لَكُم كَيفَ تَحكُمونَ ﴾

تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (155) کی تفسیر

﴿ أَفَلا تَذَكَّرونَ ﴾

کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (156) کی تفسیر

﴿ أَم لَكُم سُلطٰنٌ مُبينٌ ﴾

یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (157) کی تفسیر

﴿ فَأتوا بِكِتٰبِكُم إِن كُنتُم صٰدِقينَ ﴾

تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (158) کی تفسیر

﴿ وَجَعَلوا بَينَهُ وَبَينَ الجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَد عَلِمَتِ الجِنَّةُ إِنَّهُم لَمُحضَرونَ ﴾

اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی(1) ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.(2)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (159) کی تفسیر

﴿ سُبحٰنَ اللَّهِ عَمّا يَصِفونَ ﴾

جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (160) کی تفسیر

﴿ إِلّا عِبادَ اللَّهِ المُخلَصينَ ﴾

سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (161) کی تفسیر

﴿ فَإِنَّكُم وَما تَعبُدونَ ﴾

یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (162) کی تفسیر

﴿ ما أَنتُم عَلَيهِ بِفٰتِنينَ ﴾

کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (163) کی تفسیر

﴿ إِلّا مَن هُوَ صالِ الجَحيمِ ﴾

بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (164) کی تفسیر

﴿ وَما مِنّا إِلّا لَهُ مَقامٌ مَعلومٌ ﴾

(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (165) کی تفسیر

﴿ وَإِنّا لَنَحنُ الصّافّونَ ﴾

اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (166) کی تفسیر

﴿ وَإِنّا لَنَحنُ المُسَبِّحونَ ﴾

اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (167) کی تفسیر

﴿ وَإِن كانوا لَيَقولونَ ﴾

کفار تو کہا کرتے تھے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (168) کی تفسیر

﴿ لَو أَنَّ عِندَنا ذِكرًا مِنَ الأَوَّلينَ ﴾

کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (169) کی تفسیر

﴿ لَكُنّا عِبادَ اللَّهِ المُخلَصينَ ﴾

تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (170) کی تفسیر

﴿ فَكَفَروا بِهِ ۖ فَسَوفَ يَعلَمونَ ﴾

لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے(1) ، پس اب عنقریب جان لیں گے.(2)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (171) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد سَبَقَت كَلِمَتُنا لِعِبادِنَا المُرسَلينَ ﴾

اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (172) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُم لَهُمُ المَنصورونَ ﴾

کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (173) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ جُندَنا لَهُمُ الغٰلِبونَ ﴾

اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (174) کی تفسیر

﴿ فَتَوَلَّ عَنهُم حَتّىٰ حينٍ ﴾

اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (175) کی تفسیر

﴿ وَأَبصِرهُم فَسَوفَ يُبصِرونَ ﴾

اور انہیں دیکھتے رہیئے(1) ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (176) کی تفسیر

﴿ أَفَبِعَذابِنا يَستَعجِلونَ ﴾

کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (177) کی تفسیر

﴿ فَإِذا نَزَلَ بِساحَتِهِم فَساءَ صَباحُ المُنذَرينَ ﴾

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا(1) بڑی بری صبح ہوگی.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (178) کی تفسیر

﴿ وَتَوَلَّ عَنهُم حَتّىٰ حينٍ ﴾

آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (179) کی تفسیر

﴿ وَأَبصِر فَسَوفَ يُبصِرونَ ﴾

اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (180) کی تفسیر

﴿ سُبحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ العِزَّةِ عَمّا يَصِفونَ ﴾

پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (181) کی تفسیر

﴿ وَسَلٰمٌ عَلَى المُرسَلينَ ﴾

پیغمبروں پر سلام ہے.(1)

سورہ الصّٰفّٰت کی آیت (182) کی تفسیر

﴿ وَالحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 446 آیات : 1 سے 24 صفحہ : 447 آیات : 25 سے 51 صفحہ : 448 آیات : 52 سے 76 صفحہ : 449 آیات : 77 سے 102 صفحہ : 450 آیات : 103 سے 126 صفحہ : 451 آیات : 127 سے 153 صفحہ : 452 آیات : 154 سے 182