صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (453) از سورہ صٓ

آیات 1 سے 16 تک

54 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ صٓ کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ ص ۚ وَالقُرءانِ ذِى الذِّكرِ ﴾

ص! اس نصیحت والے قرآن کی قسم.(1)

سورہ صٓ کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ بَلِ الَّذينَ كَفَروا فى عِزَّةٍ وَشِقاقٍ ﴾

بلکہ کفار غرور ومخالفت میں پڑے ہوئے ہیں.(1)

سورہ صٓ کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ كَم أَهلَكنا مِن قَبلِهِم مِن قَرنٍ فَنادَوا وَلاتَ حينَ مَناصٍ ﴾

ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباه کر ڈاﻻ(1) انہوں نے ہر چند چیﺦ وپکار کی لیکن وه وقت چھٹکارے کا نہ تھا.(2)

سورہ صٓ کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ وَعَجِبوا أَن جاءَهُم مُنذِرٌ مِنهُم ۖ وَقالَ الكٰفِرونَ هٰذا سٰحِرٌ كَذّابٌ ﴾

اور کافروں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک انہیں ڈرانے واﻻ آگیا(1) اور کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے.(2)

سورہ صٓ کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ أَجَعَلَ الءالِهَةَ إِلٰهًا وٰحِدًا ۖ إِنَّ هٰذا لَشَيءٌ عُجابٌ ﴾

کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے.(1)

سورہ صٓ کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَانطَلَقَ المَلَأُ مِنهُم أَنِ امشوا وَاصبِروا عَلىٰ ءالِهَتِكُم ۖ إِنَّ هٰذا لَشَيءٌ يُرادُ ﴾

ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو(1) ، یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے.(2)

سورہ صٓ کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ ما سَمِعنا بِهٰذا فِى المِلَّةِ الءاخِرَةِ إِن هٰذا إِلَّا اختِلٰقٌ ﴾

ہم نے تو یہ بات پچھلے دین میں بھی نہیں سنی(1) ، کچھ نہیں یہ تو صرف گھڑنت ہے.(2)

سورہ صٓ کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ أَءُنزِلَ عَلَيهِ الذِّكرُ مِن بَينِنا ۚ بَل هُم فى شَكٍّ مِن ذِكرى ۖ بَل لَمّا يَذوقوا عَذابِ ﴾

کیا ہم سب میں سے اسی پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے(1) ؟ دراصل یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں(2)، بلکہ (صحیح یہ ہے کہ) انہوں نے اب تک میرا عذاب چکھا ہی نہیں.(3)

سورہ صٓ کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ أَم عِندَهُم خَزائِنُ رَحمَةِ رَبِّكَ العَزيزِ الوَهّابِ ﴾

یا کیا ان کے پاس تیرے زبردست فیاض رب کی رحمت کے خزانے ہیں.(1)

سورہ صٓ کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ أَم لَهُم مُلكُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ وَما بَينَهُما ۖ فَليَرتَقوا فِى الأَسبٰبِ ﴾

یا کیا آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر یہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں.(1)

سورہ صٓ کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ جُندٌ ما هُنالِكَ مَهزومٌ مِنَ الأَحزابِ ﴾

یہ بھی (بڑے بڑے) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا (چھوٹا سا) لشکر ہے.(1)

سورہ صٓ کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ كَذَّبَت قَبلَهُم قَومُ نوحٍ وَعادٌ وَفِرعَونُ ذُو الأَوتادِ ﴾

ان سے پہلے بھی قوم نوح اور عاد اور میخوں والے فرعون(1) نے جھٹلایا تھا.

سورہ صٓ کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ وَثَمودُ وَقَومُ لوطٍ وَأَصحٰبُ لـَٔيكَةِ ۚ أُولٰئِكَ الأَحزابُ ﴾

اور ﺛمود نے اور قوم لوط نے اور ایکہ کے رہنے والوں (1) نے بھی، یہی (بڑے) لشکر تھے.

سورہ صٓ کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ إِن كُلٌّ إِلّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقابِ ﴾

ان میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے رسولوں کی تکذیب نہ کی ہو پس میری سزا ان پر ﺛابت ہوگئی.

سورہ صٓ کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ وَما يَنظُرُ هٰؤُلاءِ إِلّا صَيحَةً وٰحِدَةً ما لَها مِن فَواقٍ ﴾

انہیں صرف ایک چیﺦ کا انتظار(1) ہے جس میں کوئی توقف (اور ڈھیل) نہیں ہے.(2)

سورہ صٓ کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ وَقالوا رَبَّنا عَجِّل لَنا قِطَّنا قَبلَ يَومِ الحِسابِ ﴾

اور انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب! ہماری سرنوشت تو ہمیں روز حساب سے پہلے ہی دے دے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 453 آیات : 1 سے 16 صفحہ : 454 آیات : 17 سے 26 صفحہ : 455 آیات : 27 سے 42 صفحہ : 456 آیات : 43 سے 61 صفحہ : 457 آیات : 62 سے 83