صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (457) از سورہ صٓ

آیات 62 سے 83 تک

45 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ صٓ کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ وَقالوا ما لَنا لا نَرىٰ رِجالًا كُنّا نَعُدُّهُم مِنَ الأَشرارِ ﴾

اور جہنمی کہیں گے کیا بات ہے کہ وه لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے.(1)

سورہ صٓ کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ أَتَّخَذنٰهُم سِخرِيًّا أَم زاغَت عَنهُمُ الأَبصٰرُ ﴾

کیا ہم نے ہی ان کا مذاق بنا رکھا تھا(1) یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئی ہیں.(2)

سورہ صٓ کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ إِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخاصُمُ أَهلِ النّارِ ﴾

یقین جانو کہ دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور ہی ہوگا.(1)

سورہ صٓ کی آیت (65) کی تفسیر

﴿ قُل إِنَّما أَنا۠ مُنذِرٌ ۖ وَما مِن إِلٰهٍ إِلَّا اللَّهُ الوٰحِدُ القَهّارُ ﴾

کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں(1) اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں.

سورہ صٓ کی آیت (66) کی تفسیر

﴿ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ وَما بَينَهُمَا العَزيزُ الغَفّٰرُ ﴾

جو پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، وه زبردست اور بڑا بخشنے واﻻ ہے.

سورہ صٓ کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ قُل هُوَ نَبَؤٌا۟ عَظيمٌ ﴾

آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے.(1)

سورہ صٓ کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ أَنتُم عَنهُ مُعرِضونَ ﴾

جس سے تم بے پرواه ہو رہے ہو.

سورہ صٓ کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ ما كانَ لِىَ مِن عِلمٍ بِالمَلَإِ الأَعلىٰ إِذ يَختَصِمونَ ﴾

مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وه تکرار کر رہے تھے.(1)

سورہ صٓ کی آیت (70) کی تفسیر

﴿ إِن يوحىٰ إِلَىَّ إِلّا أَنَّما أَنا۠ نَذيرٌ مُبينٌ ﴾

میری طرف فقط یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں تو صاف صاف آگاه کر دینے واﻻ ہوں.(1)

سورہ صٓ کی آیت (71) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ رَبُّكَ لِلمَلٰئِكَةِ إِنّى خٰلِقٌ بَشَرًا مِن طينٍ ﴾

جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا(1) کہ میں مٹی سے انسان کو پیدا(2) کرنے واﻻ ہوں.

سورہ صٓ کی آیت (72) کی تفسیر

﴿ فَإِذا سَوَّيتُهُ وَنَفَختُ فيهِ مِن روحى فَقَعوا لَهُ سٰجِدينَ ﴾

سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں(1) اور اس میں اپنی روح پھونک دوں(2)، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا.(3)

سورہ صٓ کی آیت (73) کی تفسیر

﴿ فَسَجَدَ المَلٰئِكَةُ كُلُّهُم أَجمَعونَ ﴾

چنانچہ تمام فرشتوں نے سجده کیا.(1)

سورہ صٓ کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ إِلّا إِبليسَ استَكبَرَ وَكانَ مِنَ الكٰفِرينَ ﴾

مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا(1) اور وه تھا کافروں میں سے.(2)

سورہ صٓ کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ قالَ يٰإِبليسُ ما مَنَعَكَ أَن تَسجُدَ لِما خَلَقتُ بِيَدَىَّ ۖ أَستَكبَرتَ أَم كُنتَ مِنَ العالينَ ﴾

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس! تجھے اسے سجده کرنے سے کس چیز نے روکا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا۔ کیا(1) تو کچھ گھمنڈ میں آگیا ہے؟ یا تو بڑے درجے والوں میں سے ہے.

سورہ صٓ کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ قالَ أَنا۠ خَيرٌ مِنهُ ۖ خَلَقتَنى مِن نارٍ وَخَلَقتَهُ مِن طينٍ ﴾

اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے.(1)

سورہ صٓ کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ قالَ فَاخرُج مِنها فَإِنَّكَ رَجيمٌ ﴾

ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا.

سورہ صٓ کی آیت (78) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ عَلَيكَ لَعنَتى إِلىٰ يَومِ الدّينِ ﴾

اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے.

سورہ صٓ کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ فَأَنظِرنى إِلىٰ يَومِ يُبعَثونَ ﴾

کہنے لگا میرے رب مجھے لوگوں کے اٹھ کھڑے ہونے کے دن تک مہلت دے.

سورہ صٓ کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ قالَ فَإِنَّكَ مِنَ المُنظَرينَ ﴾

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا تو مہلت والوں میں سے ہے.

سورہ صٓ کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ إِلىٰ يَومِ الوَقتِ المَعلومِ ﴾

متعین وقت کے دن تک.

سورہ صٓ کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ قالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغوِيَنَّهُم أَجمَعينَ ﴾

کہنے لگا پھر تو تیری عزت کی قسم! میں ان سب کو یقیناً بہکا دوں گا.

سورہ صٓ کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ إِلّا عِبادَكَ مِنهُمُ المُخلَصينَ ﴾

بجز تیرے ان بندوں کے جو چیده اور پسندیده ہوں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 453 آیات : 1 سے 16 صفحہ : 454 آیات : 17 سے 26 صفحہ : 455 آیات : 27 سے 42 صفحہ : 456 آیات : 43 سے 61 صفحہ : 457 آیات : 62 سے 83