صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ فصلت کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ حم ﴾
حٰم.
سورہ فصلت کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ تَنزيلٌ مِنَ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ ﴾
اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے.(1)
سورہ فصلت کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ كِتٰبٌ فُصِّلَت ءايٰتُهُ قُرءانًا عَرَبِيًّا لِقَومٍ يَعلَمونَ ﴾
(ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے(1) ، (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے(2) اس قوم کے لیے جو جانتی ہے.(3)
سورہ فصلت کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ بَشيرًا وَنَذيرًا فَأَعرَضَ أَكثَرُهُم فَهُم لا يَسمَعونَ ﴾
خوش خبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ(1) ہے، پھر بھی ان کی اکثریت نے منھ پھیر لیا اور وه سنتے ہی نہیں.(2)
سورہ فصلت کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ وَقالوا قُلوبُنا فى أَكِنَّةٍ مِمّا تَدعونا إِلَيهِ وَفى ءاذانِنا وَقرٌ وَمِن بَينِنا وَبَينِكَ حِجابٌ فَاعمَل إِنَّنا عٰمِلونَ ﴾
اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں(1) اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے(2) اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے، اچھا تو اب اپنا کام کیے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں.(3)
سورہ فصلت کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ قُل إِنَّما أَنا۠ بَشَرٌ مِثلُكُم يوحىٰ إِلَىَّ أَنَّما إِلٰهُكُم إِلٰهٌ وٰحِدٌ فَاستَقيموا إِلَيهِ وَاستَغفِروهُ ۗ وَوَيلٌ لِلمُشرِكينَ ﴾
آپ کہہ دیجیئے! کہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے(1) سو تم اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں کی معافی چاہو، اور ان مشرکوں کے لیے (بڑی ہی) خرابی ہے.
سورہ فصلت کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ لا يُؤتونَ الزَّكوٰةَ وَهُم بِالءاخِرَةِ هُم كٰفِرونَ ﴾
جو زکوٰة نہیں دیتے(1) اورآخرت کے بھی منکر ہی رہتے ہیں.
سورہ فصلت کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ إِنَّ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُم أَجرٌ غَيرُ مَمنونٍ ﴾
بیشک جو لوگ ایمان ﻻئیں اور بھلے کام کریں ان کے لیے نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.(1)
سورہ فصلت کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ ۞ قُل أَئِنَّكُم لَتَكفُرونَ بِالَّذى خَلَقَ الأَرضَ فى يَومَينِ وَتَجعَلونَ لَهُ أَندادًا ۚ ذٰلِكَ رَبُّ العٰلَمينَ ﴾
آپ کہہ دیجئے! کہ کیا تم اس (اللہ) کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کردی(1) ، سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے.
سورہ فصلت کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ وَجَعَلَ فيها رَوٰسِىَ مِن فَوقِها وَبٰرَكَ فيها وَقَدَّرَ فيها أَقوٰتَها فى أَربَعَةِ أَيّامٍ سَواءً لِلسّائِلينَ ﴾
اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑ گاڑ دیے(1) اوراس میں برکت رکھ دی(2) اوراس میں (رہنے والوں کی) غذاؤں کی تجویز بھی اسی میں کر دی(3) (صرف) چار دن میں(4)، ضرورت مندوں کے لیے یکساں طور پر.(5)
سورہ فصلت کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ استَوىٰ إِلَى السَّماءِ وَهِىَ دُخانٌ فَقالَ لَها وَلِلأَرضِ ائتِيا طَوعًا أَو كَرهًا قالَتا أَتَينا طائِعينَ ﴾
پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وه دھواں (سا) تھا پس اس سے اور زمین سے فرمایا کہ تم دونوں خوشی سے آؤ یا ناخوشی سے(1) دونوں نے عرض کیا ہم بخوشی حاضر ہیں.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔