صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (478) از سورہ فصلت

آیات 12 سے 20 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ فصلت کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ فَقَضىٰهُنَّ سَبعَ سَمٰواتٍ فى يَومَينِ وَأَوحىٰ فى كُلِّ سَماءٍ أَمرَها ۚ وَزَيَّنَّا السَّماءَ الدُّنيا بِمَصٰبيحَ وَحِفظًا ۚ ذٰلِكَ تَقديرُ العَزيزِ العَليمِ ﴾

پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی(1) اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی(2)، یہ تدبیر اللہ غالب و دانا کی ہے.

سورہ فصلت کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ فَإِن أَعرَضوا فَقُل أَنذَرتُكُم صٰعِقَةً مِثلَ صٰعِقَةِ عادٍ وَثَمودَ ﴾

اب بھی یہ روگرداں ہوں تو کہہ دیجئے! کہ میں تمہیں اس کڑک (عذاب آسمانی) سے ڈراتا ہوں جو مثل عادیوں اور ﺛمودیوں کی کڑک ہوگی.

سورہ فصلت کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ إِذ جاءَتهُمُ الرُّسُلُ مِن بَينِ أَيديهِم وَمِن خَلفِهِم أَلّا تَعبُدوا إِلَّا اللَّهَ ۖ قالوا لَو شاءَ رَبُّنا لَأَنزَلَ مَلٰئِكَةً فَإِنّا بِما أُرسِلتُم بِهِ كٰفِرونَ ﴾

ان کے پاس جب ان کے آگے پیچھے سے پیغمبر آئے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا۔ ہم تو تمہاری رسالت کے بالکل منکر ہیں.(1)

سورہ فصلت کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ فَأَمّا عادٌ فَاستَكبَروا فِى الأَرضِ بِغَيرِ الحَقِّ وَقالوا مَن أَشَدُّ مِنّا قُوَّةً ۖ أَوَلَم يَرَوا أَنَّ اللَّهَ الَّذى خَلَقَهُم هُوَ أَشَدُّ مِنهُم قُوَّةً ۖ وَكانوا بِـٔايٰتِنا يَجحَدونَ ﴾

اب عاد نے تو بے وجہ زمین میں سرکشی شروع کر دی اور کہنے لگے کہ ہم سے زور آور کون ہے(1) ؟ کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وه ان سے (بہت ہی) زیاده زور آور ہے(2)، وه (آخر تک) ہماری آیتوں(3) کا انکار ہی کرتے رہے.

سورہ فصلت کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ فَأَرسَلنا عَلَيهِم ريحًا صَرصَرًا فى أَيّامٍ نَحِساتٍ لِنُذيقَهُم عَذابَ الخِزىِ فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا ۖ وَلَعَذابُ الءاخِرَةِ أَخزىٰ ۖ وَهُم لا يُنصَرونَ ﴾

بالﺂخر ہم نے ان پر ایک تیز و تند آندھی(1) منحوس دنوں میں(2) بھیج دی کہ انہیں دنیاوی زندگی میں ذلت کے عذاب کامزه چکھا دیں، اور (یقین مانو) کہ آخرت کا عذاب اس سے بہت زیاده رسوائی واﻻ ہے اور وه مدد نہیں کیے جائیں گے.

سورہ فصلت کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ وَأَمّا ثَمودُ فَهَدَينٰهُم فَاستَحَبُّوا العَمىٰ عَلَى الهُدىٰ فَأَخَذَتهُم صٰعِقَةُ العَذابِ الهونِ بِما كانوا يَكسِبونَ ﴾

رہے ﺛمود، سو ہم نے ان کی بھی رہبری کی(1) پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی(2) جس بنا پر انہیں (سراپا) ذلت کے عذاب، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعﺚ پکڑ لیا.(3)

سورہ فصلت کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ وَنَجَّينَا الَّذينَ ءامَنوا وَكانوا يَتَّقونَ ﴾

اور (ہاں) ایماندار اور پارساؤں کو ہم نے (بال بال) بچا لیا.

سورہ فصلت کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَيَومَ يُحشَرُ أَعداءُ اللَّهِ إِلَى النّارِ فَهُم يوزَعونَ ﴾

اور جس دن(1) اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف ﻻئے جائیں گے اور ان (سب) کو جمع کر دیا جائے گا.(2)

سورہ فصلت کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا ما جاءوها شَهِدَ عَلَيهِم سَمعُهُم وَأَبصٰرُهُم وَجُلودُهُم بِما كانوا يَعمَلونَ ﴾

یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کےپاس آجائیں گے اور ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 477 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 478 آیات : 12 سے 20 صفحہ : 479 آیات : 21 سے 29 صفحہ : 480 آیات : 30 سے 38 صفحہ : 481 آیات : 39 سے 46 صفحہ : 482 آیات : 47 سے 54