صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (480) از سورہ فصلت

آیات 30 سے 38 تک

45 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ فصلت کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ قالوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ استَقٰموا تَتَنَزَّلُ عَلَيهِمُ المَلٰئِكَةُ أَلّا تَخافوا وَلا تَحزَنوا وَأَبشِروا بِالجَنَّةِ الَّتى كُنتُم توعَدونَ ﴾

(واقعی) جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے(1) پھر اسی پر قائم رہے(2) ان کے پاس فرشتے (یہ کہتے ہوئے آتے ہیں(3) کہ تم کچھ بھی اندیشہ اور غم نہ کرو(4) (بلکہ) اس جنت کی بشارت سن لو جس کا تم وعده دیئے گئے ہو.(5)

سورہ فصلت کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ نَحنُ أَولِياؤُكُم فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا وَفِى الءاخِرَةِ ۖ وَلَكُم فيها ما تَشتَهى أَنفُسُكُم وَلَكُم فيها ما تَدَّعونَ ﴾

تمہاری دنیوی زندگی میں بھی ہم تمہارے رفیق تھے اور آخرت میں بھی رہیں گے(1) ، جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لیے (جنت میں موجود﴾ ہے.

سورہ فصلت کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ نُزُلًا مِن غَفورٍ رَحيمٍ ﴾

غفور و رحیم (معبود) کی طرف سے یہ سب کچھ بطور مہمانی کے ہے.

سورہ فصلت کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ وَمَن أَحسَنُ قَولًا مِمَّن دَعا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صٰلِحًا وَقالَ إِنَّنى مِنَ المُسلِمينَ ﴾

اور اس سے زیاده اچھی بات واﻻ کون ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک کام کرے اور کہے کہ میں یقیناً مسلمانوں میں سے ہوں.(1)

سورہ فصلت کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ وَلا تَستَوِى الحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادفَع بِالَّتى هِىَ أَحسَنُ فَإِذَا الَّذى بَينَكَ وَبَينَهُ عَدٰوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِىٌّ حَميمٌ ﴾

نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی(1) ۔ برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست.(2)

سورہ فصلت کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ وَما يُلَقّىٰها إِلَّا الَّذينَ صَبَروا وَما يُلَقّىٰها إِلّا ذو حَظٍّ عَظيمٍ ﴾

اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں(1) اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا.(2)

سورہ فصلت کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ وَإِمّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيطٰنِ نَزغٌ فَاستَعِذ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّميعُ العَليمُ ﴾

اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آئے تو اللہ کی پناه طلب کرو(1) یقیناً وه بہت ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.(2)

سورہ فصلت کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ وَمِن ءايٰتِهِ الَّيلُ وَالنَّهارُ وَالشَّمسُ وَالقَمَرُ ۚ لا تَسجُدوا لِلشَّمسِ وَلا لِلقَمَرِ وَاسجُدوا لِلَّهِ الَّذى خَلَقَهُنَّ إِن كُنتُم إِيّاهُ تَعبُدونَ ﴾

اور دن رات اور سورج چاند بھی (اسی کی) نشانیوں میں سے ہیں(1) ، تم سورج کو سجده نہ کرو نہ چاند کو(2) بلکہ سجده اس اللہ کے لیے کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے(3)، اگر تمہیں اس کی عبادت کرنی ہے تو.

سورہ فصلت کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ فَإِنِ استَكبَروا فَالَّذينَ عِندَ رَبِّكَ يُسَبِّحونَ لَهُ بِالَّيلِ وَالنَّهارِ وَهُم لا يَسـَٔمونَ ۩ ﴾

پھر بھی اگر یہ کبر و غرور کریں تو وه (فرشتے) جو آپ کے رب کے نزدیک ہیں وه تو رات دن اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں اور (کسی وقت بھی) نہیں اکتاتے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 477 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 478 آیات : 12 سے 20 صفحہ : 479 آیات : 21 سے 29 صفحہ : 480 آیات : 30 سے 38 صفحہ : 481 آیات : 39 سے 46 صفحہ : 482 آیات : 47 سے 54