صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (521) از سورہ الذاریات

آیات 7 سے 30 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الذاریات کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ ﴾

قسم ہے راہوں والے آسمان کی.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍۢ مُّخْتَلِفٍۢ ﴾

یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ ﴾

اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے(1) جو پھیر دیا گیا ہو.

سورہ الذاریات کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ ﴾

بے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے.

سورہ الذاریات کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍۢ سَاهُونَ ﴾

جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں.

سورہ الذاریات کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴾

پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟

سورہ الذاریات کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ ﴾

ہاں یہ وه دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ ﴾

اپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو(1) ، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے.

سورہ الذاریات کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍ ﴾

بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.

سورہ الذاریات کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ ﴾

ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اسے لے رہے ہوں گے وه تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے.

سورہ الذاریات کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ كَانُوا۟ قَلِيلًۭا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ ﴾

وه رات کو بہت کم سویا کرتے تھے.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ ﴾

اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ ﴾

اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَٰتٌۭ لِّلْمُوقِنِينَ ﴾

اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں.

سورہ الذاریات کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ﴾

اور خود تمہاری ذات میں بھی، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو.

سورہ الذاریات کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ﴾

اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعده کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّۭ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ ﴾

آسمان وزمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ(1) بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو.

سورہ الذاریات کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ ﴾

کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے؟(1)

سورہ الذاریات کی آیت (25) کی تفسیر

﴿ إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَٰمًۭا ۖ قَالَ سَلَٰمٌۭ قَوْمٌۭ مُّنكَرُونَ ﴾

وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (26) کی تفسیر

﴿ فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍۢ سَمِينٍۢ ﴾

پھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.

سورہ الذاریات کی آیت (27) کی تفسیر

﴿ فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ﴾

اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةًۭ ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٍۢ ﴾

پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوفزده ہوگئے(1) انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے(2)۔ اور انہوں نے اس (حضرت ابراہیم) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی.

سورہ الذاریات کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍۢ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌۭ ﴾

پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت(1) میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.

سورہ الذاریات کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ ﴾

انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے، بیشک وه حکیم وعلیم ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 521 آیات : 7 سے 30 صفحہ : 522 آیات : 31 سے 51 صفحہ : 523 آیات : 52 سے 60