صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (523) از سورہ الذاریات

آیات 52 سے 60 تک

54 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الذاریات کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ﴾

اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.

سورہ الذاریات کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌۭ طَاغُونَ ﴾

کیایہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍۢ ﴾

(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں(1) ۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں.

سورہ الذاریات کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴾

اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴾

میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍۢ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ ﴾

نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں نہ میری یہ چاہت ہے کہ یہ مجھے کھلائیں.(1)

سورہ الذاریات کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ ﴾

اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی واﻻ اور زور آور ہے.

سورہ الذاریات کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًۭا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ ﴾

پس جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا(1) ، لہٰذا وه مجھ سے جلدی طلب نہ کریں.(2)

سورہ الذاریات کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ فَوَيْلٌۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ ﴾

پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعده دیئے جاتے ہیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 521 آیات : 7 سے 30 صفحہ : 522 آیات : 31 سے 51 صفحہ : 523 آیات : 52 سے 60