صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الذاریات کی آیت (31) کی تفسیر
﴿ ۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ ﴾
(حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟(1)
سورہ الذاریات کی آیت (32) کی تفسیر
﴿ قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍۢ مُّجْرِمِينَ ﴾
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناه گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (33) کی تفسیر
﴿ لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةًۭ مِّن طِينٍۢ ﴾
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (34) کی تفسیر
﴿ مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ ﴾
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زده ہیں، ان حد سے گزر جانے والوں کے لیے.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (35) کی تفسیر
﴿ فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴾
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (36) کی تفسیر
﴿ فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍۢ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ ﴾
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (37) کی تفسیر
﴿ وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةًۭ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴾
اور وہاں ہم نے ان کے لیے جو درد ناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک (کامل) علامت چھوڑی.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (38) کی تفسیر
﴿ وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَٰنٍۢ مُّبِينٍۢ ﴾
موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا.
سورہ الذاریات کی آیت (39) کی تفسیر
﴿ فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌۭ ﴾
پس اس نےاپنے بل بوتے پر منھ موڑا(1) اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے.
سورہ الذاریات کی آیت (40) کی تفسیر
﴿ فَأَخَذْنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌۭ ﴾
بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (41) کی تفسیر
﴿ وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ ﴾
اسی طرح عادیوں میں(1) بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے(2) خالی آندھی بھیجی.
سورہ الذاریات کی آیت (42) کی تفسیر
﴿ مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ ﴾
وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (43) کی تفسیر
﴿ وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍۢ ﴾
اور ﺛمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائده اٹھا لو.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (44) کی تفسیر
﴿ فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ ﴾
لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے (تیز وتند) کڑاکے(1) نے ہلاک کر دیا.
سورہ الذاریات کی آیت (45) کی تفسیر
﴿ فَمَا ٱسْتَطَٰعُوا۟ مِن قِيَامٍۢ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ ﴾
پس نہ تو وه کھڑے ہو سکے(1) اور نہ بدلہ لے سکے.(2)
سورہ الذاریات کی آیت (46) کی تفسیر
﴿ وَقَوْمَ نُوحٍۢ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًۭا فَٰسِقِينَ ﴾
اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.(1)
سورہ الذاریات کی آیت (47) کی تفسیر
﴿ وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَٰهَا بِأَيْي۟دٍۢ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ﴾
آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا ہے(1) اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں.(2)
سورہ الذاریات کی آیت (48) کی تفسیر
﴿ وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَٰهِدُونَ ﴾
اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیاہے(1) پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں.
سورہ الذاریات کی آیت (49) کی تفسیر
﴿ وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴾
اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا(1) ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.(2)
سورہ الذاریات کی آیت (50) کی تفسیر
﴿ فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ﴾
پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو(1) ، یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے واﻻ ہوں.
سورہ الذاریات کی آیت (51) کی تفسیر
﴿ وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ﴾
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھراؤ۔ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔