صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (226) از سورہ ہود

آیات 38 سے 45 تک

94 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ ہود کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَيَصنَعُ الفُلكَ وَكُلَّما مَرَّ عَلَيهِ مَلَأٌ مِن قَومِهِ سَخِروا مِنهُ ۚ قالَ إِن تَسخَروا مِنّا فَإِنّا نَسخَرُ مِنكُم كَما تَسخَرونَ ﴾

وه (نوح) کشتی بنانے لگے ان کی قوم کے جو سردار ان کے پاس سے گزرتے وه ان کا مذاق اڑاتے(1) ، وه کہتے اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ہم بھی تم پر ایک دن ہنسیں گے جیسے تم ہم پر ہنستے ہو۔

سورہ ہود کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ فَسَوفَ تَعلَمونَ مَن يَأتيهِ عَذابٌ يُخزيهِ وَيَحِلُّ عَلَيهِ عَذابٌ مُقيمٌ ﴾

تمیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے اور اس پر ہمیشگی کی سزا(1) اتر آئے۔

سورہ ہود کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا جاءَ أَمرُنا وَفارَ التَّنّورُ قُلنَا احمِل فيها مِن كُلٍّ زَوجَينِ اثنَينِ وَأَهلَكَ إِلّا مَن سَبَقَ عَلَيهِ القَولُ وَمَن ءامَنَ ۚ وَما ءامَنَ مَعَهُ إِلّا قَليلٌ ﴾

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور ابلنے لگا(1) ہم نے کہا کہ اس کشتی میں ہر قسم کے (جانداروں میں سے) جوڑے (یعنی) دو (جانور، ایک نر اور ایک ماده) سوار کرا لے(2) اور اپنے گھر کے لوگوں کو بھی، سوائے ان کے جن پر پہلے سے بات پڑ چکی ہے(3) اور سب ایمان والوں کو بھی(4)، اس کے ساتھ ایمان ﻻنے والے بہت ہی کم تھے۔(5)

سورہ ہود کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ ۞ وَقالَ اركَبوا فيها بِسمِ اللَّهِ مَجر۪ىٰها وَمُرسىٰها ۚ إِنَّ رَبّى لَغَفورٌ رَحيمٌ ﴾

نوح ﴿علیہ السلام﴾ نے کہا، اس کشتی میں بیٹھ جاؤ اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور ٹھہرنا ہے(1) ، یقیناً میرا رب بڑی بخشش اور بڑے رحم واﻻ ہے۔

سورہ ہود کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ وَهِىَ تَجرى بِهِم فى مَوجٍ كَالجِبالِ وَنادىٰ نوحٌ ابنَهُ وَكانَ فى مَعزِلٍ يٰبُنَىَّ اركَب مَعَنا وَلا تَكُن مَعَ الكٰفِرينَ ﴾

وه کشتی انہیں پہاڑوں جیسی موجوں میں لے کر جا رہی تھی(1) اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے لڑکے کو جو ایک کنارے پر تھا، پکار کر کہا کہ اے میرے پیارے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں شامل نہ ره۔(2)

سورہ ہود کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ قالَ سَـٔاوى إِلىٰ جَبَلٍ يَعصِمُنى مِنَ الماءِ ۚ قالَ لا عاصِمَ اليَومَ مِن أَمرِ اللَّهِ إِلّا مَن رَحِمَ ۚ وَحالَ بَينَهُمَا المَوجُ فَكانَ مِنَ المُغرَقينَ ﴾

اس نے جواب دیا کہ میں تو کسی بڑے پہاڑ کی طرف پناه میں آجاؤں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا(1) ، نوح ﴿علیہ السلام﴾ نے کہا آج اللہ کے امر سے بچانے واﻻ کوئی نہیں، صرف وہی بچیں گے جن پر اللہ کا رحم ہوا۔ اسی وقت ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور وه ڈوبنے والوں میں سے ہوگیا۔(2)

سورہ ہود کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ وَقيلَ يٰأَرضُ ابلَعى ماءَكِ وَيٰسَماءُ أَقلِعى وَغيضَ الماءُ وَقُضِىَ الأَمرُ وَاستَوَت عَلَى الجودِىِّ ۖ وَقيلَ بُعدًا لِلقَومِ الظّٰلِمينَ ﴾

فرما دیا گیا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل جا(1) اور اے آسمان بس کر تھم جا، اسی وقت پانی سکھا دیا گیا اور کام پورا کر دیا گیا(2) اور کشتی جودی نامی(3) پہاڑ پر جا لگی اور فرما دیا گیا کہ ﻇالم لوگوں پر لعنت نازل ہو۔(4)

سورہ ہود کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ وَنادىٰ نوحٌ رَبَّهُ فَقالَ رَبِّ إِنَّ ابنى مِن أَهلى وَإِنَّ وَعدَكَ الحَقُّ وَأَنتَ أَحكَمُ الحٰكِمينَ ﴾

نوح ﴿علیہ السلام﴾ نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ میرے رب میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے، یقیناً تیرا وعده بالکل سچا ہے اور تو تمام حاکموں سے بہتر حاکم ہے۔(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 221 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 222 آیات : 6 سے 12 صفحہ : 223 آیات : 13 سے 19 صفحہ : 224 آیات : 20 سے 28 صفحہ : 225 آیات : 29 سے 37 صفحہ : 226 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 227 آیات : 46 سے 53 صفحہ : 228 آیات : 54 سے 62 صفحہ : 229 آیات : 63 سے 71 صفحہ : 230 آیات : 72 سے 81 صفحہ : 231 آیات : 82 سے 88 صفحہ : 232 آیات : 89 سے 97 صفحہ : 233 آیات : 98 سے 108 صفحہ : 234 آیات : 109 سے 117 صفحہ : 235 آیات : 118 سے 123