صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (231) از سورہ ہود

آیات 82 سے 88 تک

89 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ ہود کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا جاءَ أَمرُنا جَعَلنا عٰلِيَها سافِلَها وَأَمطَرنا عَلَيها حِجارَةً مِن سِجّيلٍ مَنضودٍ ﴾

پھر جب ہمارا حکم آپہنچا، ہم نے اس بستی کو زیر وزبر کر دیا اوپر کا حصہ نیچے کر دیا اور ان پر کنکریلے پتھر برسائے جو تہ بہ تہ تھے.

سورہ ہود کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ مُسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَما هِىَ مِنَ الظّٰلِمينَ بِبَعيدٍ ﴾

تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وه ان ﻇالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے.(1)

سورہ ہود کی آیت (84) کی تفسیر

﴿ ۞ وَإِلىٰ مَديَنَ أَخاهُم شُعَيبًا ۚ قالَ يٰقَومِ اعبُدُوا اللَّهَ ما لَكُم مِن إِلٰهٍ غَيرُهُ ۖ وَلا تَنقُصُوا المِكيالَ وَالميزانَ ۚ إِنّى أَرىٰكُم بِخَيرٍ وَإِنّى أَخافُ عَلَيكُم عَذابَ يَومٍ مُحيطٍ ﴾

اور ہم نے مدین والوں(1) کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا، اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور تم ناپ تول میں بھی کمی نہ کرو(2) میں تو تمہیں آسوده حال دیکھ رہا ہوں(3) اور مجھے تم پر گھیرنے والے دن کے عذاب کا خوف (بھی) ہے.(4)

سورہ ہود کی آیت (85) کی تفسیر

﴿ وَيٰقَومِ أَوفُوا المِكيالَ وَالميزانَ بِالقِسطِ ۖ وَلا تَبخَسُوا النّاسَ أَشياءَهُم وَلا تَعثَوا فِى الأَرضِ مُفسِدينَ ﴾

اے میری قوم! ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کرو لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو(1) اور زمین میں فساد اور خرابی نہ مچاؤ.(2)

سورہ ہود کی آیت (86) کی تفسیر

﴿ بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيرٌ لَكُم إِن كُنتُم مُؤمِنينَ ۚ وَما أَنا۠ عَلَيكُم بِحَفيظٍ ﴾

اللہ تعالی کا حلال کیا ہوا جو بچ رہے تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو(1) ، میں تم پر کچھ نگہبان (اور داروغہ) نہیں ہوں.(2)

سورہ ہود کی آیت (87) کی تفسیر

﴿ قالوا يٰشُعَيبُ أَصَلوٰتُكَ تَأمُرُكَ أَن نَترُكَ ما يَعبُدُ ءاباؤُنا أَو أَن نَفعَلَ فى أَموٰلِنا ما نَشٰؤُا۟ ۖ إِنَّكَ لَأَنتَ الحَليمُ الرَّشيدُ ﴾

انہوں نے جواب دیا کہ اے شعیب! کیا تیری صلاة(1) تجھے یہی حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادوں کے معبودوں کو چھوڑ دیں اور ہم اپنے مالوں میں جو کچھ چاہیں اس کا کرنا بھی چھوڑ دیں (2)تو تو بڑا ہی باوقار اور نیک چلن آدمی ہے.(3)

سورہ ہود کی آیت (88) کی تفسیر

﴿ قالَ يٰقَومِ أَرَءَيتُم إِن كُنتُ عَلىٰ بَيِّنَةٍ مِن رَبّى وَرَزَقَنى مِنهُ رِزقًا حَسَنًا ۚ وَما أُريدُ أَن أُخالِفَكُم إِلىٰ ما أَنهىٰكُم عَنهُ ۚ إِن أُريدُ إِلَّا الإِصلٰحَ مَا استَطَعتُ ۚ وَما تَوفيقى إِلّا بِاللَّهِ ۚ عَلَيهِ تَوَكَّلتُ وَإِلَيهِ أُنيبُ ﴾

کہا اے میری قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل لئے ہوئے ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے بہترین روزی دے رکھی ہے(1) ، میرا یہ اراده بالکل نہیں کہ تمہارا خلاف کر کے خود اس چیز کی طرف جھک جاؤں جس سے تمہیں روک رہا ہوں(2)، میرا اراده تو اپنی طاقت بھر اصلاح کرنے کا ہی ہے۔ میری توفیق اللہ ہی کی مدد سے ہے(3)، اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 221 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 222 آیات : 6 سے 12 صفحہ : 223 آیات : 13 سے 19 صفحہ : 224 آیات : 20 سے 28 صفحہ : 225 آیات : 29 سے 37 صفحہ : 226 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 227 آیات : 46 سے 53 صفحہ : 228 آیات : 54 سے 62 صفحہ : 229 آیات : 63 سے 71 صفحہ : 230 آیات : 72 سے 81 صفحہ : 231 آیات : 82 سے 88 صفحہ : 232 آیات : 89 سے 97 صفحہ : 233 آیات : 98 سے 108 صفحہ : 234 آیات : 109 سے 117 صفحہ : 235 آیات : 118 سے 123