صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ ہود کی آیت (98) کی تفسیر
﴿ يَقدُمُ قَومَهُ يَومَ القِيٰمَةِ فَأَورَدَهُمُ النّارَ ۖ وَبِئسَ الوِردُ المَورودُ ﴾
وه تو قیامت کے دن اپنی قوم کا پیش رو ہو کر ان سب کو دوزخ میں جا کھڑا کرے گا(1) ، وه بہت ہی برا گھاٹ (2)ہے جس پر ﻻ کھڑے کئے جائیں گے.
سورہ ہود کی آیت (99) کی تفسیر
﴿ وَأُتبِعوا فى هٰذِهِ لَعنَةً وَيَومَ القِيٰمَةِ ۚ بِئسَ الرِّفدُ المَرفودُ ﴾
ان پر تو اس دنیا میں بھی لعنت چپکا دی گئی اور قیامت کے دن بھی(1) برا انعام ہے جو دیا گیا.(2)
سورہ ہود کی آیت (100) کی تفسیر
﴿ ذٰلِكَ مِن أَنباءِ القُرىٰ نَقُصُّهُ عَلَيكَ ۖ مِنها قائِمٌ وَحَصيدٌ ﴾
بستیوں کی یہ بعض خبریں جنہیں ہم تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ان میں سے بعض تو موجود ہیں اور بعض (کی فصلیں) کٹ گئی ہیں.(1)
سورہ ہود کی آیت (101) کی تفسیر
﴿ وَما ظَلَمنٰهُم وَلٰكِن ظَلَموا أَنفُسَهُم ۖ فَما أَغنَت عَنهُم ءالِهَتُهُمُ الَّتى يَدعونَ مِن دونِ اللَّهِ مِن شَيءٍ لَمّا جاءَ أَمرُ رَبِّكَ ۖ وَما زادوهُم غَيرَ تَتبيبٍ ﴾
ہم نے ان پر کوئی ﻇلم نہیں کیا(1) ، بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ﻇلم کیا(2)، اور انہیں ان کے معبودوں نے کوئی فائده نہ پہنچایا جنہیں وه اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے، جب کہ تیرے پروردگار کا حکم آپہنچا، بلکہ اور ان کا نقصان ہی انہوں نے بڑھا دیا.(3)
سورہ ہود کی آیت (102) کی تفسیر
﴿ وَكَذٰلِكَ أَخذُ رَبِّكَ إِذا أَخَذَ القُرىٰ وَهِىَ ظٰلِمَةٌ ۚ إِنَّ أَخذَهُ أَليمٌ شَديدٌ ﴾
تیرے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وه بستیوں کے رہنے والے ﻇالموں کو پکڑتا ہے بیشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور نہایت(1) سخت ہے.
سورہ ہود کی آیت (103) کی تفسیر
﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً لِمَن خافَ عَذابَ الءاخِرَةِ ۚ ذٰلِكَ يَومٌ مَجموعٌ لَهُ النّاسُ وَذٰلِكَ يَومٌ مَشهودٌ ﴾
یقیناً اس میں(1) ان لوگوں کے لئے نشان عبرت ہے جو قیامت کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ وه دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وه، وه دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گے.(2)
سورہ ہود کی آیت (104) کی تفسیر
﴿ وَما نُؤَخِّرُهُ إِلّا لِأَجَلٍ مَعدودٍ ﴾
اسے ہم جو ملتوی کرتے ہیں وه صرف ایک مدت معین تک ہے.(1)
سورہ ہود کی آیت (105) کی تفسیر
﴿ يَومَ يَأتِ لا تَكَلَّمُ نَفسٌ إِلّا بِإِذنِهِ ۚ فَمِنهُم شَقِىٌّ وَسَعيدٌ ﴾
جس دن وه آجائے گی مجال نہ ہوگی کہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی بات بھی کر(2) لے، سو ان میں کوئی بدبخت ہوگا اور کوئی نیک بخت.
سورہ ہود کی آیت (106) کی تفسیر
﴿ فَأَمَّا الَّذينَ شَقوا فَفِى النّارِ لَهُم فيها زَفيرٌ وَشَهيقٌ ﴾
لیکن جو بدبخت ہوئے وه دوزخ میں ہوں گے وہاں چیخیں گے چلائیں گے.
سورہ ہود کی آیت (107) کی تفسیر
﴿ خٰلِدينَ فيها ما دامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالأَرضُ إِلّا ما شاءَ رَبُّكَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ فَعّالٌ لِما يُريدُ ﴾
وه وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تک آسمان وزمین برقرار رہیں(1) ۔ سوائے اس وقت کے جو تمہارا رب چاہے(2)۔ یقیناً تیرا رب جو کچھ چاہے کر گزرتا ہے.
سورہ ہود کی آیت (108) کی تفسیر
﴿ ۞ وَأَمَّا الَّذينَ سُعِدوا فَفِى الجَنَّةِ خٰلِدينَ فيها ما دامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالأَرضُ إِلّا ما شاءَ رَبُّكَ ۖ عَطاءً غَيرَ مَجذوذٍ ﴾
لیکن جو نیک بخت کئے گئے وه جنت میں ہوں گے جہاں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان وزمین باقی رہے مگر جو تیرا پروردگار چاہے(1) ۔ یہ بے انتہا بخشش ہے.(2)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔