صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (228) از سورہ ہود

آیات 54 سے 62 تک

87 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ ہود کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ إِن نَقولُ إِلَّا اعتَرىٰكَ بَعضُ ءالِهَتِنا بِسوءٍ ۗ قالَ إِنّى أُشهِدُ اللَّهَ وَاشهَدوا أَنّى بَريءٌ مِمّا تُشرِكونَ ﴾

بلکہ ہم تو یہی کہتے ہیں کہ تو ہمارے کسی معبود کے برے جھپٹے میں آگیا ہے(1) ۔ اس نے جواب دیا کہ میں اللہ کو گواه کرتا ہوں اور تم بھی گواه رہو کہ میں تو اللہ کے سوا ان سب سے بیزار ہوں، جنہیں تم شریک بنا رہے ہو۔(2)

سورہ ہود کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ مِن دونِهِ ۖ فَكيدونى جَميعًا ثُمَّ لا تُنظِرونِ ﴾

اچھا تم سب مل کر میرے خلاف چالیں چل لو اور مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو۔(1)

سورہ ہود کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ إِنّى تَوَكَّلتُ عَلَى اللَّهِ رَبّى وَرَبِّكُم ۚ ما مِن دابَّةٍ إِلّا هُوَ ءاخِذٌ بِناصِيَتِها ۚ إِنَّ رَبّى عَلىٰ صِرٰطٍ مُستَقيمٍ ﴾

میرا بھروسہ صرف اللہ تعالیٰ پر ہی ہے، جو میرا اور تم سب کا پروردگار ہے جتنے بھی پاؤں دھرنے والے ہیں سب کی پیشانی وہی تھامے ہوئے ہے(1) ۔ یقیناً میرا رب بالکل صحیح راه پر ہے۔(2)

سورہ ہود کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ فَإِن تَوَلَّوا فَقَد أَبلَغتُكُم ما أُرسِلتُ بِهِ إِلَيكُم ۚ وَيَستَخلِفُ رَبّى قَومًا غَيرَكُم وَلا تَضُرّونَهُ شَيـًٔا ۚ إِنَّ رَبّى عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ حَفيظٌ ﴾

پس اگر تم روگردانی کرو تو کرو میں تو تمہیں وه پیغام پہنچا چکا جو دے کر مجھے تمہاری طرف بھیجا گیا (1) تھا۔ میرا رب تمہارے قائم مقام اور لوگوں کو کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکو گے(2)، یقیناً میرا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے.(3)

سورہ ہود کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَلَمّا جاءَ أَمرُنا نَجَّينا هودًا وَالَّذينَ ءامَنوا مَعَهُ بِرَحمَةٍ مِنّا وَنَجَّينٰهُم مِن عَذابٍ غَليظٍ ﴾

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور اس کے مسلمان ساتھیوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے ان سب کو سخت عذاب سے بچا لیا.(1)

سورہ ہود کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ وَتِلكَ عادٌ ۖ جَحَدوا بِـٔايٰتِ رَبِّهِم وَعَصَوا رُسُلَهُ وَاتَّبَعوا أَمرَ كُلِّ جَبّارٍ عَنيدٍ ﴾

یہ تھی قوم عاد، جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی(1) نافرمانی کی اور ہر ایک سرکش نافرمان کے حکم کی تابعداری کی.(2)

سورہ ہود کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ وَأُتبِعوا فى هٰذِهِ الدُّنيا لَعنَةً وَيَومَ القِيٰمَةِ ۗ أَلا إِنَّ عادًا كَفَروا رَبَّهُم ۗ أَلا بُعدًا لِعادٍ قَومِ هودٍ ﴾

دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی(1) ، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو.(2)

سورہ ہود کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ ۞ وَإِلىٰ ثَمودَ أَخاهُم صٰلِحًا ۚ قالَ يٰقَومِ اعبُدُوا اللَّهَ ما لَكُم مِن إِلٰهٍ غَيرُهُ ۖ هُوَ أَنشَأَكُم مِنَ الأَرضِ وَاستَعمَرَكُم فيها فَاستَغفِروهُ ثُمَّ توبوا إِلَيهِ ۚ إِنَّ رَبّى قَريبٌ مُجيبٌ ﴾

اور قوم ﺛمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا(1) ، اس نے کہا کہ اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں(2)، اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا ہے(3) اور اسی نے اس زمین میں تمہیں بسایا ہے(4)، پس تم اس سے معافی طلب کرو اور اس کی طرف رجوع کرو۔ بیشک میرا رب قریب اور دعاؤں کا قبول کرنے واﻻ ہے.

سورہ ہود کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ قالوا يٰصٰلِحُ قَد كُنتَ فينا مَرجُوًّا قَبلَ هٰذا ۖ أَتَنهىٰنا أَن نَعبُدَ ما يَعبُدُ ءاباؤُنا وَإِنَّنا لَفى شَكٍّ مِمّا تَدعونا إِلَيهِ مُريبٍ ﴾

انہوں نے کہا اے صالح! اس سے پہلے تو ہم تجھ سے بہت کچھ امیدیں لگائے ہوئے تھے، کیا تو ہمیں ان کی عبادتوں سے روک رہا ہے جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے چلے آئے، ہمیں تو اس دین میں حیران کن شک ہے جس کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 221 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 222 آیات : 6 سے 12 صفحہ : 223 آیات : 13 سے 19 صفحہ : 224 آیات : 20 سے 28 صفحہ : 225 آیات : 29 سے 37 صفحہ : 226 آیات : 38 سے 45 صفحہ : 227 آیات : 46 سے 53 صفحہ : 228 آیات : 54 سے 62 صفحہ : 229 آیات : 63 سے 71 صفحہ : 230 آیات : 72 سے 81 صفحہ : 231 آیات : 82 سے 88 صفحہ : 232 آیات : 89 سے 97 صفحہ : 233 آیات : 98 سے 108 صفحہ : 234 آیات : 109 سے 117 صفحہ : 235 آیات : 118 سے 123